منگل, مارچ 3, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

سچ ہمیشہ سامنے آ کر رہتا ہے: راہل

Hindustan Express by Hindustan Express
جنوری 24, 2023
in خاص خبریں
0
سچ ہمیشہ سامنے آ کر رہتا ہے: راہل
0
SHARES
16
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

گجرات فساد سے متعلق بی بی سی کی ڈاکومنٹری سے جڑے سوال پرکانگریس لیڈر کا جواب

جموں(ہندوستان ایکسپریس ویب ڈیسک):راہل گاندھی کی قیادت میں ’بھارت جوڑو یاترا‘ اس وقت جموں و کشمیر میں جاری ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد اس یاترا میں شامل ہو رہی ہے اور جگہ جگہ رک کر راہل گاندھی عوام سے بات بھی کر رہے ہیں۔ آج جموں کے جھجر کوٹی میں راہل گاندھی نے میڈیا سے خطاب بھی کیا۔ قومی آواز ڈاٹ کام کی خبر کے مطابق اس دوران صحافیوں نے ان سے کئی اہم ایشوز پر سوال کیے جس کا راہل گاندھی نے وضاحت کے ساتھ جواب دیا۔ ایک سوال وزیر اعظم نریندر مودی پر بنی بی بی سی کی ڈاکومنٹری پر بھی کیا گیا جس پر ان دنوں کافی تنازعہ چل رہا ہے۔ اس سلسلے میں جواب دیتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ ’’اگر آپ نے ہمارے صحیفوں کو پڑھا ہوگا، اگر آپ نے بھگوت گیتا یا اُپنشد کو پڑھا ہوگا تو اس میں لکھا دیکھا ہوگا کہ سچائی کو چھپایا نہیں جا سکتا۔ سچ ہمیشہ سامنے آ کر رہتا ہے۔‘‘
پی ایم مودی پر مبنی بی بی سی ڈاکومنٹری سے جڑے سوال کا جواب دیتے ہوئے حالانکہ راہل گاندھی نے نریندر مودی کا نام نہیں لیا، لیکن یہ ضرور کہا کہ ’’آپ پابندی لگا سکتے ہیں، آپ پریس کو دبا سکتے ہیں، آپ اداروں کو کنٹرول کر سکتے ہیں، آپ سی بی آئی، ای ڈی وغیرہ کا استعمال کر سکتے ہیں، لیکن سچ تو ہمیشہ سچ ہوتا ہے۔ سچائی میں ایک طرح کی چمک ہوتی ہے، اور اسے باہر آنے کی بری عادت ہے۔ لہٰذا، کوئی بھی پابندی، جبر اور خوفزدہ کرنے کی کوشش سچ کو لوگوں کے سامنے آنے سے روک نہیں روک سکتے۔‘‘

LIVE: Press briefing by Shri @RahulGandhi in Jammu. #BharatJodoYatra https://t.co/VyhjYbrD4G

— Congress (@INCIndia) January 24, 2023


راہل گاندھی سے ایک نامہ نگار نے یہ بھی سوال کیا کہ غلام نبی آزاد کی ڈیموکریٹک پارٹی کو بھارت جوڑو یاترا میں مدعو کیوں نہیں کیا گیا؟ اس پر راہل گاندھی نے کہا کہ ’’غلام نبی جی کی جو پارٹی تھی، اس کے لوگ تو ہمارے ساتھ اسٹیج پر بیٹھے ہوئے تھے۔ ان کی پارٹی کے 90 فیصد لوگ کانگریس میں شامل ہو چکے ہیں‘‘ ایک دیگر سوال کے جواب میں کانگریس لیڈر نے کہا کہ ’’میں جموں و کشمیر میں لوگوں سے مل رہا ہوں اور سب سے کھل کر بات کر رہا ہوں۔ یہاں نوجوانوں سے بات کرو تو وہ بے روزگاری کے بارے میں بتاتے ہیں۔ انھیں مستقبل روشن دکھائی نہیں دے رہا، صنعتیں نہیں ہیں۔ جو کسان ہیں ان کو کوئی سپورٹ نہیں مل رہا ہے۔ اس سمت میں آواز اٹھانے اور کام کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘
بھارت جوڑو یاترا کے مقاصد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے راہل گاندھی کہتے ہیں کہ ’’ہم جانتے ہیں کہ جموں و کشمیر کے بیچ میں بی جے پی نے ایک شگاف پیدا کر دیا ہے، جس سے دونوں کا نقصان ہوا ہے۔ میں نے پہلے بھی ’محبت کی دکان‘ کا تذکرہ کیا ہے، یہاں ایک دکان نہیں ہے، ہزاروں لاکھوں محبت کی دکانیں ہم جموں و کشمیر میں کھولنا چاہتے ہیں۔ کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ اگر آپ ایک ساتھ مل کر رہیں گے تو جموں و کشمیر آگے بڑھ سکتا ہے۔ نفرت سے کچھ نہیں ہوتا ہے، تشدد سے کچھ نہیں ہوتا ہے۔ محبت سے، احترام سے، لوگوں کی بات سننے سے، گلے ملنے سے کام ہو سکتا ہے۔‘‘

Tags: بی بی سیراہلگجرات فساد
ShareTweetSend
Previous Post

لکھنؤکے حضرت گنج میں پانچ منزلہ عمارت منہدم،5افراد ہلاک

Next Post

ہندوستانی شہری سے شادی کرنے والی پاکستانی لڑکی گرفتار

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
ہندوستانی شہری سے شادی کرنے والی پاکستانی لڑکی گرفتار

ہندوستانی شہری سے شادی کرنے والی پاکستانی لڑکی گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026
پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

فروری 22, 2026
پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

فروری 22, 2026
آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

فروری 23, 2026
امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In