ہفتہ, اگست 9, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home فن فنکار

اداکارہ رانیا راؤ 14 کلو سونا کے ساتھ گرفتار

رانیا راؤ کرناٹک کے پولیس کے ڈائریکٹر جنرل کی بیٹی ہیں۔ انھوں نے کئی بڑی کنڑ اور تمل فلموں میں ہیروئن کا کردار ادا کیا

Hindustan Express by Hindustan Express
مارچ 10, 2025
in فن فنکار
0
اداکارہ رانیا راؤ  14 کلو سونا  کے ساتھ گرفتار
0
SHARES
374
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:جنوبی ریاست کرناٹک کی فلم اداکارہ رانیا راؤ کو دبئی سے 14 کلو گرام سونا اسمگل کرنے کے الزام میں بنگلور کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلیجنس (ڈی آر آئی) نے رانیا راؤ کو منگل کی شام دبئی سے بنگلور کے ہوائی اڈے پہنچنے پر اس وقت گرفتار کیا، جب ان کے قبضے سے 14.2 کلو گرام سونا برآمد ہوا۔

رانیا راؤ کرناٹک کے پولیس کے ڈائریکٹر جنرل کی بیٹی ہیں۔ انھوں نے کئی بڑی کنڑ اور تمل فلموں میں ہیروئن کا کردار ادا کیا۔فلموں میں آنے سے قبل انھوں نے انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی۔رانیا کو سنہ 2014 میں اس وقت شہرت حاصل ہوئی جب انھوں نے ایک کنڑ فلم ’مانکیا‘ میں مقبول کنڑ اداکار سودیپ کے ساتھ ہیروئن کا کردار ادا کیا۔ انھوں نے سنہ 2017 میں کرناٹک کے انتہائی مقبول اداکار گنیش کے ساتھ بھی ہیروئن کا کردار ادا کیا تھا۔ انھوں نے بعض تمل فلموں میں بھی ہیروئن کے طور پر کام کیا۔

ڈی آر آئی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’سونے کے بسکٹس کو جسم میں اچھی طرح سے چھپایا گیاتھا‘۔اس سونے کی مجموعی مالیت 12 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔ ڈی آر آئی کا کہنا ہے حالیہ مہینوں میں بنگلور ہوائی اڈے پر اسمگل کیے جانے والے سونے کی برآمدگی کا یہ سب سے بڑا واقعہ ہے۔ہوائی اڈے پر سونے کی برآمدگی کے بعد ڈی آر آئی حکام نے بنگلور کے ایک متمول علاقے میں واقع رانیا کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا جہاں وہ اپنے شوہر کے ساتھ رہتی ہیں۔

ڈی آر آئی کے بیان میں کہا گیا گیا ہے کہ ’اس چھاپے میں ان کے گھر سے بھی دو کروڑ چھ لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور دو کروڑ 67 لاکھ روپے نقد برآمد ہوئے ہیں۔‘بیان کے مطابق خاتون کو کسٹمز قوانین کی متعلقہ دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا اور مقامی عدالت میں پیش کرنے کے بعد جوڈیشیل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا‘۔

