جمعہ, مارچ 6, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

جو بائیڈن اور شی جن پنگ کی بالمشافہ ملاقات

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 14, 2022
in اخبارجہاں
0
جو بائیڈن اور شی جن پنگ کی بالمشافہ ملاقات
0
SHARES
8
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

واشنگٹن(ایجنسیاں):امریکہ کے صدر جو بائیڈن اور ان کے چینی ہم منصب شی جن پنگ نے پیر کوپہلی رو برو ملاقات کی۔ بائیڈن کے صدارتی عہدہ سنبھالنے کے تقریباً دو سال بعد ہونے والی یہ ملاقات ایسے ماحول میں ہو رہی ہے جب دونوں سپر پاورز کے درمیان اقتصادی اور بین الاقوامی سکیورٹی کے معاملات پر کشیدگی بڑھ رہی ہے اور وہ عالمی اثر و رسوخ کے لیے مسابقت کر رہےہیں۔
انڈونیشیا کے ایک لگژری ریزورٹ ہوٹل میں دونوں رہنماؤں نے مصافحہ کے ساتھ ایک دوسرے کا استقبال کیا، جہاں وہ بڑی معیشتوں کے گروپ جی ٹوئنٹی کے سربراہی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔
گفتگو کے آغاز میں صدر بائیڈن نے کہا کہ ان کی اور شی کی یہ "ذمہ داری” ہے کہ وہ یہ ظاہر کریں کہ ان کی اقوام اپنے اختلافات کو سنبھال سکتی ہیں اور باہمی تعاون کے شعبوں کی نشاندہی کر سکتی ہیں۔
اس موقع پر چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ دونوں رہنما تعلقات کو بلند سطح پر لے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بائیڈن کے ساتھ کھل کر اور گہرائی سے تبادلہ خیال کرنے کے لیے تیار ہیں۔
خبر رساں ادارے ” ایسو سی ایٹڈ پریس ” کے مطابق دونوں رہنما اپنے اپنے ملکوں میں اندورنی طور پر مضبوط سیاسی موقف کے ساتھ اس ملاقات میں آئے۔
صدر بائیڈن کی ڈیموکریٹک پارٹی نے گزشتہ ہفتے ہونے والے وسط مدتی انتخابات میں امریکی سینیٹ کا کنٹرول حاصل کر لیا اور اب اس کے پاس اگلے ماہ جارجیا میں دوبارہ ہونے والے الیکشن میں اپنی کامیابی کو مزید تقویت دینے کا موقع ہے۔ دوسری طرف چین کی کمیونسٹ پارٹی کی قومی کانگریس نے صدر شی کو گزشتہ ماہ تیسری ریکارڈ پانچ سالہ مدت کےلیے رہنما منتخب کر لیا۔ ملاقات سے قبل صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ سینیٹ میں ڈیموکریٹس کے کنٹرول حاصل کرنے سے ان کی چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ بات چیت میں مزید تقویت ملے گی۔
بائیڈن امریکہ کی ریاست نیواڈا میں سینیٹر کیتھرین کارٹیز مستو کے دوبارہ انتخاب کے تناظر میں وائس آف امریکہ سے کمبوڈیا کے دارالحکومت نوم پینہ میں دورے کے موقعے پربات چیت کر رہے تھے۔
چینی ہم منصب سے پہلی رو برو ملاقات کے حوالے سے بائیڈن نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ وہ مزید مضبوط ہو رہے ہیں البتہ ان کو اس کی ضرورت نہیں ہے۔
امریکہ کے صدر نے کمبوڈیا کے دارالحکومت میں جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان اور ایسٹ ایشیا سمٹ کے رہنماؤں کے ساتھ سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔بائیڈن نے امریکی ٹریولنگ پریس کے سامنے ڈیموکریٹک سینیٹ کے اکثریتی رہنما چک شومر کو مبارک باد دیتے ہوئے مختصر تبصرہ یوں کیا کہ ان کو دوبارہ اکثریت مل گئی ہے۔بائیڈن نے چین کی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکریٹری کے طور پر شی جن پنگ کے حالیہ دوبارہ انتخاب کو تسلیم کیا ہے جس کے مطابق اب وہ تیسری مدت کے لیے چین کے رہنما بن گئے ہیں۔جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ شی جن پنگ کے ملک کے اندر حالات بدل گئے ہیں۔امریکہ اور چین کے صدور کی یہ ملاقات، جو بائیڈن کے 2021 میں اقتدار میں آنے کے بعد پہلی براہِ راست ملاقات ہے۔بیجنگ اور واشنگٹن ڈی سی بڑے مسائل پر متفق نہیں ہیں۔ ان مسائل میں تائیوان، بحیرہ جنوبی چین میں نیویگیشن کی آزادی، تجارتی طریقۂ کار اور سیمی کنڈکٹرز پر امریکی برآمدی کنٹرول کے قوانین کے بعد ایڈوانس ٹیکنالوجی کے حصول کی کوشش شامل ہیں۔

Tags: جو بائیڈنشی جن پنگملاقات
ShareTweetSend
Previous Post

گجرات فتح کرنے کیلئے 42 لیڈروں پر مشتمل کانگریس کی اسپیشل ٹیم تیار

Next Post

مین پوری کے ضمنی الیکشن کیلئےڈمپل یادو نے پرچہ نامزدگی داخل کیا

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
مین پوری کے ضمنی الیکشن کیلئےڈمپل یادو نے پرچہ نامزدگی داخل کیا

مین پوری کے ضمنی الیکشن کیلئےڈمپل یادو نے پرچہ نامزدگی داخل کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026
پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

فروری 22, 2026
پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

فروری 22, 2026
آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

فروری 23, 2026
امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In