ہفتہ, جون 28, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں بہار نامہ

اوقاف کے خلاف ہر اقدام کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا: امیر شریعت

امارتِ شرعیہ بہار، اڈیشہ و جھارکھنڈ اور خانقاہ رحمانی مونگیر کے زیرِ اہتمام اڈیشہ کے لئے "تحفظِ اوقاف کا پہلا وبینار" کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا

Hindustan Express by Hindustan Express
جنوری 5, 2025
in بہار نامہ, دیارِ ملت
0
فکر امارت کو اصلاً زمین پر اتارنے والے حضرات مبلغین ہیں:حضرت امیر شریعت
0
SHARES
23
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

مونگیر، 5 جنوری (یو این آئی) امارتِ شرعیہ بہار، اڈیشہ و جھارکھنڈ اور خانقاہ رحمانی مونگیر کے زیرِ اہتمام اڈیشہ کے لئے "تحفظِ اوقاف کا پہلا وبینار” کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ یہ اہم وبینار وقف ترمیمی بل 2024 کے تناظر میں 4 جنوری 2025 کو منعقد کیا گیا، جس میں اڈیشہ کے علماء، دانشوران، سماجی کارکنان، اور مختلف مکاتبِ فکر کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔جاری ریلیز کے مطابق وبینار میں امیر شریعت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی سجادہ نشیں خانقاہ رحمانی مونگیر نے وقف کے اسلامی نظام کو مدلل طور پر آسان انداز میں بیان کرنے اور وقف کے متعلق بنے ہوئے قانون کو واضح طور پر سمجھانے کے بعد وقف ترمیمی بل 2024 پر تفصیلی تجزیہ پیش کیا۔ انہوں نے بل کی شقوں پر گہرائی سے روشنی ڈالی اور اس کے اثرات و مضمرات پر مفصل گفتگو کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ وقف کا تحفظ امت کی اجتماعی ذمہ داری ہے، اور اس کے خلاف کسی بھی اقدام کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا۔انہوں نے مزید فرمایا کہ وقف ترمیمی بل 2024 دستور ہند کے کئی دفعات اور سپریم کورٹ کے متعدد فیصلے کے خلاف ہے۔ یہ بل کسی حال میں بھی ملک کے امن پسند شہریوں کو قبول نہیں ہوسکتا، اسے مسترد کرنا ہماری آئینی و دینی ذمہ داری ہے۔انہوں نے وبینار کے مشارکین سے واضح انداز میں کہا کہ اوقاف کے تحفظ کی اس مہم کو ہر گھر تک پہونچاتے رہنا اور ملک کے سربراہ کو اپنی رائے سے باخبر کرتے رہنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

وبینار کے اخیر مرحلہ میں اڈیشہ کے سرکردہ علماء و دانشوران نے اپنے خیالات کا اظہار کیا، تحفظ اوقاف کی مہم کو مزید مستحکم کرنے اور اس پیغام کو ہر گھر تک پہونچانے کا عزم کیا اور امارتِ شرعیہ اور خانقاہ رحمانی کے اس اقدام کو خوب سراہا اور مستقبل میں بھی ایسے پروگرام منعقد کرنے کی درخواست کی ساتھ ہی مشارکین نے حضرت امیر شریعت کی آواز پر ہمہ وقت لبیک کہنے کا بھی اعادہ کیا۔یہ وبینار نہ صرف علمی و فکری اعتبار سے کامیاب رہا بلکہ اوقاف کے متعلق شعور بیدار کرنے اور اس کے تحفظ کی راہیں ہموار کرنے کی ایک اہم کڑی ثابت ہوا۔اخیر میں امیر شریعت نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور دعا فرمائی کہ اللہ تعالیٰ امتِ مسلمہ کو وقف کے تحفظ اور اس کی ترقی کے لئے متحدہ جدوجہد کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
وبینار کا آغاز جامعہ رحمانی کے استاذ مولانا قاری اسداللہ رحمانی کی تلاوت سے ہوا اور نعتیہ کلام جامعہ رحمانی مونگیر کے طالب علم محمد دلشاد رحمانی نے پیش کیا جبکہ جامعہ رحمانی کے شعبہ صحافت کے ایچ او ڈی جناب فضل رحمٰں رحمانی نے وبینار کی نظامت کے فراض کو انجام دیا اور حافظ احتشام رحمانی نے ٹیکنیکل انتظام و انصرام کو بحسن و خوبی انجام دیا۔واضح رہے کہ امیر شریعت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی سجادہ نشیں خانقاہ رحمانی مونگیر نے وقف ترمیمی بل کے مضر اثرات سے لوگوں کو آگاہ کرنے کی بیداری مہم کو مزید تیز کرنے کے لیے تحفظ اوقاف وبینار کا سلسلہ شروع کیا ہے اس سلسلہ کا پہلا وبینار23 دسمبر 2024 کو بہار کے مونگیر کمشنری کیلئے، اور دوسرا 29 دسمبر 2024 کو جھارکھنڈ کے نارتھ چھوٹا ناگپور کیلئے ہوا۔ان دونوں وبینارز میں بھی بڑی تعداد میں علماء، دانشوران اور سماجی کارکنان نے شرکت کر کے بھر پور استفادہ کیا اور تحفظ اوقاف بیداری مہم کو مزید تیز کرنے کا عزم کیا ۔اب اسی سلسلہ کا تیسرا تحفظ اوقاف وبینار اڑیسہ کیلئے 4/جنوری 2025 کو منعقد ہوا۔

