ہفتہ, فروری 14, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

ہریدوارمیں7 مساجد پر صوتی آلودگی کے لیے جرمانہ عائد

Hindustan Express by Hindustan Express
جنوری 21, 2023
in خاص خبریں
0
ہریدوارمیں7 مساجد پر صوتی آلودگی کے لیے جرمانہ عائد
0
SHARES
8
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

لاؤڈاسپیکر سے تیز آواز میں اذان دینے پر ایک بار پھرتنازعہ شروع ہو گیا

نئی دہلی(ہندوستان ایکسپریس ویب ڈیسک): ایک بار پھر مساجد میں لاؤڈاسپیکر سے تیز آواز میں اذان دینے پر تنازعہ شروع ہو گیا ہے۔ اس بار معاملہ اتراکھنڈ کے ہریدوار کا ہے جہاں کی انتظامیہ نے 7 مساجد پر صوتی آلودگی کے لیے جرمانہ عائد کیا ہے۔ یہ اطلاع دیتے ہوئے قومی آواز ڈاٹ کام نے اپنی خبرمیں بتایا ہے کہ اس فیصلے پر جمعیۃ علماء اتراکھنڈ کے صدر مولانا محمد عارف نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور اسے پولرائزیشن کو فروغ دینے والا عمل قرار دیا ہے۔ حالانکہ انتظامیہ کا واضح الفاظ میں کہنا ہے کہ لاؤڈاسپیکر پر آواز بہت تیز تھی اسی لیے کارروائی کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہریدوار کے پاتھری پولیس اسٹیشن کے قریب والے کچھ علاقوں کی مساجد سے کہا گیا تھا کہ وہ لاؤڈاسپیکر پر کم آواز کے ساتھ اذان دیں۔ ایس ڈی ایم پورن سنگھ نے بتایا کہ مساجد کی انتظامیہ کو متنبہ کیا گیا تھا، لیکن اس پر توجہ نہیں دی گئی، نتیجہ کار مساجد پر 5 ہزار روپے کا جرمانہ لگایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 2 دیگر مساجد کو تنبیہ بھی دی گئی ہے کہ اگر وہاں بھی اذان کی آواز کم نہیں کی گئی تو ایسی ہی کارروائی ہوگی۔
اس معاملے میں مساجد سے جڑے علماء کا رد عمل بھی سامنے آیا ہے۔ کئی لوگوں نے اس جرمانہ کی شدید مخالفت کی ہے اور کہا ہے کہ مسلم طبقہ پر اس طرح سختی نہیں کی جانی چاہیے۔ مولانا محمد عارف کا کہنا ہے کہ ہر پولیس اسٹیشن میں میٹنگ کی گئی اور یہ فیصلہ ہوا کہ لاؤڈاسپیکر میں آواز کتنی کم ہوگی۔ ہم نے وعدہ کیا تھا کہ صوتی آلودگی نہیں ہوگی، پھر بھی پیسے مانگے جا رہے ہیں۔ مولانا عارف نے کہا کہ حال ہی میں ہوئی کانوڑ یاترا میں حکومت نے ڈی جے اور لاؤڈاسپیکر کی آواز بڑھانے کی منظوری دی تھی۔ یہ آواز نصف کلومیٹر دور سے بھی صاف سنائی دیتی تھی، لیکن انتظامیہ کو کوئی اعتراض نہیں ہوا۔ اذان تو صرف 2 منٹ کی ہوتی ہے، پھر بھی جرمانہ لگایا جا رہا ہے۔
مولانا عارف کا کہنا ہے کہ انتظامیہ صرف ایک طبقہ کو ہدف بنا رہی ہے اور مساجد پر عائد کردہ جرمانہ سیاست سے متاثر ہے۔ ایسے کئی مقامات ہیں جہاں تیز آواز میں لاؤڈاسپیکر بج رہے ہیں لیکن جرمانہ صرف مسجدوں پر ہی لگایا جا رہا ہے۔ حالانکہ ایس ڈی ایم پورن سنگھ کا کہنا ہے کہ شکایت ملنے کے بعد جانچ کی گئی اور پھر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ اگر دی گئی ہدایات پر عمل نہیں ہوتا تو جرمانہ کی رقم مزید بڑھائی جائے گی۔ پورن سنگھ نے جرمانہ کے پیچھے ہائی کورٹ کے حکم کا بھی حوالہ پیش کیا ہے۔

Tags: جرمانہصوتی آلودگیمساجدہریدوار
ShareTweetSend
Previous Post

کثرت ازواج اور حلالہ کو چیلنج کرنے والی عرضی پر 5 ججوں کی نئی بنچ سماعت کرے گی

Next Post

… سشیل مودی میرے خلاف بولیں گے تب ہی انہیں فائدہ ہوگا: نتیش

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
انصاف کے ساتھ ترقی زیادہ اہم: نتیش کمار

… سشیل مودی میرے خلاف بولیں گے تب ہی انہیں فائدہ ہوگا: نتیش

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In