اتوار, جولائی 6, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

طالبان نے ملا محمد عمر کی تدفین کا مقام کا انکشاف کردیا

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 7, 2022
in اخبارجہاں
0
طالبان نے ملا محمد عمر کی تدفین کا مقام کا انکشاف کردیا
0
SHARES
17
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق اب قبر کی زیارت کے لیے عام شہریوں پر کوئی روک ٹوک نہیں

کابل (یو این آئی)طالبان قیادت نے طالبان کے بانی سمجھے جانے والے رہنما ملا محمد عمر کی تدفین کا مقام ظاہر کردیا ہے جن کی موت اور تدفین کو برسوں تک خفیہ رکھا گیا۔ ڈان میں شائع خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق 2001 میں امریکی قیادت کے حملے کے ذریعے طالبان کو اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد ملا عمر کی صحت اور ان کے ٹھکانے کے بارے میں مختلف افواہیں گرم رہیں، اپریل 2015 میں طالبان نے اعتراف کیا تھا کہ ملا عمر کی موت 2 برس قبل (2013 میں) ہوچکی ہے۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ تحریک کے سینئر رہنماؤں نے صوبہ زابل کے ضلع سوری میں عمرزو کے قریب ملا عمر کی قبر پر ایک دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ ’بہت سے دشمن آس پاس تھے اور ملک پر قبضہ کرلیا گیا تھا اس لیے مقبرے کو نقصان سے بچانے کے لیے اسے خفیہ رکھا گیا تھا، صرف خاندان کے قریبی افراد ہی اس مقام سے واقف تھے‘۔
حکام کی جانب سے جاری کردہ تصاویر میں طالبان رہنماؤں کو سفید اینٹوں کے ایک سادہ مقبرے کے گرد جمع ہوئے دیکھا گیا، سبز دھات کے پنجرے میں بند قبر بجری سے ڈھکی ہوئی نظر آئی۔انہوں نے کہا کہ ’اب فیصلہ ہو گیا ہے، قبر کی زیارت کے لیے عام شہریوں پر کوئی روک ٹوک نہیں ہوگی‘۔
خیال رہے کہ افغانستان پر امریکا کی زیر قیادت فوج کے 20 سالہ قبضے کے اختتام کے بعد طالبان نے گزشتہ برس اگست میں دوبارہ اقتدار سنبھالا ہے۔
طالبان رہنما ملا محمد عمر لگ بھگ 55 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے، انہوں نے ایک دہائی طویل سوویت قبضے کے بعد 1993 میں شروع ہونے والی عالمی خانہ جنگی سے نمٹنے کے لیے طالبان کی بنیاد رکھی تھی۔ملا محمد عمر کی زیر قیادت طالبان نے اسلامی حکمرانی کا ایک انتہائی سخت ورژن متعارف کرایا جس میں خواتین کو عوامی زندگی سے بے دخل کردیا گیا اور پھانسی اور کوڑے مارنے سمیت عوامی سزائیں متعارف کروائیں۔
ملا عمر کے مزار پر دعائیہ تقریب اس واقعے سے ایک روز بعد ہوئی ہے جب صوبائی حکام نے ان اطلاعات کی تردید کی تھی کہ پنجشیر وادی میں احمد شاہ مسعود کے مقبرے کی توڑ پھوڑ کی گئی ہے، اس حوالے سے ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر یہ سچ ہے تو ذمہ داران کو سزا دی جائے گی۔
افغانستان میں احمد شاہ مسعود کے حوالے سے ایک ملی جلی رائے پائی جاتی ہے، سوویت قبضے کے خلاف مزاحمت کی قیادت کرنے پر عام افغانوں کی جانب سے انہیں سراہا جاتا ہے، لیکن طالبان کی جانب سے انہیں نفرت کا سامنا رہا اور وہ 2001 میں القاعدہ کے ہاتھوں اپنے قتل تک لڑتے رہے۔ان کی قبر گرینائٹ اور سنگ مرمر سے بنے ایک شاندار مقبرے میں ہے جس کے عقب میں وادی پنجشیر واقع ہے، گزشتہ برس اگست میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے اس کی حفاظت کی جاتی ہے۔
مقامی رہائشیوں نے بتایا کہ ایک نئے آنے والے جنگجوؤں کے دستے نے مقبرے کے پتھر کو توڑ دیا اور بے حرمتی کی گئی، واقعے کی ویڈیو مقامی میڈیا نے شیئر کی اور سوشل میڈیا پر بھی بڑے پیمانے پر گردش کرتی رہی تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔اس حوالے سے ایک مقامی رہائشی نے بتایا کہ ’یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ہلمند اور قندھار سے آنے والی نئی افواج پنجشیر میں داخل ہوئیں اور قومی ہیرو کے مقبرے کو تباہ کر دیا‘۔
صوبہ پنجشیر میں سربراہ برائے اطلاعات و رسومات نصر اللہ ملک زادہ نے مقبرے کو نقصان پہنچائے جانے کی تردید کی اور ایک ویڈیو جاری کی جس میں اس کے برقرار ہونے کا دعویٰ کیا گیا۔تاہم اس ویڈیو کلپ میں واضح طور پر مکمل مقبرہ نہیں دکھایا گیا، خاص طور پر وہ حصہ نہیں دکھایا گیا جو اصل ویڈیو میں خراب دیکھا گیا۔نصر اللہ ملک زادہ نے صحافیوں کی جانب سے مقبرے کی زیارت یا تصویر لینے کی درخواستوں سے انکار کردیا۔اس حوالے سے ذبیح اللہ مجاہد نے صحافیوں کو بتایا کہ کسی کو بھی مرنے والوں کی توہین کا حق نہیں ہے۔

Tags: طالبانقبرملا محمد عمر
ShareTweetSend
Previous Post

فرانس کی مشہور ماڈل میرین الہیمر کا قبول اسلام

Next Post

تعلیم کا مقصد ملازمت نہیں، زندگی میں آگے بڑھنے کی طاقت ہونا چاہئے: نجیب جنگ

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
تعلیم کا مقصد ملازمت نہیں، زندگی میں آگے بڑھنے کی طاقت ہونا چاہئے: نجیب جنگ

تعلیم کا مقصد ملازمت نہیں، زندگی میں آگے بڑھنے کی طاقت ہونا چاہئے: نجیب جنگ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In