آپ کو بتا دوں کہ جب سے وقف ترمیمی بل کا مسئلہ اٹھا ہے تب سے ہی امارت شرعیہ اور خانقاہ رحمانی مونگیر اس بل کو یکسر مسترد کرنے کی جدو جہد میں ہمہ تن مصروف ہے۔ سب سے پہلے جب جے پی سی نے وقف ترمیمی بل پر عوامی رائے طلب کی تو امارت شرعیہ نے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے لیے جے پی سی کو بذریعہ ای میل رائے بھیجنے کا مکمل نظام تیار کر کے دیا جس کے ذیعہ 3 کروڑ 65 لاکھ 7ہزار 963 رائے جے پی سی کو بھیجی گئی۔ اس کے بعد مخلف سیاسی جماعتوں کے لیڈران سے ملاقات اور انہیں مفصل و مدلل میمورینڈن پیش کرنے کا سلسلہ شروع ہوا جس کا حکومت پر نمایاں اثر ظاہر ہوا۔ پھر پٹنہ کے باپو سبھا گار آڈیٹوریم میں ایک عظیم الشان تحفظ اوقاف کانفرینس منعقد کیا گیا جس میں بہار، اڈیشہ، جھاکھنڈ و مغربی بنگال کے علاوہ ملک کے دیگر حصوں سے بھی خواص نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے اور وقف ترمیمی بل کے خلاف اپنی للکار کے ذریعہ مضبوط احتجاج درج کرایا۔ اسی طرح اس مہم کو ڈی ایم سے سی ایم و پی ایم تک رائے پہنچانےاور بل کے خلاف احتجاج درج کرانے کے لیے امیر شریعت نے بہار، اڈیشہ و جھارکھنڈ کے تمام قضاۃ کو ہدایت کی کہ وہ اپنے علاقہ کے ڈی ایم سے ملاقات کریں۔ انہیں آئینی نقطہ نظر کے ساتھ بل کے نقصانات سے آگاہ کریں اور میمورینڈم پیش کریں۔اسی طرح حضرت امیر شریعت نے خود مختلف ملی جماعتوں کے ذمہ داران کے ساتھ اڑیسہ کے وفد کی معیت میں جے پی سی کے چیئرمین و ممبران سے ملاقات کرکے بل کی خرابیوں و خامیوں کی دو ٹوک انداز میں نشاندہی کی۔

اسی طرح بیداری مہم کو پنچایتوں تک پہونچانے کیلئے ورکشاپ کا سلسلہ شروع ہوا جس میں امیر شریعت نے کئی شہروں جیسے بیگلور، حیدرآباد، کولکاتہ، رانچی وغیرہ کے اسفار کئے اور بڑی تعداد میں مخلتف طبقات سے وابستہ افراد کو جمع کر کے وقف ترمیمی بل پر اپنا تحقیقی پریزینٹیشن پیش کیا اور انہیں بل کے منفی نکات و مضمرات سے آگاہ کیا ساتھ ہی انہیں ذمہ داری دی کہ وہ اپنے علاقے کی مساجد میں ورکشاپ منعقد کر کے ہر فرد کو اس سے باخبر کریں۔ یہ سلسلہ خاص طور پر اس طرح بھی جاری رہا کہ امارت شرعیہ اور خانقاہ رحمانی میں مختلف نشستوں میں، علماء، ائمہ، قضاۃ، مختلف خانقاہوں کے سجادگان، مختلف مکاتب فکر کے ذمہ داران اور لیڈران وغیرہ کو جمع کر کے عظیم الشان ورکشاپ اور میٹنگ منعقد کی گئی اور انہیں ٹریننگ دے کر قیادت و سیادت کی ذمہ داری دی گئی اور لائحہ عمل تیار کیا گیا۔ اسی سلسلہ کو مزید تیز کرنے اور جاری رکھنے کے لیے یہ آن لائن سلسلہ شروع کیا گیا ہے جو کامیابی کے ساتھ رواں ہے۔

Tags: امارت شرعیہامیر شریعتاوقافسجادہ نشیں خانقاہ رحمانیشرکاءعلماء و دانشورفضل رحمٰں رحمانیمولانا احمد ولی فیصل رحمانی
ShareTweetSend
Previous Post

مائیک جانسن پھرامریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر منتخب

Next Post

دیپیکا پاڈوکون39 سال کی ہو گئیں

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
دیپیکا پاڈوکون39 سال کی ہو گئیں

دیپیکا پاڈوکون39 سال کی ہو گئیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In