کرناٹک کی ایک فلمساز سونینا سریش کے مطابق ’رانیا نے کئی فلموں میں اہم کردار ادا کیا لیکن پچھلے کچھ سال سے وہ فلموں میں سرگرم نہیں تھیں‘۔کنڑ فلم صنعت سے وابستہ ذرائع یہ بتانے سے قاصر ہیں کہ اپنے کامیاب کرئیر کے باوجود رانیا نے فلموں سے دوری کیوں اختیار کی۔رانیا کے والد رام چندر راؤ نے ایک مقامی اخبار سے بات کرتے ہوئے خود کو رانیا اور ان کے شوہر کی سرگرمیوں سے الگ کر لیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ’رانیا نے چار مہینے قبل ایک ماہر تعمیرات جتن ہوکیری سے شادی کی اور اس وقت سے وہ ہمارے پاس نہیں آئیں۔ہم رانیا اور ان کے شوہر کی کاروباری سرگرمیوں کے بارے میں مکمل طور پر لاعلم ہیں۔ یہ واقعہ ہمارے لیے انتہائی صدمے کا باعث ہے۔ اگر کوئی خلاف ورزی ہوئی ہے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی‘۔
پولیس اور ڈی آر آئی اہلکاروں سے حاصل کی گئی معلومات کے مطابق رانيا ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلیجنس کے اہلکاروں کی نظر میں اس وقت آئیں جب انھوں نے گزشتہ چند ماہ میں متعدد بار دبئی کا سفر کیا۔ان کا شک اس وقت اور بڑھ گیا جب انھوں نے گزشتہ 15 دن میں دبئی کا چار مرتبہ سفر کیا تھا۔ ہر سفر میں وہ بہت کم وقت کے لیے دبئی جاتی تھیں۔پولیس اور ڈی آر آئی اہلکاروں کے مطابق وہ دوسرے مسافروں کے برعکس پولیس کے ڈائریکٹر جنرل کی بیٹی ہونے کا دعویٰ کر کے امیگریشن چیکنگ سے بچ جاتی تھیں۔ رانیا ایئرپورٹ پر ایک کانسٹیبل بلا لیتی تھیں اور وہ کانسٹیبل انھیں امیگریشن کے وی آئی پی کاؤنٹر سے نکال کر ان کا چیک ان بیگ لیتے ہوئے بغیر ان کی جسمانی چیکنگ کے ہوائی اڈے سے مخصوص راستے سے باہر نکال لیتا تھا۔پولیس اور ڈی آر آئی کے مطابق وہ اپنے گھر بھی پولیس کی گاڑی میں جاتی تھیں، جس سے راستے میں چیکنگ کا کوئی خدشہ نہیں ہوتا تھا۔پولیس کے تفتیش کار اس پہلو کی بھی تفتیش کر رہے ہیں کہ سونے کی اس مبینہ سمگلنگ میں پولیس کے اہلکار تو ملوث نہیں۔تفتیش کار رانیا کے دبئی کے گزشتہ تین دوروں کے بعد ہوائی اڈے سے نکلنے اور گھر تک جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ بھی لے رہے ہیں۔

ShareTweetSend
Previous Post

پروفیسر راشد طراز کا انتقال

Next Post

فیضی مزید تین دنوں کیلئے ای ڈی کی تحویل میں

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
فیضی مزید تین دنوں کیلئے ای ڈی کی تحویل میں

فیضی مزید تین دنوں کیلئے ای ڈی کی تحویل میں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

غزہ میں خوراک کا بحران شدید تر ہوگیا

غزہ میں خوراک کا بحران شدید تر ہوگیا

اگست 2, 2025
کولگام میں تصادم،دو دہشت گرد ہلاک

کولگام میں تصادم،دو دہشت گرد ہلاک

اگست 2, 2025
وزیر تعلیم  نے کیا چناربک فیسٹیول کا فتتاح

وزیر تعلیم نے کیا چناربک فیسٹیول کا فتتاح

اگست 2, 2025
برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مشروط اعلان

برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مشروط اعلان

جولائی 27, 2025
کرنل طاہر مصطفیٰ  جامعہ ہمدرد کے  رجسٹرار مقرر

کرنل طاہر مصطفیٰ جامعہ ہمدرد کے رجسٹرار مقرر

جولائی 27, 2025
جسٹس ورما کی رٹ درخواست پرپیرکوہوگی سماعت

جسٹس ورما کی رٹ درخواست پرپیرکوہوگی سماعت

جولائی 26, 2025
آئی ڈی بی آئی بینک کے ملازمین  کااحتجاج

آئی ڈی بی آئی بینک کے ملازمین کااحتجاج

جولائی 26, 2025
سرعام بے عزتی کے بعدطالبعلم کی خودکشی

سرعام بے عزتی کے بعدطالبعلم کی خودکشی

جولائی 26, 2025
بہار کی ووٹر لسٹ سے55 لاکھ نام حذف ہونے کاامکان!

بہار کی ووٹر لسٹ سے55 لاکھ نام حذف ہونے کاامکان!

جولائی 24, 2025
مرکز کشمیر میں انتخابات کے لیے تیار۔۔۔ حکومت نے سپریم کورٹ میں کہی یہ بات

ممبئی ٹرین دھماکہ کیس میں اپیل پرجلد سماعت کیوں؟

جولائی 27, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In