پیر, مارچ 16, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

الیکشن کمیشن گجرات میں دوسرے مرحلے کی پولنگ کے لیے پوری طرح تیار

Hindustan Express by Hindustan Express
دسمبر 4, 2022
in خاص خبریں, دیار وطن
0
الیکشن کمیشن گجرات میں دوسرے مرحلے کی پولنگ کے لیے پوری طرح تیار
0
SHARES
7
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

گاندھی نگر (یو این آئی) گجرات قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے میں پیر 5 دسمبر کو شمالی اور وسطی گجرات کے 14 اضلاع کی 89 سیٹوں پر پولنگ ہوگی، جس کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس الیکشن میں 27 سال سے ریاست پر حکمرانی کرنے والی بھارتیہ جنتا پارٹی کے بہت سے قدآوروں کا وقار داؤ پر لگے گا۔ چیف الیکٹورل آفیسر پی بھارتی نے کہا کہ الیکشن کمیشن گجرات اسمبلی انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے کی تیاریوں کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ پولنگ اسٹیشنوں اور عملے اور الیکشن میں استعمال ہونے والے ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی (37،432 بی یو، 36157 سی یو اور 40،066 وی وی پی اے ٹی) کے لیے تمام ضروری انتظامات بھی تیار کر لیے گئے ہیں۔ دوسرے مرحلے میں، 18-پاٹن سیٹ پر 16 امیدواروں کے ساتھ 02 بیلٹ یونٹ ہوں گے، جب کہ احمد آباد کے 47-نرودا حلقوں میں 17، 49-باپو نگر 29 اور 50-امرائی واڑی میں 02 بیلٹ یونٹوں میں 17 امیدوار ہوں گے۔ دوسرے مرحلے کی پولنگ سے 48 گھنٹے قبل انتخابی مہم روکنے کے اصول کے تحت یہ ہفتہ کی شام 5 بجے بند ہو گئی۔ اس کے بعد پولنگ ایریاز میں کوئی غیر مجاز باہری شخص نہیں رہے گا۔ اب تمام امیدواروں نے ووٹروں کو راغب کرنے کے لیے گھر گھر رابطہ شروع کر دیا ہے۔ پولنگ 5 دسمبر کو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ پولنگ اسٹاف میں 1,13,325 ملازمین/افسران تعینات کئے جائیں گے جن میں 29,062 پریذائیڈنگ آفیسرز اور 84,263 پولنگ اسٹاف شامل ہیں۔ 5 دسمبر کو دوسرے مرحلے میں 93 نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے لیے کل ملاکر 833 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں 764 مرد اور 69 خواتین شامل ہیں۔ ان میں 74 جنرل، چھ درج فہرست ذات اور 13 درج فہرست قبائل کی نشستیں ہیں۔ الیکشن میں حصہ لینے والی جماعتوں کی کل تعداد 60 ہے۔ ریاست میں حکمراں بی جے پی کے پاس آٹھ خواتین اور 85 مرد ہیں، اہم اپوزیشن کانگریس نے آٹھ خواتین سمیت 90، عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے ایک خاتون سمیت 93، بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے 44، گڑوی گجرات پارٹی نے تین خواتین اور 22 مرد، بھارتیہ ٹرائبل پارٹی نے 12 مرد اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے دو خواتین سمیت سات امیدوار کھڑے کیے ہیں جب کہ 285 آزاد امیدواروں میں 21 خواتین اور 264 مرد شامل ہیں۔

Tags: دوسرے مرحلے کی پولنگگجرات قانون ساز اسمبلی
ShareTweetSend
Previous Post

وسط مدتی انتخابات کی پیشکش کاغلط مطلب نکالاگیا: عمران

Next Post

یوپی کی ایک پارلیمانی و دو اسمبلی سیٹوں پرووٹنگ کل

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
یوپی کی ایک پارلیمانی و دو اسمبلی سیٹوں پرووٹنگ کل

یوپی کی ایک پارلیمانی و دو اسمبلی سیٹوں پرووٹنگ کل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In