پیر, جولائی 7, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

کانگریس کی انتخابی کمیٹی کی سربراہی سے غلام نبی آزادکا استعفیٰ

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
اگست 16, 2022
in دیار وطن
0
کانگریس کی انتخابی کمیٹی کی سربراہی سے غلام نبی آزادکا استعفیٰ
0
SHARES
16
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی؍سرینگر(ہندوستان ایکسپریس نیوز بیورو،ایجنسیاں)جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخاب کب کرایا جائے گا، اس سلسلے میں ابھی تک کچھ بھی صاف نہیں ہوا ہے۔ لیکن سبھی پارٹیوں نے خود کو مضبوط بنانے کے لیے سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس نے آج کچھ اہم فیصلے کیے جس میں جموں و کشمیر کانگریس صدر کی تقرری کے ساتھ ہی غلام نبی آزاد کو پارٹی کی انتخابی کمیٹی کی سربراہی بھی شامل ہے،لیکن کانگریس کا یہ فیصلہ ’سرمنڈاتے ہی اولے پڑے‘ کے مصداق کانگریس کی اندرونی پریشانی کا سبب بن گیا ہے،کیونکہ میڈیا میں یہ خبرآرہی ہے کہ کانگریس کی انتخابی کمیٹی کی سربراہی سے غلام نبی آزاد نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

 کانگریس کشمیر یونٹ کی تشکیل نو کرتے ہوئے غلام نبی آزاد کو جموں و کشمیرکی  انتخابی مہم سے متعلق  کمیٹی کا سربراہ بنا کا فیصلہ کیا تھا۔ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ پارٹی اعلیٰ کمان نے انہیں یہ ذمہ داری ان سے بغیرپوچھے دی تھی، یااس ضمن میں ان کی کوئی رائے لی گئی تھی۔ آپ کو یہ بھی بتادیں کہ غلام نبی آزادی کے قریبی تصور کیے جانے والے وقار رسول وانی کو جموں و کشمیر کانگریس کا نیا صدر مقرر کیا گیا ۔اس فیصلہ سے بھی یہی ظاہر ہورہاتھا کہ مرکز کے زیر انتظام اس خطہ میں کانگریس کو مضبوط بنانے کی ذمہ داری غلام نبی آزادی کو سونپی گئی ہے، لیکن اس فیصلے کچھ ہی گھنٹوں بعد یہ خبرآ گئی کہ غلام نبی آزاد نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر کانگریس صدر غلام احمد میر نے گزشتہ دنوں استعفیٰ دے دیا تھا جسے پارٹی نے منظور کرتے ہوئے ریاستی یونٹ کی نوتشکیل کا فیصلہ کیا۔ رمن بھلا کو پارٹی کا کارگزار صدر بنایا گیا ۔

کانگریس نے  انتخابی کمیٹی کی کمان سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد کے سپرد کرنے کے علاوہ  سیاسی امورات کمیٹی کی کمان سابق ممبر پارلیمنٹ طارق حمید قرہ کو سونپی تھی۔ یہ پیشرفت کانگریس صدر کی جانب سے جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر کے عہدے سے غلام احمد میر کا استعفیٰ قبول کرنے کے بعد سامنے آئی تھی۔ پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری کے سی وینو گوپال کے مطابق’’ کل ہندکانگریس صدر نے جموں کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر غلام احمد میر کا استعفیٰ قبول کیا ہے‘‘۔

باخبر ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کانگریس صدر نے پارٹی کے صدر،کارگزار صدر، کی تقرری عمل میں لانے کے علاوہ جموں کشمیر میں سیاسی امور کی کمیٹی،کارڈی نیشن کمیٹی،منشور کمیٹی،انتخابی مہم کمیٹی،پبلسٹی و اشتہاری کمیٹی ضوابطی کمیٹی کے قیام کو بھی منظوری دی تھی ۔ انتخابی مہم کمیٹی میں سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد کو چیئرمین اور سابق ممبر پارلیمنٹ طارق حمید قرہ کو نائب چیئرمین نامزد کیا گیا۔اس کمیٹی میں سابق وزیر جی ایم سروری کنونیئر ہونگے جبکہ غلام احمد میر،سابق نائب وزیر اعلیٰ تارا چند، ٹھاکر بھلوان سنگھ،ٹی ایس باجوا،شبیر احمد خان،نیرج کندن،عبدالمجید وانی اور فیروز احمد خان ممبران ہونگے۔ صدر اور کارگزار صدر مستقل مدعوین میں شامل ہونگے۔

