جمعہ, مارچ 13, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

بزم جامعہ کے زیر اہتمام دو روزہ نمائش بعنوان "شعبۂ اردو: نصف صدی کی کہانی، تصویروں کی زبانی” کا انعقاد

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 24, 2022
in خاص خبریں
0
بزم جامعہ کے زیر اہتمام دو روزہ نمائش بعنوان "شعبۂ اردو: نصف صدی کی کہانی، تصویروں کی زبانی” کا انعقاد
0
SHARES
28
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی(پریس ریلیز):شعبۂ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا کی ادبی و ثقافتی تنظیم ‘‘بزم جامعہ’’ کے زیر اہتمام دو روزہ نمائش بعنوان ‘‘شعبۂ اردو: نصف صدی کی کہانی، تصویروں کی زبانی’’ کا افتتاح ڈین فیکلٹی برائے انسانی علوم و السنہ پروفیسر محمد اسدالدین نے کیا۔ نمائش کی افتتاحی تقریب میں صدر شعبۂ اردو پروفیسر احمد محفوظ اور سابق صدر شعبہ پروفیسر خالد محمودکے علاوہ اور شعبے کے تمام اساتذہ، ریسرچ اسکالر اور طلبا و طالبات موجود تھے۔ پروفیسر محمد اسدالدین نے کہا کہ طلبا نے واقعی تصویروں کی زبانی نہایت خوبصورتی کے ساتھ شعبۂ اردو کی نصف صدی کی کہانی پیش کردی ہے۔ صدر شعبہ پروفیسر احمد محفوظ نے طلبا کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ یہ نمائش شعبۂ اردو کے رفتگاں کو طلبا کے ذریعے بہترین خراج ہے۔ ایڈوائزر بزم جامعہ ڈاکٹر خالد مبشر نے نمائش کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ اس میں طلبا نے صدور شعبہ ، سابق اور موجودہ اساتذہ کی کتابیں، یادگاری اور توسیعی خطبات، شعبے سے وابستہ وزیٹنگ پروفیسر، وزیٹنگ فیلو اور خان عبدالغفار خان چیئر، ڈی آر ایس کے تین مراحل، ٹیگور پروجیکٹ ، اہم سمینار، کانفرنس، ورک شاپ، سابق اساتذہ کی مشہور کتابوں کے شعری و نثری اقتباسات اور مشہور ابنائے قدیم کی تصاویر اور مختصر تعارف کی نمائش کے علاوہ ایسے دلکش کارڈ بھی مہمانان کو تحفتاًپیش کیے جس میں کوئی خوبصورت شعر ی یا نثری انتخاب تحریر کیے گئے ہیں۔

۲۵ نومبر ۲۰۲۲ کو شعبۂ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ نصف صدی کا سفر مکمل کر رہا ہے۔پچاس سال قبل ۲۵ نومبر ۱۹۷۲ کو شعبۂ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ کوباضابطہ طور پر منظوری ملی ۔نصف صدی کی تکمیل کے اس موقع پر یک روزہ تقریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔افتتاحی تقریب جامعہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر کی صدارت میں منعقد ہوگی اور مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جامعہ کے سابق وائس چانسلرجناب سید شاہد مہدی اور معروف اسکالرپروفیسر صدیق الرحمن قدوائی شریک ہوں گے ۔ان کے علاوہ اس تقریب کے مہمانان اعزازی پروفیسر شیخ عقیل احمد (ڈائریکٹر قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان)، پروفیسر ناظم حسین الجعفری(رجسٹرار، جامعہ ملیہ اسلامیہ)اور پروفیسر محمد اسدالدین (ڈین ، فیکلٹی برائے انسانی علوم و السنہ)ہوں گے۔ اس پروگرام میں معروف اسکالر پروفیسر شریف حسین قاسمی خصوصی مقرر کی حیثیت سے شریک ہوں گے۔اس موقع پر ایک مذاکرہ کا بھی اہتمام کیاجا رہا ہے جس میں شعبۂ اردو کے سابق اساتذہ اپنے تاثرات پیش کریں گے۔اس کے بعد ایک مشاعرے کا بھی اہتمام کیا جا رہاہے ۔

Tags: بزم جامعہشعبۂ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہنصف صدی کی کہانی
ShareTweetSend
Previous Post

طالبان سرکار کے ذیعہ کابل میں اذان کےلئے 400 لاؤڈ اسپیکر نصب

Next Post

جامع مسجد میں ’تنہا لڑکی‘ کے داخلہ پر اب پابندی نہیں

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
جامع مسجد میں ’تنہا لڑکی‘ کے داخلہ پر اب پابندی نہیں

جامع مسجد میں ’تنہا لڑکی‘ کے داخلہ پر اب پابندی نہیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In