ہفتہ, مارچ 14, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home کھیل ایکسپریس

سری لنکا کے ہاتھوں ہندوستان کو شکست کا سامنا

Hindustan Express by Hindustan Express
جنوری 5, 2023
in کھیل ایکسپریس
0
سری لنکا کے ہاتھوں ہندوستان کو شکست کا سامنا
0
SHARES
14
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پونے(ایجنسیاں): پونے میں سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا نے ہندوستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 16 رنز سے شکست دے دی۔ سیریز میں واپسی کے لیے مارو یا مرجاؤ کی صورت اختیار کرنے والے اس میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے۔ اوپنر پاتھم نسانکا اور کوشل مینڈس نے اپنی ٹیم کو دھواں دار آغاز فراہم کیا، دونوں نے بالترتیب 33 ور 52 رنز کی اننگز کھیلی۔ چریتھ اسالانکا نے 19 گیندوں پر 37 رنز کے ساتھ اپنا حصہ ڈالا جبکہ اختتامی لمحات میں صرف 20 گیندوں پر نصف سنچری بنا کر کپتان داسن شناکا نے ٹیم کی ڈبل سنچری مکمل کروائی۔ ہندوستان کی جانب سے عمران ملک نے 3، اکسر پٹیل نے 2 اور یوزویندر چاہل نے ایک وکٹ لی۔ ہدف کے تعاقب میں ہندوستانی بیٹرز مشکلات کا شکار ہوئے۔ ابتدائی 10 اوورز میں صرف 65 رنز پر ہی آدھی بھارتی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ایسے میں سوریا کمار یادیو اور اکسر پٹیل نے برق رفتار اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کو جیت کے قریب لانے کی کوشش کی۔ سوریا نے 36 گیندوں پر 51 اور پٹیل نے 31 گیندوں پر 65 رنز کی اننگز کھیلی۔ اختتامی لمحات میں سری لنکن بولرز نے اپنے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے سوریا اور اکسر کو آؤٹ کیا، جبکہ آخری اوور میں شووم ماوی کے 15 گیندوں پر 26 رنز کی اننگز کو بھی بریک لگادی۔
سری لنکا کی جانب سے دلشان مدھوشنکا، کاسن رجیتھا اور دسن شناکا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ ونندو ہسارانگا اور چمیکا کرونا رتنے نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔اس جیت کے ساتھ ہی سری لنکا نے سیریز 1-1 سے برابر کردی۔خیال رہے کہ یہ سری لنکا کی بھارتی سرزمین پر اس کے خلاف 7 سال بعد ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں یہ پہلی کامیابی ہے۔ واضح رہے کہ 9 فروری 2016 کو سری لنکا نے پونے کے اسی میدان پر ہندوستان کو 5 وکٹوں سے یک طرفہ مقابلے کے بعد شکست دی تھی۔

Tags: ٹی ٹوئنٹی میچسری لنکاہندوستان
ShareTweetSend
Previous Post

لاہورسے اغوا 14سالہ نوخیزکا راولپنڈی میں گردہ نکا ل لیا گیا!

Next Post

جیکولین کی منی لانڈرنگ کیس میں عدالت میں پیشی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
جیکولین کی منی لانڈرنگ کیس میں عدالت میں پیشی

جیکولین کی منی لانڈرنگ کیس میں عدالت میں پیشی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In