ہفتہ, فروری 28, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home بزم شمال

یوپی کی ایک پارلیمانی و دو اسمبلی سیٹوں پرووٹنگ کل

Hindustan Express by Hindustan Express
دسمبر 4, 2022
in بزم شمال
0
یوپی کی ایک پارلیمانی و دو اسمبلی سیٹوں پرووٹنگ کل
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

لکھنؤ:(یواین آئی)اترپردیش میں پارلیمانی سیٹ مین پوری، اسمبلی حلقے رامپور صدر اور کھتولی پر ہونے والے ضمنی الیکشن کی ووٹنگ کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں۔ان سیٹوں پر پیر کو صبح سات تا شام 6بجے تک ووٹ ڈالے جائیں گے۔ریاست کے چیف الیکشن افسر نے بتایا کہ ایک پارلیمانی اور دو اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں۔ ان تین سیٹوں پر کل صبح 7سے شام 6بجے تک ووٹ ڈالے جائیں گے۔ جبکہ نتائچ کا اعلان 8دسمبر کوہوگا۔ان سیٹؤں کے لئے کل 24.43لاکھ رائے دہندگان اپنی حق رائے دہی کا استعمال کریں گے جس میں 13.14لاکھ مرد،11.29لاکھ خواتین اور 132تیسری جنس کے ووٹرس ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مین پوری پارلیمانی سیٹ سے 6امیدوار انتخابی میدان میں ہیں جن میں سے دو خاتون امیدوار شامل ہیں وہیں رامپور صدر اسمبلی حلقے سے 10امیدوار اور کھتولی اسمبلی سیٹ پر 14امیدوار انتخابی میدان میں ہیں جن میں سے 4خواتین ہیں۔انہوں نے بتایا کہ شفاف، پرامن و غیر جانبدارانہ الیکشن کے انعقاد کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ووٹنگ کے لئے 1945 پولنگ سنٹروں پر 3062 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔وہیں پرامن پولنگ کے انعقاد کے لئے 3جنرل آبزرور،3پولیس آبزرور تعینات کئے گئے ہیں۔ اس کےعلاوہ 288 سیکٹر مجسٹریٹ،48جنرل مجسٹریٹ اور 636مائیکرو آبزرور کے ساتھ سیکورٹی کے لئے سنٹرل پیرا ملٹری فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ان تین سیٹوں پر انتخابی مہم کے اختتام پذیر ہونے سے پہلے سماج وادی پارٹی(ایس پی)اور بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) نے اپنے اپنے امیدواروں کی جیت کو یقینی بنانے کے لئے اپنی پوری طاقت جھونکتے ہوئے جم کر انتخابی مہم چلائی ہے۔
مین پوری لوک سبھا سیٹ کے لئے اکھلیش یادو، ان کے چچا رشیوپال یادو اور رام گوپال یادو نے ایس پی امیدوار و سابق ایم پی ڈمپل یادو کی انتخابی مہم میں شرکت کرتے ہوئے متعدد میٹنگیں اور روڈ شو کئے۔وہیں بی جے پی نے بھی اپنے امیدوار رگھوراج شاکیہ کی جیت کو یقینی بنانے کے لئے ڈور ٹو ڈور پہنچ کر عوام سے پارٹی امیدوار کے لئے ووٹ مانگے۔ملحوظ رہے کہ مین پوری لوک سبھا سیٹ پر ضمنی الیکشن ایس پی فاونڈ ملائم سنگھ یادو کے انتقال کی وجہ سے ہورہا ہے۔مین پوری کو ایس پی کا رسوخ والا علاقہ سمجھا جاتا ہے اور اس سیٹ پر پارٹی کاسال 1992 سے لگاتار قبضہ ہے۔ایس پی فاونڈر ملائم سنگھ یادو کے انتقال کے بعد سماجو ادی پارٹی نے ہمدردی کے ووٹوں کے سہارے اکھلیش یادو کی بیوی و سابق ایم پی ڈمپل یادو کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔اور حقیقت یہ ہے کہ اکھلیش یادو نے بذات خود اس سیٹ کے لئے انتخابی مہم چلائی ہے اور پارٹی امیدوار کے لئے عوام سے حمایت طلب کی ہے۔اور اپنے چچا شیوپال یادو سے تعلقات میں پیدا تلخیوں کو بھی ختم کیا ہے۔شیوپال کی نمائندگی والی جسونت نگر اسمبلی سیٹ مین پوری میں آتی ہے۔وہیں دوسری جانب حال ہی میں سماج وادی پارٹی (ایس پی)کے رسوخ والے حلقوں اعظم گڑھ و رامپور میں منعقد ضمنی انتخابات میں جیت درج کرنے کے بعد بی جے پی کے حوصلے کافی بلند ہیں۔اور بی جے پی مین پوری میں پارٹی امیدوار کی جیت کے لئے کوئی کسر بھی باقی نہیں چھوڑ رکھی ہے۔اور اسی حتی المقدور کوشش کا نتیجہ ہے کہ پارٹی نے کبھی ملائم سنگھ یادو کے شاگردوں کے فہرست میں رہے رگھوراج شاکیہ کو اس سیٹ سے اپنا امیدوار بنایا ہے۔
