جمعرات, اپریل 9, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

تعلیم کا مقصد ملازمت نہیں، زندگی میں آگے بڑھنے کی طاقت ہونا چاہئے: نجیب جنگ

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 7, 2022
in خاص خبریں
0
تعلیم کا مقصد ملازمت نہیں، زندگی میں آگے بڑھنے کی طاقت ہونا چاہئے: نجیب جنگ
0
SHARES
119
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

بیدر7 نومبر(یو این آئی) تعلیم کا مقصد ملازمت نہیں بلکہ زندگی میں آگے بڑھنے کی خواہش ہونی چاہئے ہم سب پہلے ہندوستان بعد میں ہندو مسلم خواب وہ نہیں ہے جو آپ سوتے ہوئے دیکھتے ہیں، خواب وہ ہے جو آپ کو سونے نہ دے جو بلندی کا خواہش مند ہوتا ہے وہ راتوں کو جاگتا ہے  ان خیالات کا اظہاردہلی کے سابق لیفننٹ گورنر نجیب جنگ نے شاہین ادارہ بیدر میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہمیں ایسی تعلیم چاہیے جو دنیا میں ہمیں کسی کے سامنے شر مندہ نہ کرے اور آخرت میں رب العزت اور حضورؐ کے سامنے سر خ رو کر دے۔ اس لیے ہمیں پورے تعلیمی نظام پر اپنے مقصد حیات کو سامنے رکھتے ہوئے غور کرنا چاہیے کہ کس طرح حقیقتِ زندگی اور حقائقِ کائنات کا اسرار کھول کر ہم مقصدِ حیات حاصل کریں۔ اس کے لیے علم ضروری ہے۔

انھوں نے شاہین ادارہ جات بیدر کے طلباء کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شاہین کی زندگی عزم و ہمت سے عبارت ہے۔ اپنی خصو صیات کے لحاظ سے یہ دوسرے پرندوں سے بہت مختلف ہے۔شاہین بلند فضاؤں میں اڑتا ہے اسی وجہ سے اس کی فطرت بھی بلندو بالا ہے۔اور یہ بلندی بھی اسی کا مقدر بنتی ہے جو خود کو زمین کی پستیوں سے نکال سکے۔ شاہین کی بلند پروازی اس لیے پسند ہے کہ یہ اس کے عزائم کو نئے نئے امکانات سے روشناس کرتی ہے۔ اور اسے اعلیٰ سے اعلیٰ ہدف کو تسخیر کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔ شاہین صفت نوجوان اُن کی فکر کو عام کرنے اور نظامِ زندگی کو اُس کے مطابق استوار کرنے کا ذریعہ بنیں۔ انھوں نے کہا کہ شاہین اپنی زندگی اپنے فرائض کی انجام دہی میں صرف کرنے میں لگا رہتا ہے۔

اس موقع پر سابق چیف الیکشن کمشنر آف انڈیاڈاکٹر وائی ایس قریشی نے کہا کہ شاہین ادارہ جات بیدر میں طلباء کو موبائیل کے استعمال کی ہرگز اجازت نہیں ہے۔یہ نہایت قابلِ تقلید و قابلِ ستائش کام ہے جو طلباء کو کامیابی کی سمت راغب کرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جو طالب علم پڑھائی کے دوران موبائل فون استعمال کرتے ہیں وہ کامیابی سے ملٹی ٹاسکنگ نہیں کر سکتے۔ مطلب یہ کہ پڑھائی کے دوران فون کے استعمال سے پڑھائی کا نقصان ہوتا ہے۔ جب طالب علم موبائل فون کا استعمال نہیں کرتے تھے تو وہ معلومات کو بہتر طریقے سے یاد کر سکتے تھے۔’موبائل ڈیوائسز کے کالج کے طالب علموں کی زندگی میں سرایت کر جانے کی وجہ سے قوی امکان ہے کہ یہ مسئلہ کافی رکاوٹ ڈالتا رہے گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ ایک تحقیق یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسکولوں کا جائزہ لینے کے بعد یہ دیکھا گیا تھا کہ جن اسکولوں نے موبائل فونوں پر پابندی لگائی، ان کے نتائج چھ فیصد بہتر ہو گئے تھے۔موبائیل کے استعمال سے انسانی صحت پر اثر تو پڑتا ہی ساتھ ہی ساتھ ان کی تعلیمی ترقی بھی متاثر ہوتی ہے۔ڈاکٹر قریشی نے کہا کہ ہر طالبِ علم‘والدین اور اساتذہ کرام طلباء کے بہتر مستقبل کیلئے فکرمند ہوتے ہیں۔ہر آدمی کامیابی کے بام عروج کو چھونے کا خواہش مند ہوتا ہے، یہ خواہش کسی خاص فرد اور طبقہ میں نہیں بلکہ تمام لوگوں کے پاس ہوتی ہے،جو لوگ اپنی خواہش کو کامیابی سے ہم کنار کرنے کے لیے جد وجہد کرتے ہیں وہ منزل کو پالیتے ہیں۔