کانگریس کے مرکزی جنرل سیکریٹری کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق سیاسی امور کی کمیٹی میں غلام نبی آزاد کے علاوہ طارق حمید قرہ چیئرمین ہونگے جبکہ غلام احمد میر،پروفیسر سیف الدین سوز،پیرزادہ محمد سعید، تاج محی الدین،تارا چند،مولا رام اور کھیم لتا وکھلوممبران ہونگے جبکہ کل ہند کانگریس کے انچارج،جموں کشمیر کانگریس کے صدر اور کارگزار صدر بھی مستقل مدعوین میں شامل ہونگے۔ کے سی وینو گوپال کے مطابق کارڈی نیشن کمیٹی میں غلام احمد میر چیئرمین،ڈاکٹر منوہر لال،نائب چیئرمین جبکہ یوگیش سہانی کنونیئر ہونگے۔

 اس کے علاوہ تال میل کمیٹی مین جگل کشور شرما، بشیر احمد ماگرے، رمن متو،اندو پوار،محمد امین بٹ(وازی گنڈ) حاجی عبدالرشید ڈار،عبدالمجید وانی اور شہنواز چودھری ممبران ہونگے۔منشور کمیٹی کی کمان کانگریس کے صابق صدر پروفیسر سیف الدین سوز کو سونپی گئی جبکہ ایم کے بھردواج نائب چیئرمین اور رویندر شرما کنوینئر ہونگے۔منشور کمیٹی کے ارکان میں نریش گپتا،غلام نبی مونگا،زاہدہ خان،شمیمہ رینہ،جہانگیر ،منظور احمد گنائی،جہاں زیب سریوال،افتخار احمد اور وکرم بھنڈاری شامل ہونگے۔کانگریس جنرل سیکریٹری کے مطابق پبلسٹی اینڈ پبلی کیشنز کمیٹی کی کمان مولارام کو سونپی گئی جبکہ ایس ایس چنی وائس چیئرمین اور ڈاکٹر رشید چودھری کنونیئر ہونگے۔

اس کمیٹی میں اشوک شرما،ونود مشرا،بشیر احمد خان،عمران ظفر،ستیش شرما،ادھے بانو چپ شامل ہونگے۔کانگریس کی ضوابطی کمیٹی میں تاج محی الدین کو چیئرمین جبکہ کے کے پنگوترا کو وائس چیئرمین اور شاہ محمود چودھری کو کنونیئر نامزد کیا گیا۔ضوابطی کمیٹی میںٹھاکر بلویو سنگھ،کانتا بھان،پرنو سگہوترا اور عبدالغنی خان شامل ہونگے۔ الیکشن کمیٹی میں پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر کو چیئرمین نامزد کیا گیا جبکہ کارگزار صدر،غلام احمد میر،تارا چند،تاج محی الدین،جی ایم سروری،ملا رام،حاجی عبدالرشید، شبیر احمد خان،رویندر شرما، تھاکر بلوبیر سنگھ،گلزار احمد وانی،انور بٹ،عبدالمجید وانی،چودھری محمد اکرم، یوگیش سہانی،ایس ایچ چنی،منموہن سنگھ،چودھری شاہنواز اور ایڈوکیٹ دیپیکا پوشکر اس کے ممبر ہونگے۔

ذہن نشیں رہے کہ غلام نبی آزاد پارٹی اعلیٰ کمان سے ایک عرصہ سے ناراض بتائے جاتے ہیں۔ دراصل غلام نبی آزاد پارٹی کے نا مطمئن گروپ سے وابستہ ہیں،جس گروپ کے ذریعہ ماضی میں پارٹی اعلیٰ کمان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایاجاتارہاہے۔

ShareTweetSend
Previous Post

گائے اسمگلنگ معاملہ میں انوبرتا منڈل کی دختر سے تفتیش کی تیاری

Next Post

شام کے سرحدی علاقے میں ترکی کا فضائی حملہ؛19 افراد ہلاک

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
شام کے سرحدی علاقے میں ترکی کا فضائی حملہ؛19 افراد ہلاک

شام کے سرحدی علاقے میں ترکی کا فضائی حملہ؛19 افراد ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In