اتوار, جولائی 27, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں بہار نامہ

نتیش نے دربھنگہ کو تقریباً 1500 کروڑ کا تحفہ دیا

انہوں نے 186 اسکیموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا

Hindustan Express by Hindustan Express
جنوری 12, 2025
in بہار نامہ, دیار وطن
0
نتیش نے دربھنگہ کو تقریباً 1500 کروڑ کا تحفہ دیا
0
SHARES
29
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پٹنہ/دربھنگہ، 11 جنوری (یو این آئی) بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے دربھنگہ ضلع کے لیے 1500 کروڑ روپے کی ترقیاتی اسکیموں کا تحفہ دیا۔ہفتہ کو پرگتی یاترا کے دوران مسٹر کمار نے دربھنگہ ضلع کو تقریباً 1500 کروڑ روپے کی اسکیمیں پیش کیں۔ انہوں نے 186 اسکیموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ اس کے تحت 935.28 کروڑ روپے کی لاگت سے 89 اسکیموں کا افتتاح اور 561.75 کروڑ روپے کی لاگت سے 97 اسکیموں کا سنگ بنیاد رکھنا شامل ہے۔وزیر اعلی نے بہار اسٹیٹ ایجوکیشنل انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کے ذریعہ مڈل اسکول سمری کے احاطے میں کستوربا گاندھی گرلز اسکول سنگھواڑا کا افتتاح کیا۔ انہوں نےا سکول کی طالبات کی طرف سے جوڈو کراٹے کی تربیت لی جاتی دیکھی اور حکام سے اس کے بارے میں معلومات لی۔ طالبات سے بات کرتے ہوئے انہوں نے ان کی تعریف کی اور انہیں مبارکباد دی۔پرگتی یاترا کے دوران، مسٹر کمار ہفتہ کو بڑے شیلٹر ہوم، بھراٹی کے احاطے میں پہنچے۔ بڑے شیلٹر ہوم اور کستوربا گاندھی ریزیڈنشیل اسکول کا افتتاح کرنے کے بعد جیویکا دیدیوں اور ٹولہ سیوکوں سے ملاقات کی۔ یاترا کے دوران وزیر اعلیٰ کے ساتھ نائب وزیر اعلیٰ سمرت چودھری، ضلع انچارج وزیر منگل پانڈے، سماجی بہبود کے وزیر مدن ساہنی، وزیر وجے چودھری، جنتا دل یونائیٹڈ کے ایگزیکٹو صدر سنجے جھا اور کئی دیگر وزراء اور لیڈران تھے۔

اس موقع پر نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے کارکنوں کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعلیٰ کے پروگرام کو دیکھنےآئے لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ انہیں ضلع کے ترقیاتی کاموں کے لیے 2000 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم ملی ہے اور اس کے لیے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعلیٰ کا قافلہ شیلٹر ہوم کے بعد سمری کے چندسر تالاب پہنچ کر فش مارکیٹنگ کیٹ اور ماہی گیر کوآپریٹو سوسائٹی کے ممبران سے ملاقات کی اور پنچایت گورنمنٹ بلڈنگ کمپلیکس میں سات نشچے سے متعلق مختلف اسکیموں کا مشاہدہ اورمعائنہ کیا۔انہوں نے مڈل اسکول سمری میں واقع کے جی بی وی عمارت کا افتتاح کیا اور نیوٹریشن گارڈن کا معائنہ کیا۔ جس کے بعد وزیر اعلیٰ نے سمری ہائی اسکول کے احاطے میں محکمہ جاتی اسکیموں کا ریموٹ کے ذریعے سنگ بنیاد رکھنے اور افتتاح کرنے کے بعد محکموں کے اسٹالوں کا معائنہ کیا اور جیویکا دیدی، ٹولہ سیوک، وکاس مترا وغیرہ سے ملاقات کی اور ان کے کام کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
دربھنگہ کے دہلی موڑ پر واقع بس اسٹینڈ کو بین الاقوامی اور بین ریاستی بس اسٹاپ کے طور پر تیار کرنے کی تجویز کا معائنہ کرنے کے بعد انہوں نے کئی ہدایات دیں۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ کا قافلہ دربھنگہ کے شاہی خاندان کے ذریعہ بنائے گئے ہراہی تالاب کے خوبصورتی کے کام کا معائنہ کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ شہر میں ٹریفک جام کے مسئلے سے نجات کے لیے انہوں نے ڈونار چوک پر دو منٹ رک کر علاقے کا مشاہدہ کیا اور کرپوری چوک پر ٹریفک جام کے مسئلے کے لیے ڈیزائن کا بھی مشاہدہ کیا۔ اس کے بعد سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) دفتر کی نئی عمارت کا افتتاح کیا اور ضلع سطح کا جائزہ اجلاس منعقد کیا اور پھر دربھنگہ سے روانہ ہوگئے۔

 

Tags: بہار اسٹیٹ ایجوکیشنل انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈپروگرامترقیاتی اسکیمجیویکا دیدیدربھنگہسنگھواڑامحکمہمڈل اسکول سمریمنگل پانڈےنائب وزیر اعلیٰنتیش کماروزیر اعلیٰ
ShareTweetSend
Previous Post

بھگدڑ میں ہلاک ہونے والوں کیلئے معاوضہ کااعلان

Next Post

بی جے پی کے 29 امیدواروں کی فہرست جاری

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
ہماچل پردیش کے اسمبلی انتخابات میں باغی بن گئے بی جے پی کیلئے مصیبت

بی جے پی کے 29 امیدواروں کی فہرست جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مشروط اعلان

برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مشروط اعلان

جولائی 27, 2025
کرنل طاہر مصطفیٰ  جامعہ ہمدرد کے  رجسٹرار مقرر

کرنل طاہر مصطفیٰ جامعہ ہمدرد کے رجسٹرار مقرر

جولائی 27, 2025
جسٹس ورما کی رٹ درخواست پرپیرکوہوگی سماعت

جسٹس ورما کی رٹ درخواست پرپیرکوہوگی سماعت

جولائی 26, 2025
آئی ڈی بی آئی بینک کے ملازمین  کااحتجاج

آئی ڈی بی آئی بینک کے ملازمین کااحتجاج

جولائی 26, 2025
سرعام بے عزتی کے بعدطالبعلم کی خودکشی

سرعام بے عزتی کے بعدطالبعلم کی خودکشی

جولائی 26, 2025
بہار کی ووٹر لسٹ سے55 لاکھ نام حذف ہونے کاامکان!

بہار کی ووٹر لسٹ سے55 لاکھ نام حذف ہونے کاامکان!

جولائی 24, 2025
مرکز کشمیر میں انتخابات کے لیے تیار۔۔۔ حکومت نے سپریم کورٹ میں کہی یہ بات

ممبئی ٹرین دھماکہ کیس میں اپیل پرجلد سماعت کیوں؟

جولائی 27, 2025
لاعلمی کا سیاسی فائدہ اٹھانا شرمناک ہے: نائب صدرجمہوریہ

نائب صدر کااستعفیٰ،حکمراں برادری خاموش کیوں؟

جولائی 24, 2025
جسٹس یشونت ورما کیخلاف مواخذہ کی تیاری مکمل

جسٹس یشونت ورما کیخلاف مواخذہ کی تیاری مکمل

جولائی 22, 2025
غزہ  پٹی پراسرائیل کی جانب سے فضائی حملے

غزہ کی گنجان آبادی سے اب جبری انخلا کا حکم

جولائی 21, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In