اور اس کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ جہاں مین پوری میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے دو انتخابی ریلیاں کی ہیں تو سینئر لیڈروں بشمول ریاستی صدر بھوپیندر سنگھ اور نائب وزیر اعلی کیشوپرساد موریہ نے تقریبا اپنا یہاں کیمپ ہی گاڑ دیا ہے۔
وہیں دو اسمبلی نششتوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں رامپور صدر سیٹ پر ایس پی لیڈر اعظم خان کا وقار داؤ پر ہے۔اس سیٹ پر ایس پی نے اعظم کے قریبی عاصم راجا کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔یہ سیٹ نفرت انگیز تقریر کے معاملے میں اعظم کو عدالت سے تین سال کی سزا ہونے کے بعد اسمبلی سے ان کی رکنیت منسوخ ہونے سے خالی ہوئی ہے۔ جس کے بعد اس پر ضمنی الیکشن ہورہا ہے۔
اعظم کے ساتھ ایس پی سربراہ اکھلیش یادو، راشٹریہ لوک دل(آر ایل ڈی)سربراہ جینت چودھری اور بھیم آرمی چیف چندر شیکھر نے عاصم راجا کی حمایت میں انتخابی ریلی کی ہے۔یہاں پر بی جے پی نے اعظم کے سیاسی حریف آکاش سکسینا عرف ہنی کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔
آکاش نہ صرف اعظم خان کے سیاسی حریف ہیں بلکہ سینئر رہنما کے خلاف درج مقدموں میں سے اکثریت کے شکایت کنندہ ہیں۔اسمبلی الیکشن میں آکاش کو اعظم خان سے 55141ووٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔لیکن اس بار بی جے پی نے اعظم کے اس قلعہ کو فتح کرنے کے لئے کوئی بھی کسر باقی نہیں لگا رکھی ہے۔متعدد سینئر رہنماؤں بشمول یوگی آدتیہ ناتھ، اور سابق وفاقی وزیر مختار عباس نقوی نے بی جے پی امیدوار کی حمایت میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کیا ہے۔
دوسری اسمبلی سیٹ مظفر نگر کی کھتولی پر بی جے پی امیدوار راج کماری سینی اور ایس پی اتحادی آر ایل ڈی کے امیدوار مدھ بھیا کے درمیان مقابلہ ہے۔ یہ سیٹ بی جے پی ایم ایل اے وکرم سنگھ سینی کے سزا یافتہ ہونے کے بعد ان کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی ہے۔راج کماری ،وکرم سینی کی بیوی ہیں۔
وکرم سینی کو مظفر نگر کے کوال میں سال 2013 میں ہوئے فساد کے معاملے میں ایک سال کی سزا ہوئی ہے۔

Tags: رامپورکھتولیمین پورییوپی
ShareTweetSend
Previous Post

الیکشن کمیشن گجرات میں دوسرے مرحلے کی پولنگ کے لیے پوری طرح تیار

Next Post

کانگریس گاندھی جی کی پارٹی ہے، ساورکر یا گوڈسے کی نہیں: راہل گاندھی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
کانگریس گاندھی جی کی پارٹی ہے، ساورکر یا گوڈسے کی نہیں: راہل گاندھی

کانگریس گاندھی جی کی پارٹی ہے، ساورکر یا گوڈسے کی نہیں: راہل گاندھی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026
پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

فروری 22, 2026
پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

فروری 22, 2026
آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

فروری 23, 2026
امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

فروری 23, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

فروری 23, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In