بدھ, جولائی 30, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

عمران خان پر حملے کےخلاف پی ٹی آئی کارکنان کا سرگرم احتجاج

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 3, 2022
in اخبارجہاں
0
عمران خان پر حملے کےخلاف پی ٹی آئی کارکنان کا سرگرم احتجاج
0
SHARES
15
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اسلام آباد(ایجنسیاں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے فائرنگ کےاس واقعے کو عمران خان پر قاتلانہ حملہ قرار دیتے ہوئے اس کی ایف آئی آر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف درج کروانے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے حکومت مخالف لانگ مارچ کے دوران فائرنگ کے نتیجےمیں عمران خان اور ان کے ساتھیو ں کے زخمی ہونے کے واقعے کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے۔ متعدد شہروں میں پی ٹی آئی کے کارکنان سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے حکومت مخالف نعرے بازی کی اس کے ساتھ ساتھ کئی مقامات سے سے جلاؤ گھیراؤ اور سڑکیں بلاک کرنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔
تفصیلات کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے کے خلاف چاروں صوبائی دارلحکومتوں کے علاوہ تمام بڑے شہروں میں احتجاج کیا گیا۔ عمران خان کے ایک اتحادی اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اپنے رد عمل میں کہا کہ عمران خان پر حملہ، ملک میں خانہ جنگی شروع کروانے کی سازش ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون کو ہاتھ میں نہ لیں۔
عمران خان اور ان کے ساتھیوں پر فائرنگ کے واقعے کی ہر مکتبہ فکر کی طرف سے مذمت کی جا رہی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی ۔ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں شہباز شریف نے لکھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ ملکی سیاست میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے اور یہ کہ انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ سے اس واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔
حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف، اور جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق سمیت مختلف سیاسی رہنماؤں نے بھی اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کی صحتیابی کے لیے دعا کی۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے بھی لانگ مارچ میں فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی ۔
ایک سرکاری رپورٹ کے مطابق لانگ مارچ کے دوران اسٹیج نما کنٹینر اور اس کے اردد گرد موجود پی ٹی آئی کے کل تیرہ افراد فائرنگ کی زد میں آئے۔ رپورٹ کے مطابق عمران خان کو لگنے والی گولی ان کی سیدھی ٹانگ کے نچلے حصے سے پار ہوئی جبکہ دیگر رہنماؤں میں احمد ناصر چٹھہ دونوں ٹانگوں میں گولی لگنے سے زخمی ہوئے، زاہد خان کا بازو اور ٹانگ زخمی ہوئے، لیاقت اور عریب نامی دو افراد کے پیٹ میں گولیاں لگیں، جبکہ سینٹر فیصل خان، علی زیدی، عمران اسماعیل، ایس اے حمید اور یوسف خان معمولی زخمی ہوئے۔
واقعے کے فوری بعد عمران خان کو لاہور کے شوکت خانم ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر فیصل سلطان کی سربراہی میں ایک چار رکنی میڈیکل بورڈ ان کا علاج کر رہا ہے۔
عمران خان کے ترجمان اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید چیمہ نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ کہ لانگ مارچ کے کنٹینر کو اس وقت نشانہ بنایا گیا، جب ایک وقفے کے بعد مارچ کے شرکاء نے اپنے سفر کا دوبارہ آغاز کیا تھا۔ ان کے بقول عمران خان کو ٹانگ میں گولی لگی ہے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنماو ں نے اس واقعے کو عمران خان پر قاتلانہ حملہ قرار دیا ہے۔ جمشید چیمہ نے اس واقعے کی ایف آئی آر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف درج کروانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس واقعے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج ہوگا۔مقامی پولیس نے ڈی ڈبلیو کے رابطہ کرنے پر جائے واردات سے ایک شخص کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ فائرنگ کے وقت موقعے پر موجود متعدد عینی شاہدین کے مطابق ایک شخص نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں مرکزی کنٹینر کے قریب جدید اسلحے سے فائرنگ کی لیکن اسے وہاں موجود لوگوں نے دبوچ لیا اسی دوران کنٹینر پر جدید ہتھیار سے برسٹ مارا گیا، جس سے پی ٹی آئی کے رہنما زخمی ہو گئے۔اس واقعے کے بعد لانگ مارچ کے شرکا ء میں بھگڈر مچ گئی اور لوگ خوف سے جان بچانے کے لئے ادھر ادھر بھاگنے لگے۔ سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے زخمی رہنماؤں کی خون آلود کپڑوں کے ساتھ تصاویر بھی گردش کر رہی ہیں۔ جمشید چیمہ کے بقول پاکستان تحریک انصاف کا ایک اہم اجلاس جمعرات کی شب لاہور میں ہوگا جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ جاری رکھنے یا ملتوی کرنے کے حوالے سے بھی فیصلہ اسی اجلاس میں کیا جائے گا۔

Tags: احتجاجپی ٹی آئیعمران خان
ShareTweetSend
Previous Post

گجرات میں اسمبلی انتخابات کیلئے تاریخوں کااعلان

Next Post

کے سی آر نے ایم ایل اے خریدوفروخت کے دستاویزات ججوں کو بھیجے، ویڈیو جاری کیا

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
کے سی آر نے ایم ایل اے خریدوفروخت کے دستاویزات ججوں کو بھیجے، ویڈیو جاری کیا

کے سی آر نے ایم ایل اے خریدوفروخت کے دستاویزات ججوں کو بھیجے، ویڈیو جاری کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مشروط اعلان

برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مشروط اعلان

جولائی 27, 2025
کرنل طاہر مصطفیٰ  جامعہ ہمدرد کے  رجسٹرار مقرر

کرنل طاہر مصطفیٰ جامعہ ہمدرد کے رجسٹرار مقرر

جولائی 27, 2025
جسٹس ورما کی رٹ درخواست پرپیرکوہوگی سماعت

جسٹس ورما کی رٹ درخواست پرپیرکوہوگی سماعت

جولائی 26, 2025
آئی ڈی بی آئی بینک کے ملازمین  کااحتجاج

آئی ڈی بی آئی بینک کے ملازمین کااحتجاج

جولائی 26, 2025
سرعام بے عزتی کے بعدطالبعلم کی خودکشی

سرعام بے عزتی کے بعدطالبعلم کی خودکشی

جولائی 26, 2025
بہار کی ووٹر لسٹ سے55 لاکھ نام حذف ہونے کاامکان!

بہار کی ووٹر لسٹ سے55 لاکھ نام حذف ہونے کاامکان!

جولائی 24, 2025
مرکز کشمیر میں انتخابات کے لیے تیار۔۔۔ حکومت نے سپریم کورٹ میں کہی یہ بات

ممبئی ٹرین دھماکہ کیس میں اپیل پرجلد سماعت کیوں؟

جولائی 27, 2025
لاعلمی کا سیاسی فائدہ اٹھانا شرمناک ہے: نائب صدرجمہوریہ

نائب صدر کااستعفیٰ،حکمراں برادری خاموش کیوں؟

جولائی 24, 2025
جسٹس یشونت ورما کیخلاف مواخذہ کی تیاری مکمل

جسٹس یشونت ورما کیخلاف مواخذہ کی تیاری مکمل

جولائی 22, 2025
غزہ  پٹی پراسرائیل کی جانب سے فضائی حملے

غزہ کی گنجان آبادی سے اب جبری انخلا کا حکم

جولائی 21, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In