جمعہ, نومبر 14, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

نئی دہلی آج بھی کشمیر ی عوام کو تقسیم کرنے کی پالیسی گامزن : فاروق عبداللہ

Hindustan Express by Hindustan Express
اکتوبر 4, 2022
in خاص خبریں, دیار وطن
0
نئی دہلی آج بھی کشمیر ی عوام کو تقسیم کرنے کی پالیسی گامزن : فاروق عبداللہ
0
SHARES
9
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

جموں،04اکتوبر(یو این آئی)جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے منگل کے روز کہا کہ نیشنل کانفرنس تینوں خطوں کے لوگوں کے مفادات، احساسات اور جذبات کی پاسبان جماعت رہی ہے اور اس جماعت نے ہمیشہ آئینی اور جمہوری اصولوں کو مقدم ٹھہرا کر یہاں کے لوگوں کو بنیادی حقوق دلانے میں عظیم مالی اور جانی قربانیاں پیش کیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس کو گذشتہ 90سال سے جموں وکشمیر کے عوام کی سیاسی اور عوامی نمائندہ جماعت ہونے کا طرہ امتیاز حاصل رہا ہے ۔ ان باتوں کا اظہار موصوف نے خطہ چناب کے ضلع کشتواڑ کے 4روزہ دورے کے دوسرے روز آستان گام مروہ میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ نئی دلی ہمیشہ جموں وکشمیر کے عوام کو تقسیم کرنے کی پالیسی گامزن رہی اور آج بھی بدقسمتی سے یہی پالیسی اختیار رکھی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ تینوں خطوں کے عوام پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ تقسیمی عناصر اور فرقہ پرست قوتوں کے مذموم منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی کیلئے یک جُٹ ہوجائیں۔انہوں نے کہا کہ تینوں خطوں کے عوام نے 5 اگست 2019 کے فیصلوں تسلیم نہیں کیا اور نہ کبھی کریں گے ۔ جموں وکشمیر کی آبادی اپنے حقوق کی بحالی چاہتے ہیں اور امن، چین اور سکون کی زندگی گزارنے کے خواہاں ہیں۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ مرکزی حکومت جموں وکشمیر میں 5اگست 2019کے بعد تعمیر و ترقی ، خوشحالی اور امن و امان کے جو دعوے کررہی ہے وہ زمینی سطح پر کہیں موجودہ نہیں بلکہ حالات ان دعووں کے عین برعکس ہیں۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ جموں وکشمیر میں گذشتہ 8 سال سے اسمبلی انتخابات کا انعقاد نہیں ہو اہے اور اس دوران نوجوانوں ایک بہت بڑی تعداد 18سال کی عمر کی حد پار کرکے ووٹ ڈالنے کی اہل ہوگئی ہے ، ان نوجوانوں کو ووٹر فہرستوں میں اپنا نام درج کروانے کیلئے قائل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس کیلئے پہلے انہیں ووٹ پرچی کی اہمیت اور افادیت سے آگاہ کرنا لازمی ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ ایسے افراد جنہوں نے آج تک حق رائے دہی کا استعمال نہیں کیا ہے اور انتخابات سے دور ہی رہے انہیں بھی ووٹر فہرستوں میں اپنا اندراج کرانا چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ آنے والے انتخابات جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی کی جدوجہد کی پہلی سیاسی کڑی ہوگی اور ہمیں اس کیلئے پوری طرح تیار رہنے کی ضرورت ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنے اپنے علاقوں میں ایسے افراد کے ووٹر فہرست میں اندراج پر نظر رکھنی ہے جو غیر مقامی ہیں، اس بات کو دیکھنا ضروری ہے کہ کیا یہ غیر مقامی شخص واقعی یہاں رہتا ہے یا اسے وہاں اسی مقصد کیلئے لایا گیا ہے ۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس واحد ایسی عوامی نمائندہ جماعت ہے جو تینوں خطوں کی انفرادیت، اجتماعیت اور وحدت کیساتھ ساتھ سب کیساتھ یکساں سلوک روا رکھنے کی اہلیت اور قابلیت رکھتی ہے ۔

Tags: فاروق عبداللہکشمیر
ShareTweetSend
Previous Post

ڈاکٹر عمار نگرامی”چراغ اودھ ایوارڈ” سے سرفراز

Next Post

منوج جھا کوپاکستان جانے کی اجازت دینے سے مرکز کاانکار

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
منوج جھا کوپاکستان جانے کی اجازت دینے سے مرکز کاانکار

منوج جھا کوپاکستان جانے کی اجازت دینے سے مرکز کاانکار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی دھماکہ کے متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان

دہلی دھماکہ کے متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان

نومبر 11, 2025
بہارمیں بنے گی این ڈی اے کی  سرکار:ایگزٹ پولز

بہارمیں بنے گی این ڈی اے کی سرکار:ایگزٹ پولز

نومبر 11, 2025
دہلی کے دھماکہ کے بعد کی تصویری جھلکیاں

دہلی کے دھماکہ کے بعد کی تصویری جھلکیاں

نومبر 10, 2025
دہلی  دھماکہ  کے بعد قومی دارالحکو مت میں الرٹ

دہلی دھماکہ کے بعد قومی دارالحکو مت میں الرٹ

نومبر 10, 2025
مہنگائی شباب پر، غریب مشکل میں:اکھلیش

بہار تبدیلی کے لئے تیار ہے: اکھلیش یادو

نومبر 6, 2025
ملک میں انگریزوں جیسا مودی کا سامراج : پرینکا

ملک میں انگریزوں جیسا مودی کا سامراج : پرینکا

نومبر 6, 2025
کشمیرمیری فلمی زندگی کا سنگ میل رہا ہے: راج ببر

کشمیرمیری فلمی زندگی کا سنگ میل رہا ہے: راج ببر

نومبر 6, 2025
امریکہ میں کارگو طیارہ حادثہ کا شکار، 7  ہلاک

امریکہ میں کارگو طیارہ حادثہ کا شکار، 7 ہلاک

نومبر 5, 2025
فلپائن میں سمندری طوفان، 66 افراد ہلاک

فلپائن میں سمندری طوفان، 66 افراد ہلاک

نومبر 5, 2025
’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In