جمعہ, اپریل 3, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home آئینہ شہر

میونسپل الیکشن کی تشہیری مہم میں سرگرم ہوئی کانگریس

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 24, 2022
in آئینہ شہر
0
میونسپل الیکشن کی تشہیری مہم میں سرگرم ہوئی کانگریس
0
SHARES
11
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدرچودھری انل کمار نے پدیاترا کے ذریعہ ماحول کو ساز گار بنانے کی کوشش کی

نئی دہلی(ہندوستان ایکسپریس ویب ڈیسک): دہلی میونسپل کارپوریشن الیکشن کے پیش نظر دہلی میں سبھی سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ بی جے پی اور عآپ کے ساتھ ساتھ کانگریس نے بھی اس بار ٹکر کے امیدوار میدان میں اتارے ہیں۔ دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری انل کمار امیدواروں کے حق میں ہوا سازگار بنانے کے لیے جگہ جگہ جلسہ عام سے خطاب بھی کر رہے ہیں۔ قومی آواز ڈاٹ کام کی اطلاع کے مطابق آج انھوں نے پٹپڑ گنج اسمبلی حلقہ کے ونود نگر، منڈاولی اور کبیر نگر وارڈ میں کانگریس امیدواروں کے حق میں انتخابی تشہیر کی اور کچھ مقامات پر عوام سے خطاب بھی کیا۔
ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چودھری انل کمار نے کہا کہ ’’بی جے پی کے 15 سالوں کی بدعنوان حکومت اور عآپ کی کیجریوال حکومت کے 8 سالوں کی بدتر حکمرانی نے دہلی کو بدحال اور آلودہ کر دیا ہے۔ ہر طرف گندگی بھری ہوئی اور جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر دکھائی پڑتے ہیں۔ کانگریس دہلی کی عوام کے لیے بہتر ماحول بنانے کے تئیں پرعزم ہے۔ کارپوریشن انتخاب میں جیت حاصل کرنے کے بعد پوری دہلی کو صاف ہوا فراہم کرنے کے لیے، دہلی کو صاف ستھرا اور سبزہ زار بنانے کے لیے اہم اقدام کیے جائیں گے۔‘‘

چودھری انل کمار نے آج پدیاترا بھی کی جس میں کانگریس امیدوار وجئے کمار دوبے، اوشا چودھری اور رتنا شرما کے ساتھ کثیر تعداد میں کانگریس لیڈران اور کارکنان شامل ہوئے۔ کارکنان گلے میں پٹکا ڈال کر کانگریس کا پرچم لہراتے ہوئے چل رہے تھے۔ پدیاترا میں کانگریس کو حمایت دینے کے لیے مقامی باشندے بھی جمع ہو رہے تھے اور عوام کا یہ رجحان دیکھ کر کانگریس لیڈران کافی خوش تھے۔
اس موقع پر چودھری انل کمار نے کہا کہ کارپوریشن میں 15 سالوں کی بدعنوانی کی وجہ سے بی جے پی کے پاس نہ کوئی ایشو ہے، نہ کوئی ویژن اور نہ ہی کوئی چہرہ۔ دہلی میونسپل کارپوریشن میں عآپ کی بھی حالت خراب ہے کیونکہ کیجریوال کی بدعنوان اور گمراہ کرنے والی شبیہ کو سبھی پہچان چکے ہیں۔ چودھری انل نے مزید کہا کہ ’’دہلی کی عوام ایم سی ڈی الیکشن میں کانگریس کو اکثریت دے گی اور کانگریس کے ’میری چمکتی دہلی‘ کے نعرے کو سچ بنانے کے لیے کانگریس امیدواروں کو ووٹ دے کر کارپوریشن میں کانگریس کو برسراقتدار کرے گی۔‘‘

Tags: تشہیری مہمکانگریسمیونسپل الیکشن
ShareTweetSend
Previous Post

جامع مسجد میں ’تنہا لڑکی‘ کے داخلہ پر اب پابندی نہیں

Next Post

بی جے پی کیجریوال کو مارنے کی سازش کر رہی ہے:سسودیا

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
بی جے پی کیجریوال کو مارنے کی سازش کر رہی ہے:سسودیا

بی جے پی کیجریوال کو مارنے کی سازش کر رہی ہے:سسودیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

اپریل 1, 2026
جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز  کے جگر کی پیوندکاری آج

جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز کے جگر کی پیوندکاری آج

مارچ 31, 2026
ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In