اتوار, جولائی 6, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

جوشی مٹھ میں زمین کھسکنے کے واقعہ پر پی ایم او نے طلب کیا اعلیٰ سطحی اجلاس

Hindustan Express by Hindustan Express
جنوری 8, 2023
in دیار وطن
0
جوشی مٹھ میں زمین کھسکنے کے واقعہ پر پی ایم او نے طلب کیا اعلیٰ سطحی اجلاس
0
SHARES
10
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

جوشی مٹھ(ایجنسیاں/ہندوستان ایکسپریس ویب ڈیسک): اتراکھنڈ کے جوشی مٹھ میں مکانوں میں دراڑیں پڑنے اور زمین کھسکنے کا سلسلہ جاری ہے اور یہ شہر ہر لمحہ ‘زمیندوز’ ہونے کی طرف گامزن ہے۔ جوشی مٹھ کے لوگوں کے ہاتھ سے وقت اور ان کے خواب ریت کی مانند پھسل رہے ہیں اور لوگ اپنی آنکھوں کے سامنے اپنے گھر تباہ ہوتے دیکھ رہے ہیں۔ اسی درمیان خبر ہے کہ وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر پی کے مشرا آج پی ایم او میں کابینہ سکریٹری اور مرکزی حکومت کے سینئر عہدیداروں اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ارکان کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کریں گے۔ جوشی مٹھ کے ضلع مجسٹریٹ اور اتراکھنڈ کے سینئر افسران بھی ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ اس مسئلہ پر موجود رہیں گے۔ ادھر قومی آواز ڈاٹ کام نے اپنی خبر میں یہ سوال اٹھایا ہے کہ مودی حکومت نے ہندوؤں کے عقیدے کی علامت جوشی مٹھ کو بچانے کے لیے اقدامات کرنے میں اتنی دیر کیوں لگائی؟
غور طلب ہے کہ جوشی مٹھ میں پہلی بار ڈیڑھ سال پہلے ایک گھر میں دراڑیں پڑی تھیں اس کے بعد سے مزید مکانوں اور دیگر مقامات میں دراڑیں نظر آنے لگیں۔ گزشتہ چند ہفتوں میں دراڑیں بڑھنے کے عمل میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ جوشی مٹھ میں تقریباً ڈیڑھ سال قبل جس گھر میں پہلی بار دراڑیں نمودار ہوئی تھیں اس کے مالک کا کہنا ہے کہ جب دراڑیں نمودار ہوئیں تو انہوں نے انتظامیہ کو اس سلسلے میں آگاہ کیا تھا لیکن انتظامیہ نے یہ کہہ کر اس پر کان نہیں دھرے کہ اس کے گھر کی بنیاد کمزور ہے۔ یہی نہیں جب حالات خراب ہوئے اور مالک مکان نے انتظامیہ سے معاوضے کا مطالبہ کیا تو کہا گیا کہ مکان گرنے کے بعد ہی معاوضہ دیا جائے گا۔ اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ انتظامیہ کس حد تک غافل رہی ہے۔
وقت گزرنے کے ساتھ جوشی مٹھ میں 500 سے زیادہ گھروں میں دراڑیں پڑ گئیں اور یہ دراڑیں مسلسل چوڑی ہو رہی ہیں۔ سڑکوں میں بھی دراڑیں پڑ گئی ہیں۔ ایسا لگتا ہے جیسے سب کچھ زمین میں دھنس رہا ہے۔ جوشی مٹھ زمیندوز ہونے کی جانب گامزن ہے اور یہاں کے بے بس لوگ پتھریلی آنکھوں سے یہ منظر دیکھنے پر مجبور ہیں۔
لوگ جس طرح کی شکایات کر رہے ہیں اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ تقریباً ڈھائی ہزار سال قبل آدی شنکراچاریہ کے قائم کردہ اس شہر کی ویرانی کے لیے ریاستی حکومت اور انتظامیہ کافی حد تک ذمہ دار ہے۔ سوال یہ پوچھا جا رہا ہے کہ یہاں رہنے والوں کی شکایات کو بروقت کیوں نہیں سنا گیا؟ حالات بد سے بدتر ہونے کے بعد ہی حکومت اور انتظامیہ کی نیندیں کیوں ٹوٹی؟
ماہرین کے مطابق یہاں کے پہاڑوں کی عمر کافی کم ہے اور یہاں سرنگیں تعمیر کرنے جیسی تعمیری سرگرمیاں جاری تھیں، جس کی وجہ سے یہ شہر تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا۔ اب جا کر تمام طرح کے تعمیراتی کام پر روک لگائی گئی ہے۔ تعمیراتی کام شروع ہونے سے پہلے اور اس کے جاری رہنے تک بہت سے ماہرین نے اس پر سوال اٹھائے تھے لیکن کام نہیں روکا گیا۔ تعمیراتی کاموں کے خلاف مقامی لوگوں نے سینکڑوں بار مظاہرے بھی کئے۔ اب جب کہ سب کچھ ہاتھ سے نکل رہا ہے تعمیراتی کام بھی روک دیا گیا ہے۔ اندازہ ہے کہ جوشی مٹھ میں تعمیراتی کاموں کی وجہ سے ایسی تباہی آئی ہے، تاہم ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
اس وقت صورتحال یہ ہے کہ درجنوں مکانات تباہ ہو چکے ہیں اور کئی تباہی کے دہانے پر کھڑے ہیں۔ ان گھروں میں رہنے والے 66 سے زیادہ خاندان جوشی مٹھ چھوڑ کر ہجرت کر چکے ہیں۔ بہت سے خاندان اب بھی نقل مکانی کی تیاری کر رہے ہیں۔ یہاں رہنے والے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ اس تباہی کے درمیان کچھ خاندان اب بھی اپنے گھروں میں رہ رہے ہیں، جہاں کسی بھی وقت کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آ سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اس سرزمین کو کیسے چھوڑ سکتے ہیں، جس سے ان کے آبا و اجداد کا تعلق ہے۔ تباہی کے دہانے پر کھڑی جوشی مٹھ کے لوگوں کے ایسے سینکڑوں سوال ہیں، جن کا نہ تو حکومت اور نہ ہی انتظامیہ کے پاس کوئی جواب ہے۔

Tags: اعلیٰ سطحی اجلاسپی ایم اوجوشی مٹھ
ShareTweetSend
Previous Post

ہماچل پردیش کی کابینہ میں توسیع

Next Post

مسلمانوں کو بے حیثیت کردینے کے خطرنا ک منصوبہ کا آغاز ہوچکاہے: مولانا ارشدمدنی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
ہمارااعتراض سرکارکی نیت پر ہے ، سرورے پر نہیں:مولاناا رشدمدنی

مسلمانوں کو بے حیثیت کردینے کے خطرنا ک منصوبہ کا آغاز ہوچکاہے: مولانا ارشدمدنی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In