بدھ, اپریل 1, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home آئینہ شہر

آپ میں شامل 3 کانگریس کونسلروں کی ’گھر واپسی‘

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
دسمبر 9, 2022
in آئینہ شہر
0
آپ میں شامل 3 کانگریس کونسلروں کی ’گھر واپسی‘
0
SHARES
11
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی: دہلی میونسپل کارپوریشن کے نتائج کے بعد کانگریس لیڈروں کے عام آدمی پارٹی میں شامل ہونے کے چند گھنٹے بعد ایک دلچسپ موڑ آیا۔ قومی آواز ڈاٹ کم کی خبر کے مطابق دہلی کانگریس کے نائب صدر علی مہدی کے ساتھ برج پوری وارڈ سے کانگریس کونسلر نازیہ خاتون اور مصطفی آباد وارڈ کی کونسلر سبیلہ بیگم نے عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی لیکن یہ تینوں لیڈر دوبارہ کانگریس میں شامل ہو گئے ہیں۔
واقعے کے چند گھنٹے بعد دہلی کانگریس کے نائب صدر علی مہدی نے معافی مانگی اور کہا کہ وہ اپنی پرانی پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کے کارکن ہیں۔ ان کے ساتھ عام آدمی پارٹی میں شامل ہونے والی مصطفی آباد سے کونسلر سبیلہ بیگم اور برج پوری سے نازیہ خاتون بھی دوبارہ کانگریس میں شامل ہو گئی ہیں۔

خیال رہے کہ مہدی کا کانگریس میں واپس جانے کا اعلان مصطفی آباد میں احتجاج کے بعد سامنے آیا ہے۔ کیونکہ کانگریس کارکنوں نے ان کے فیصلے کی سخت مخالفت کی تھی۔ تاہم مہدی کے دوبارہ کانگریس میں شامل ہونے کے اعلان کے بعد پارٹی کے کئی رہنما ان کی تعریف کر رہے ہیں۔

मैं राहुल गांधी जी का कार्यकर्ता हू ???? pic.twitter.com/sA9LPuk0kn

— Ali Mehdi???????? (@alimehdi_inc) December 9, 2022

آپ نے دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات میں 250 میں سے 134 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ جبکہ بی جے پی نے 104 وارڈوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ کانگریس کو 9 سیٹیں ملی تھیں۔ تین نشستوں پر آزاد امیدواروں نے قبضہ جمایا ہے۔ اسی دوران کانگریس کے 2 کونسلر کانگریس چھوڑ کر عام آدمی پارٹی کے ساتھ چلے گئے، جس کے بعد کانگریس کے کونسلروں کی تعداد 7 رہ گئی تھی لیکن باغی لیڈر کچھ گھنٹوں بعد دوبارہ کانگریس میں شامل ہو گئے۔
نازیہ خاتون کو برج پوری وارڈ سے 9639 ووٹ ملے۔ انہوں نے عام آدمی پارٹی کی امیدوار عارفین ناز کو شکست دی۔ عارفین کو 7521 ووٹ ملے۔ نازیہ نے 2118 ووٹوں سے کونسلر کا انتخاب جیتا۔ دوسری طرف مصطفی آباد وارڈ سے کانگریس کی سبیلہ بیگم نے الیکشن جیتا۔ انہوں نے اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم کی امیدوار سروری بیگم کو شکست دی۔ سبیلہ بیگم کو 14921 ووٹ ملے۔ جبکہ سروری کو 8339 ووٹ ملے۔ سبیلہ بیگم نے یہ الیکشن 6582 ووٹوں سے جیتا۔
ایم سی ڈی میں 15 سال قابض رہنے والی بی جے پی اقتدار سے ہاتھ دھو بیٹھی ہے۔ تین بار دہلی اسمبلی میں جیتنے والی عآپ پہلی بار ایم سی ڈی میں جیت حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ ایم سی ڈی کی 250 سیٹوں پر 4 دسمبر کو ووٹنگ ہوئی تھی۔ ان انتخابات میں 250 وارڈوں میں کل 1349 امیدوار میدان میں تھے۔ ان میں سے 382 امیدوار آزاد تھے۔

Tags: آپکانگریس کونسلرگھر واپسی
ShareTweetSend
Previous Post

دہلی کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنائیں گے: کیجریوال

Next Post

انسانی ہمدردی کی امداد کو اقوام متحدہ کی پابندیوں سے تحفظ کی قرار داد منظور

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
انسانی ہمدردی کی امداد کو اقوام متحدہ کی پابندیوں سے تحفظ کی قرار داد منظور

انسانی ہمدردی کی امداد کو اقوام متحدہ کی پابندیوں سے تحفظ کی قرار داد منظور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز  کے جگر کی پیوندکاری آج

جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز کے جگر کی پیوندکاری آج

مارچ 31, 2026
ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In