پیر, مارچ 16, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

امریکی یونیورسٹی میں فائرنگ، ۳ طلبہ ہلاک

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 14, 2022
in خاص خبریں
0
امریکی یونیورسٹی میں فائرنگ، ۳ طلبہ ہلاک
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ورجینیا(ایجنسیاں):امریکا کی ورجینیا یونیورسٹی میں فائرنگ سے یونیورسٹی کے تین طلبہ ہلاک اور دو زخمی ہوگئے، فائرنگ کرنے والے طالب علم کو حراست میں لے لیا گیا۔پولیس کے مطابق زخمی طلبا میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے، فائرنگ کرنے والے مشتبہ طالبعلم کو اقدام قتل اور ہتھیار رکھنے پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کرنے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہو سکی، تحقیقات جاری ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ فائرنگ گزشتہ رات یونیورسٹی طلبا کی بس پر کی گئی، طلبا کی بس فیلڈ ٹرپ سے واپس یونیورسٹی پہنچی تھی۔ بتایا جارہا ہے کہ ہلاک ہونے والے تینوں طلبہ جامعہ کی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی بھی تھے۔
خبروں کے مطابق پیر کے روز یونیورسٹی میں تمام کلاسز منسوخ کر دی گئیں اور شارلٹس ویل کیمپس سنسان ہو گیا۔ یو نیورسٹی آف ورجینیا(یو وی اے)کے صدر جم رائن نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے ایک خط میں کہا کہ شوٹنگ کا یہ واقعہ اتوار کی رات ساڑھے دس بجے پیش آیا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ یہ ایسا پیغام ہے کہ کبھی کسی کو نہ بھیجنا پڑے۔یونیورسٹی کی ہنگامی انتظامیہ نے ایک الرٹ جاری کر کے کیمپس پر موجود طلباء کو مسلح شخص کی موجودگی سے خبردار کیا۔ ان خبروں کے بعد کہ کیمپس کے شمال میں شاٹس فائر کیے گئے ہیں،انتظامیہ نے اپنے پیغام میں طلباء کو ہدایت کی کہ وہ عمارت کے اندر رہیں۔پیر کی صبح پولیس نے شوٹنگ کے مقام پر گاڑیاں کھڑی کر کے اس کی ناکہ بندی کردی۔ پورے شارلٹس ویل اور یونیورسٹی کیمپس میں اکا دکا ٹریفک کے سوا ہو کا عالم ہے۔یونیورسٹی کے اخبار،” دی کیولئیر ڈیلی” کی ایڈیٹر انچیف، ایوا سروویل کا کہنا ہے کہ طلباء کو دیے گئے ہنگامی پیغام کے بعد وہ پارکنگ گیراج کی طرف بھاگیں مگر پولیس نے انہیں فوری گھر جانے کے لیے کہا۔ایوا کا کہنا ہے کہ ’’وہ اس نسل سے تعلق رکھتی ہیں جو گنز کے تشدد کے درمیان پروان چڑھی ہے مگر اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ایسی خبروں کو سننا اور برداشت کرنا آسان ہے۔‘‘
الکوحل، ٹوبیکو، آتشیں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد کے بیورو کا کہنا ہے کہ ایجنٹ مل کر اس واقعے کی چھان بین میں مدد دے رہے ہیں۔

Tags: فائرنگورجینیا یونیورسٹی
ShareTweetSend
Previous Post

عامرخان کا طویل بریک لینے کا فیصلہ

Next Post

صیہونی فوج نے 19 سالہ فلسطینی دوشیزہ کو سر پر گولی مار کر شہید کر دیا

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
صیہونی فوج نے 19 سالہ فلسطینی دوشیزہ کو سر پر گولی مار کر شہید کر دیا

صیہونی فوج نے 19 سالہ فلسطینی دوشیزہ کو سر پر گولی مار کر شہید کر دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In