منگل, جولائی 8, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

بی جے پی ایک بھائی کو دوسرے بھائی سے لڑا رہی ہے: راہل

Hindustan Express by Hindustan Express
اکتوبر 29, 2022
in خاص خبریں
0
بی جے پی ایک بھائی کو دوسرے بھائی سے لڑا رہی ہے: راہل
0
SHARES
7
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی /محبوب نگر(ہندوستان ایکسپریس ویب ڈیسک):راہل گاندھی کی قیادت میں پورے جوش و خروش کے ساتھ جاری ’بھارت جوڑو یاترا‘ آج تلنگانہ کے محبوب نگر پہنچی۔ یہاں راہل گاندھی نے ایک جلسہ عام سے بھی خطاب کیا اور کہا کہ ’’بھارت جوڑو یاترا جو کنیاکماری سے کشمیر تک چل رہی ہے، یہ ہم نے بی جے پی کے ذریعہ پھیلائے جا رہے تشدد اور نفرت کے خلاف شروع کی ہے۔ بی جے پی ایک بھائی کو دوسرے بھائی سے لڑا کر ملک کو کمزور کر رہی ہے اور نوٹ بندی و جی ایس ٹی جیسی پالیسی نافذ کر غریبوں، کسانوں، مزدوروں اور چھوٹے کاروباریوں کو چوٹ مار رہی ہے۔ جو کام بی جے پی دہلی میں کر رہی ہے، وہی ٹی آر ایس تلنگانہ میں کر رہی ہے۔ یہ دونوں ملے ہوئے ہیں، ایک ساتھ کام کرتے ہیں۔ بھارت جوڑو یاترا ایسی ہی عوام مخالف اور ملک مخالف طاقتوں کے خلاف نکالی گئی ہے۔‘‘
اپنے خطاب میں راہل گاندھی آگے کہتے ہیں کہ ’’یاترا تمل ناڈو میں شروع ہوئی، کیرالہ سے نکلی، کرناٹک، آندھرا پردیش اور اب تلنگانہ میں آئی ہے۔ دن بھر ہم پیدل چلتے ہیں۔ 6 سے 7 گھنٹے چلتے ہیں اور تلنگانہ کی عوام کی آواز سنتے ہیں۔ کسانوں سے بات کرتے ہیں، مزدوروں سے بات کرتے ہیں، ماؤں و بہنوں سے بات کرتے ہیں، چھوٹے دکانداروں سے ملاقات کرتے ہیں اور تلنگانہ میں زمینی سطح پر جو ہو رہا ہے وہ چیزیں معلوم ہوتی ہیں۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں ’’بات چیت سے پتہ لگا کہ تلنگانہ میں جو کسان ہیں وہ کتنا بھی دم لگا لیں، کتنی بھی محنت کر لیں، اس کا کھیت اسے آمدنی نہیں دے پاتا۔ ایک طرف نریندر مودی نے کسانوں کے خلاف سیاہ قوانین بنائے اور دوسری طرف تلنگانہ میں آپ کے وزیر اعلیٰ کسانوں کی زمین، قبائلیوں کی زمین، دلتوں کی زمین چھیننے میں مصروف ہیں اور جب نریندر مودی جی کسان کے سیاہ قوانین لوک سبھا میں پاس کر رہے تھے تو ان کو ٹی آر ایس پوری حمایت دے رہی تھی۔‘‘
راہل گاندھی نے بنکروں سے ہوئی اپنی ملاقات کا تذکرہ بھی تقریر کے دوران کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’کچھ دن پہلے ہم بنکروں سے ملے، جو ہینڈلوم کا کام کرتے ہیں۔ پوری دنیا میں آپ کا ہینڈی کرافٹ مشہور ہے۔ لاکھوں لوگوں کو نقصان ہوا، کیونکہ نریندر مودی جی نے جی ایس ٹی نافذ کر دیا۔ 18 فیصد جی ایس ٹی نافذ کیا ہے اور بنکروں کی مدد ٹی آر ایس حکومت نے نہیں کی۔ تو ہم تلنگانہ کے بنکروں کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ جیسے ہی ہماری حکومت آئے گی، یہ جو آپ کو جی ایس ٹی کا پیسہ دینا پڑ رہا ہے، اس کے لیے ہم آپ کو معاوضہ دے دیں گے۔ کوئی مشکل کام نہیں ہے۔ ہم نے اعداد و شمار دیکھے، اعداد و شمار کو سمجھا، ہم آسانی سے یہ کام کر سکتے ہیں۔‘‘
تلنگانہ میں تعلیمی نظام کے پرائیویٹائزیشن کے بارے میں راہل گاندھی نے کہا کہ ’’تلنگانہ میں پورا کا پورا تعلیمی ڈھانچہ پرائیویٹائز کیا جا رہا ہے۔ کالجز، اسکولس، یونیورسٹیز، سب کے سب پرائیویٹ ہاتھوں میں دیے جا رہے ہیں اور سب سے زیادہ نقصان غریب عوام کو ہوتا ہے، کسان کے بچوں کو ہوتا ہے، مزدوروں کے بیٹوں و بیٹیوں کو ہوتا ہے۔ تلنگانہ حکومت تعلیم میں سب سے کم پیسہ ڈالتی ہے۔ جیسے ہی ہماری حکومت تلنگانہ میں آئے گی، ہم مطلوبہ رقم تعلیمی شعبہ میں ڈالیں گے۔ کالجز، یونیورسٹیز بنانے کے لیے بجٹ تیار کریں گے۔ اس سے لاکھوں نوجوان اپنا خواب شرمندہ تعبیر کر پائیں گے۔‘‘

Tags: بی جے پیراہل گاندھی
ShareTweetSend
Previous Post

یوپی کے ہر ضلع میں کھلے گا سائبر تھانہ

Next Post

پاکستان تحریکِ انصاف کا لانگ مارچ اسلام آباد کی جانب رواں دواں

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
پاکستان تحریکِ انصاف کا لانگ مارچ اسلام آباد کی جانب رواں دواں

پاکستان تحریکِ انصاف کا لانگ مارچ اسلام آباد کی جانب رواں دواں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In