بدھ, فروری 25, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

لال قلعہ پر حملہ کے مجرم کی سزائے موت کی توثیق

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 3, 2022
in خاص خبریں
0
لال قلعہ پر حملہ کے مجرم کی سزائے موت کی توثیق
0
SHARES
7
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پاکستانی شہرایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے محمد عارف عرف اشفاق کی عدالت عظمیٰ سے نظر ثانی کی درخواست مسترد

نئی دہلی(ہندوستان ایکسپریس ویب ڈیسک): پاکستانی شہرایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے محمد عارف عرف اشفاق نے دہلی کے تاریخی لال قلعے پرحملے کے کیس میں سزائے موت کے خلاف نظر ثانی کی درخواست دی تھی۔ تاہم سپریم کورٹ نے اسے بھی خارج کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے تین نومبر جمعرات کے روز محمد عارف عرف اشفاق کی اس نظر ثانی کی درخواست پر سماعت کی جو اس نے اپنی موت کی سزا کے خلاف دائر کی تھی۔ تاہم انہیں کوئی کامیابی نہیں ملی اور سپریم کورٹ نے پھر سے اس کی موت کی سزا کی توثیق کر دی۔
حکام کے مطابق محمد عارف کا تعلق پاکستان کے شہر ایبٹ آباد سے ہے اور پولیس نے اسے تقریبا 22 برس قبل یعنی 2000 میں دہلی کے لال قلعے پر مبینہ حملے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ گرفتاری کے بعد سے ہی وہ جیل میں ہے۔ دہلی پولیس کا دعوی ہے کہ وہ دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کاایک فعال رکن تھا۔
اسے لال قلعے حملے کے سلسلے میں پہلے ذیلی عدالت، پھر دہلی کی ہائی کورٹ اور بعد میں سپریم کورٹ نے موت کی سزا سنائی تھی۔ اسی کے خلاف اس نے سپریم کورٹ سے دوبارہ رجوع کیا تھا اور بعض شواہد کو چیلنج کرتے ہوئے، وکلا نے عدالت سے اس پر نظر ثانی کی اپیل کی تھی۔
چیف جسٹس ادے امیش للت اور جسٹس بیلا ایم ترویدی پر مشتمل بنچ نے اس کیس کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے یہ استدعا قبول کر لی کہ اس حوالے سے الیکٹرانک ریکارڈ پر بھی غور کیا جائے۔ بنچ کا کہنا تھا، ”ہم نے الیکٹرانک ریکارڈ سے متعلق اس کی یہ درخواست تسلیم کر لی کہ ان پر غور نہ کیا جائے۔ تاہم مجموعی طور اس کا جرم تو ثابت ہو چکا ہے۔ ہم اس عدالت کے اپنے پہلے فیصلے کی تصدیق کرتے ہیں اور موت کی سزا پر نظر ثانی کی درخواست کو مسترد کرتے ہیں۔”
واضح رہے کہ سن 2000 میں 22 دسمبر کو دارالحکومت دہلی میں واقع لال قلعے میں رات کی تاریکی میں بعض لوگ داخل ہوئے تھے اور اچانک حملہ کر دیا تھا۔ اس دور میں فورسز لال قلعے کو ایک طرح سے فوجی چھاؤنی کے طور پر بھی استعمال کرتے تھے اور یہ حملہ فوج پر حملہ تصور کیا گیا۔ دہلی پولیس کے مطابق اس حملے میں تقریبا ًچھ لوگ ملوث تھے، جس میں دو فوجی اہلکار اور ایک عام شہری ہلاک ہوا تھا۔ حملے کے تین روز بعد ہی عارف عرف اشفاق کو جامع مسجد کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا اور سیشن کورٹ نے انہیں پہلی بار سن 2005 میں موت کی سزا سنائی تھی۔ پھر سن 2007 میں دہلی کی ہائی کورٹ نے اس کی موت کی سزا کی توثیق کر دی تھی، جسے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا، تو اس نے پہلے موت کی سزا پر روک لگا دی تاہم اپنے حتمی فیصلے میں اسے برقرار رکھا تھا۔ دہلی پولیس کا موقف ہے کہ محمد عارف عرف اشفاق نے گرفتاری کے فوری بعد یہ بات تسلیم کی تھی کہ ان کا تعلق پاکستان کے شہر ایبٹ آباد سے ہے۔

Tags: سزائے موتشہرایبٹ آبادلال قلعہ
ShareTweetSend
Previous Post

لانگ مارچ پر فائرنگ،عمران خان سمت 4 افراد زخمی!

Next Post

گجرات میں حکومت بنی تو ایل پی جی سلنڈر 500 روپے میں دیں گے: کھرگے

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
کانگریسی  نظریہ کی حفاظت کیلئے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا:کھڑگے

گجرات میں حکومت بنی تو ایل پی جی سلنڈر 500 روپے میں دیں گے: کھرگے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026
پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

فروری 22, 2026
پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

فروری 22, 2026
آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

فروری 23, 2026
امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

فروری 23, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

فروری 23, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In