اس موقع پر سابق رکن پارلیمنٹ و ایڈیٹر نئی دنیاشاہد صدیقی نے کہا کہ تعلیم کا سب سے بڑا اصل مقصد ہم نے اور ہمارے والدین نے جو خواب دیکھا ہے اُسے پورا کرنا‘مثلا کسی نے ڈاکٹر‘ انجینئر یا دیگر کا خواب دیکھا اس خواب کو پورا کرکے قوم کی خدمت کرنا چاہئے۔ کوئی بھی پیشہ اختیار کریں اگر انسانی جذبے اور فرائض سے دور ہوگا تو اُس کا لقمہ ہمارے لئے حرام ہوگا۔ اگر ہمارے اندر انسانی ہمدردی کاجذبہ نہ ہوتو ایسا پیشہ ہمارے لئے حلال ہرگز نہیں ہوسکتا۔انھوں نے کہا کہ آج پورے ملک میں شاہین ادارہ جات بیدر نے ایک تعلیمی انقلاب برپا کیا ہے۔ڈاکٹرعبدالقدیر صاحب کے اس مشن کو ہماری تنظیم پورے ملک میں اس مشن کو قابلِ تقلید بنانے پر زور دے گی۔

محترمہ خیر النساء نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم کے حصول کیلئے ہدف ہونا چاہئے یعنی ایک قسم کی ایک ایسی بھول ہونی چاہئے جس کے حصول کے بعد ہی آپ مطمئن ہوسکیں۔جن کے مقاصد بلند اور حوصلے بلند ہوتے ہیں، وہ ہر منزل پر آسانی کے ساتھ پہنچ سکتے ہیں۔طلباء کے اندر محنت کے ساتھ ساتھ حصولِ تعلیم کا جذبہ اور مقصد ہونا ضروری ہے تب کہیں جاکر ہم ترقی کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ الائنس فار اکنامک اینڈ ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ آف دی انڈر پریویلجڈ کے قائدین کے وفدنے شاہین ادارہ جات بیدر کا دورہ کیا،جہاں ڈاکٹرعبدالقدیر چیئرمین شاہین ادارہ جات بیدر نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔یہ وفد ڈاکٹر نجیب جنگ سابق لیفٹننٹ گورنر دہلی، ڈاکٹر وائی ایس قریشی سابق چیف الیکشن کمشنر آف انڈیا، جناب شاہد صدیقی سابق ایم پی و ایڈیٹر نئی دنیا، سعید شیروانی، فرحت جمال، محترمہ خیرالنساء شیخ اور خالد انصاری پر مشتمل تھا۔

ڈاکٹر عبدالقدیر چیئرمین شاہین ادارہ جات بیدر نے تمام مہمانوں کا تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی مایہ ناز شخصیات کی شاہین ادارہ جات بیدرمیں شرکت ہمارے لئے باعث مسرت ہے۔ڈاکٹر عبدالقدیر کہا کہ ملک کی مُختلف ریاستوں میں ہمارے مراکز موجود ہیں اب ہمارا58واں مرکز کشمیر کے سری نگر میں شروع ہوچکا ہے۔ہمارا مقصد ہے کہ طلباء تعلیم کے ساتھ ساتھ انسانی ہمدردی کے جذبہ سے سرشار ہو ں اور وہ تعلیم کے حصول کے بعد جو بھی شعبہ میں خدمات کیلئے فائز ہوں وہاں سب سے پہلے انسانی اقدار کو سمجھتے ہوئے انسانی ہمدردی کامظاہرہ کریں اور ملک و ملت کانام روشن کریں۔

Tags: تعلیممقصدنجیب جنگ
ShareTweetSend
Previous Post

طالبان نے ملا محمد عمر کی تدفین کا مقام کا انکشاف کردیا

Next Post

کھتولی اسمبلی حلقہ میں آر ایل ڈی ہوئی سرگرم

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
کھتولی اسمبلی حلقہ میں آر ایل ڈی ہوئی سرگرم

کھتولی اسمبلی حلقہ میں آر ایل ڈی ہوئی سرگرم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

تمل ناڈو  کے  9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

تمل ناڈو کے 9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

اپریل 6, 2026
چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

اپریل 1, 2026
جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز  کے جگر کی پیوندکاری آج

جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز کے جگر کی پیوندکاری آج

مارچ 31, 2026
ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In