اتوار, مارچ 1, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home بزم شمال

ـصحت مند معاشرے کے قیام میں باہمی تعلقات کی اہمیت پر مذاکرہ

Hindustan Express by Hindustan Express
جنوری 29, 2023
in بزم شمال
0
ـصحت مند معاشرے کے قیام میں باہمی تعلقات کی اہمیت پر مذاکرہ
0
SHARES
90
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

لکھنو(ہندوستان ایکسپریس ویب ڈیسک) : آپس میں بڑھتی ہوئی منافرت کو دیکھتے ہوئے سماج کے بااثر اور شہر کی معزز شخصیات کی آج ایک اہم میٹنگ ’صحت مند معاشرے کے قیام میں باہمی تعلقات کی اہمیت‘ پر ہوئی۔ جس میں مختلف مذاہب کے ماننے والے اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے اشخاص نے شرکت کی۔ اس طرح کی میٹنگ اس سے قبل بھی انسٹی ٹیوٹ فار سوشل ہارمونی اینڈ اپلفٹمنٹ کی جانب سے منعقد کی گئی تھی۔ اسی کڑی کے سلسلہ میں آج دوبارہ میٹنگ بلائی گئی۔ پریس کیلئے جاری ریلیز کے مطابق انسٹی ٹیوٹ فار سوشل ہارمونی اینڈ اپلفٹمنٹ کے سکریٹری جنرل محمد خالد نے اس طرح کی مہم چھیڑنے کے پیچھے کے مقاصد کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج سماج میں جو بکھراو کی فضاءبڑھتی جارہی ہے اور لوگوں میں آپسی منافرت روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔ اس کو روکا جائے، سماج میں آپسی محبت و اخوت کی فضاءکو بڑھاوا دیا جائے۔ بڑھتی منافرت کو روکنے کے لیے منظم کوشش ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جو بکھرتا ہوا سماج ہے اسے ہم کیسے بکھرنے سے روکیں!یہ خواہش ہم میں سے بہت سے افراد کی ہے اور اسی خواہش کی بنیاد پر ہم یہاں بیٹھے ہوئے ہیں۔ سماج کا بکھراو ایسا ہے کہ کوئی بھی شخص اس بات سے انکار نہیں کر سکتا کہ سماج میں بکھراو نہیں ہو رہا ہے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ ہم سماج کو کچھ دینے کی بھی بات کریں۔ سماج کے لیے تعلیم اور صحت ایک اہم مسئلہ ہے ۔ اس کی اپنی اہمیت بھی ہے لیکن اس کا حصول ہر ایک کے لیے یکساں نہیں ہے۔ سرکار کے بہت سے اسکول موجود ہیں اور اس کے اسٹرکچر میں جیسا تعلیمی نظام ہونا چاہیے ویسا نہیں ہے۔ اس سلسلہ میں سماج کے ذمہدار طبقہ کو سوچنا چاہیے اور حکومتوں کو اس جانب توجہ دلائیں تاکہ سبھی لوگوں کے لیے بہتر صحت اور تعلیم کا حصول ممکن ہو سکے۔
سبکدوش آئی جی آفتاب احمد خان نے مذاکرہ میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحت مند سماج کے لیے صحت مند ذہنیت کا ہونا انتہائی ضروری ہے ۔ سماج کے ہر طبقہ میں ایک دوسرے پر یقین کم ہو گیا ہے اور کہیں نہ کہیں ایک دوسرے سے نفرت میں اضافہ ہوا ہے۔ یہاں پر لوگوں کا اکٹھا ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ ہم سماج میں پھیلی ہوئی منافرت سے نجات چاہتے ہیں اور لوگوں کے درمیان پہلے جیسی محبت و الفت کو بڑھاوا دینا چاہیے۔
