منگل, فروری 17, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

ہماچل پردیش کی کابینہ میں توسیع

Hindustan Express by Hindustan Express
جنوری 8, 2023
in خاص خبریں
0
ہماچل پردیش کی کابینہ میں توسیع
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

شملہ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں وزیر اعلی سکھویندر سنگھ سکھو کی قیادت والی کانگریس حکومت کی کابینہ میں تقریباً ایک ماہ کی کشمکش کے بعد اتوار کو توسیع کی گئی جس میں مزید سات وزراء کو شامل کیا گیا گورنر راجندر وشواناتھ ارلیکر نے یہاں راج بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں وزیر اعلیٰ کی موجودگی میں نئے وزراء کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ ان میں سولن سے ایم ایل اے دھنی رام شانڈیل (82) پہلے نمبر پر تھے، اس کے بعد کانگڑا ضلع کے جوالی سے ایم ایل اے چندر کمار، ضلع سرمور کے شیلائی سے ایم ایل اے ہرش وردھن چوہان، کنور کے ایم ایل اے جگت سنگھ نیگی، شملہ ضلع میں کسم پٹی سےایم ایل اے روہت ٹھاکر، جبل کوٹکھائی سے ایم ایل اے انیرودھ سنگھ اور ایم ایل اے شملہ دیہی سے ایم ایل اے وکرمادتیہ سنگھ نے وزیر کے طور پر حلف لیا۔

وکرمادتیہ ریاست کے سابق وزیر اعلی ویربھدر سنگھ اور ریاستی کانگریس صدر اور منڈی کی رکن پارلیمنٹ پرتیبھا سنگھ کے بیٹے ہیں۔مسٹر ہرش وردھن چوہان اور جگت سنگھ نیگی نے انگریزی میں حلف لیا اور باقی پانچ وزراء نے ہندی میں حلف لیا۔

کابینہ میں علاقائی اور ذات پات کا توازن برقرار رکھنے کے علاوہ نوجوان چہروں کو ترجیح دی گئی۔ مسٹر شانڈیل اور مسٹر چندر کمار کو چھوڑ کر باقی پانچ چہرے نوجوان ہیں اور پہلی بار وزیر بنے ہیں۔ مسٹر شانڈیل اور چندر کمار سابق وزیر اعلی ویربھدر سنگھ کی حکومت میں بھی وزیر رہ چکے ہیں۔ مسٹر شانڈیل نئے وزراء میں سب سے عمردراز ہیں جبکہ مسٹر وکرمادتیہ سنگھ (33) سب سے کم عمر کے وزیر بنے ہیں۔ وزراء، چیف پارلیمانی سیکرٹریز اور پارلیمانی سیکرٹریز کو جلد قلمدان دیے جانے کا امکان ہے۔
کابینہ توسیع میں شملہ پارلیمانی حلقے سے 5 وزیر بنے ہیں جبکہ کانگڑا اور منڈی پارلیمنٹ حلقے سے ایک ایک وزیر بنا ہے۔ ہمیر پور پارلیمانی حلقے سے کوئی بھی وزیر نہیں بنایا گیا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وزیرعلی اور نائب وزیرعلی دونوں ہمیر پور پارلیمانی حلقے سے ہیں۔
اس سے قبل وزیراعلی نے چھ ایم ایل اے کو چیف پارلیمانی سکریٹریز اور پارلیمانی سکریٹریز کے طور پر حلف دلایا۔ سکھو حکومت میں چھ چیف پارلیمانی سیکرٹریز اور پارلیمانی سیکرٹریوں کا تقرر کیا گیا ہے۔ مسٹر سندر سنگھ ٹھاکر کو وزیراعلی نے چیف پارلیمانی سکریٹری کا حلف دلایا۔ اس کے ساتھ ہی رام کمار چودھری، موہن لال براگٹا کو بھی چیف پارلیمانی سکریٹریز اور رام کمار کو پارلیمانی سکریٹری کے طور پر حلف دلایا۔
مسٹر آشیش بُٹیل کو بھی چیف پارلیمانی سکریٹری بنایا گیا ہے۔ کشوری لال، سنجے اوستھی کو بھی چیف پارلیمانی سیکرٹری بنایا گیا۔ چیف پارلیمانی سکریٹری بنانے کی پہل سب سے پہلے ویربھدر حکومت میں شروع ہوئی تھی، جب وزیر بنانے کی حد مقرر کی گئی تھی کہ وزیر اعلیٰ کے علاوہ صرف 11 وزیر بنائے جا سکتے تھے۔

Tags: سکھویندر سنگھ سکھوکابینہہماچل پردیش
ShareTweetSend
Previous Post

ملک کو جوڑنے کیلئے تپسیا کر رہا ہوں: راہل

Next Post

جوشی مٹھ میں زمین کھسکنے کے واقعہ پر پی ایم او نے طلب کیا اعلیٰ سطحی اجلاس

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
جوشی مٹھ میں زمین کھسکنے کے واقعہ پر پی ایم او نے طلب کیا اعلیٰ سطحی اجلاس

جوشی مٹھ میں زمین کھسکنے کے واقعہ پر پی ایم او نے طلب کیا اعلیٰ سطحی اجلاس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In