علی گڑھ:(یواین آئی) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ہفتہ کو دو بائیک سواروں نے تابڑ توڑفائرنگ کردی ۔ ایک ملزم کوگرفتارکرلیاگیا ہے۔یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروکٹر سید نواز زید علی نے بتایا کہ تقریبا12:3بجے دوپہر دو موٹڑسائیکل سوار نوجوان کیمپس میں داخل ہوئے اور جنرلایجوکیشن سنٹر(جی ای سی) کے سامنے بیٹھے طلبہ کودھمکانے لگے جس کی کچھ سینئر طلبہ نے مخالفت کی۔
انہوں نے بتایا کہ اس کے فورا بعد موٹر سائیکل سوار کیمپس سے باہر چلے گئے لیکن وہ فورا واپس آگئے اور تابڑتوڑ فائرنگ شروع کردی۔ملزمین کا اے ایم یو سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
ْوہیں پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیا ہوگیا جبکہ دوسرے کو گرفتار کرلیا گیا جس کی شناخت شعیب عرف چھوٹا کے طور پر ہوئی ہے جسے جیون نگر واقع اس کے فلیٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ملزم کے قبضے سے ریوالور اور دودرجن کارتوس برآمد کیا گیا ہے۔پولیس اس سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