معروف صحافی آنند وردھن نے کہا کہ سماج میں جو کچھ ہورہا ہے اس میں کہیں نہ کہیں کچھ غلط ہو رہا ہے۔ کوئی بھی مذہب یہ نہیں سکھاتا ہے کہ ہم کسی سے نفرت کریں۔ یہ ہر مذہب کی تعلیم ہے اگر کوئی مذہبی ہے تو وہ نفرتی ہو ہی نہیں سکتا۔ آپ نفرت کرتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ اپنے مذہب کو یا تو جانتے نہیں ہیں یا اس پر صحیح طریقہ سے عمل نہیں کرتے ہیں۔
آنند وردھن نے کہا کہ جس حساب سے ملک میں نفرت بڑھ رہی ہے اس سے ایسا اندازہ ہوتا ہے کہ وہ وقت بہت قریب ہے کہ جب اس نفرت سے ہر گھر کو آگ لگنے والی ہے۔ ایسے ماحول میں ہمیں ہر طرح سے کوشش کرنی ہوگی اور اس کے لیے شروعات خود سے اور اپنے گھر سے کرنی ہوگی۔
صحافی سشیل دوبے نے کہا کہ آج کا سماج پہلے والا سماج نہیں رہا۔ ہمیں اپنے چھوٹوں سے یہ بات بتانی ہوگی کہ یہ ملک کس طرح کا ملک تھا آپسی محبت و تعاون اس ملک کی اصل پہچان تھی جس کو دھیرے دھیرے اب مٹایا جا رہا ہے۔ اس ملک کے تیوہاروں میں ہم آپس میں گلے ملتے ہیں اس گلے ملنا کا اصل پیغام ہمیں سمجھنا چاہیے۔ ہم ایک دوسرے سے تین مرتبہ گلے ملتے ہیں، جس کا مفہوم ہے کہ ہم آپ کے تھے ہم آپ کے ہیں ہم آپ کے رہیں گے۔
ارشد اعظمی نے کہا کہ ہم اسلام کو ماننے والے لوگ ہیں۔ محمد صل اللہ علیہ و سلم کی تعلیمات کو ہم نے خود فراموش کر دیا ہے۔ محمد صلی اللہ علیہ و سلم نے پڑوسیوں کے ساتھ بہترین سلوک رکھنے کے خصوصی ہدایت فرمائی ہے۔ ہمیں بلا تفریق مذہب و ملت تمام ضرورتمندوں کی ضرورتوں کا خیال رکھنا ہوگا۔
پروگرام کنونیر ڈاکٹر معید نے کہا کہ ہمیں اپنے ماتحتوں کو یہ تربیت دینی ہوگی کہ انسانیت کے ناطے ہمیں ایک دوسرے کی عزت کرنی ہوگی، ایک دوسرے کی مدد کرنی ہوگی۔ ہمیں سبھی کے سکھ اور دکھ میں شریک ہونا چاہیے۔ صحت، تعلیم وغیرہ کے میدان میں ہم کوئی بڑا کام تو نہیں کرسکتے لیکن سرکاری کاموں کو بہتر بنانے کی کوشش کر سکتے ہیں جو انسانیت کے لیے ایک عظیم تحفہ ہوگا۔
مذاکرہ میں سوربھ سنہا، ڈاکٹر بی پی سنگھ، ڈاکٹر شہلا، انجینئر سید شعیب، اطہر کریم قدوائی، کرشن کانت تیواری، ڈاکٹر محمد آصف، ایڈوکیٹ محمد راشد، ویر کمانڈر روجیو کھرے، ڈاکٹر حسان وغیرہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

Tags: صحت مندقیاممنافرت
ShareTweetSend
Previous Post

سماج وادی پارٹی کی نئی مجلس عاملہ کی تشکیل

Next Post

ممبئی میں منعقدہ سہ روزہ تبلیغی اجتماع کا اختتام

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
ممبئی میں منعقدہ سہ روزہ تبلیغی اجتماع کا اختتام

ممبئی میں منعقدہ سہ روزہ تبلیغی اجتماع کا اختتام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026
پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

فروری 22, 2026
پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

فروری 22, 2026
آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

فروری 23, 2026
امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

فروری 23, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

فروری 23, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In