اتوار, اکتوبر 26, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

دہلی فساد معاملہ میں نامزد ۹مسلم ملزمین کوکورٹ نے بری کردیا

Hindustan Express by Hindustan Express
جنوری 31, 2023
in دیار وطن
0
دہلی فساد معاملہ میں نامزد ۹مسلم ملزمین کوکورٹ نے بری کردیا
0
SHARES
11
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی(پریس ریلیز)دہلی فسادات معاملے میں خصوصی سیشن عدالت یکے بعد دیگرے ملزمین کو پولس کی ناقص تفتیش اور ناکافی ثبوت و شواہد کی بنیاد پر مقدمہ سے رہا کررہی ہے، گذشتہ دنوں ہی عدالت نے 9 مسلم نوجوانوں کو مقدمہ سے بری کردیا تھا، آج عدالت نے مقدمہ نمبر65/2021 اور ایف آئی آر نمبر 47/2020 پولس اسٹیشن گوکلپوری میں فیصلہ صادر کرتے ہوئے ملزمین محمد شاہنواز عرف شانو، محمد شعیف عرف چھٹوا، شیخ شاہ رخ، شیخ رشید، شیخ آزاد، شیخ اشرف علی، شیخ پرویز، محمد فیصل اور شیخ رشید عرف مونو کو ناکافی ثبوت وشواہد کی بنیاد پر مقدمہ سے بری کردیا۔یہ جانکاری جمعیۃ علماء کی جانب سے جاری کردہ ریلیزمیں دی گئی ہے۔
دہلی فساد معاملے کی سماعت کرنے والے کرکاڈومہ سیشن عدالت کے جج پولاستیہ پرمچالا نے نا کافی ثبوت و شواہد اور ناقص تفتیش کی بناءپر 9 مسلم نوجوانوں کو مقدمہ سے بری کردیا۔، محمد شاہنوازشانو، شیخ شارخ اور شیخ پرویز کو جمعیة علماءہند نے قانونی امداد فراہم کی ۔
سیشن عدالت کے جج نے اپنے فیصلہ میں کہا کہ گواہ استغاثہ کے بیانات میں تضاد ہے نیز اہم گواہ استغاثہ کی جانب سے کوئی صفائی نہیں پیش کی گئی کہ اس نے اتنی اہم معلومات اپنے سینئر افسران کو فراہم کرنے میں دیری کیوں کی۔
عدالت نے مزید کہا کہ ملزمین کی مبینہ غیر قانونی سرگرمیوں میںملوث ہونے کی اطلاع ہیڈ کانسٹبل نے کہیںپر بھی تحریری طور پر مہینوں تک درج نہیں کی تھی بلکہ ایک طویل عرصہ گذر جانے کے بعد اس کا اندراج کیا گیا جو بذات خود مشکوک ہوجاتا ہے۔ہیڈ کانسٹبل (گواہ نمبر 9) نے دوران گواہی کہا کہ اس نے زبانی طو ر پر اس کے اعلی افسران کو حادثہ کے بارے میں ہفتہ پندرہ دن بعد مطلع کیا تھا ، سینئر افسران کو تاخیر سے معلومات دینے کی وجہ بیان نہیںکی گئی اور اگر یہ مان بھی لیا جائے کہ سینئر افسران کو تاخیر سے معلومات ملی تھی اس کے باجود سینئر افسران نے اس کا باقاعدہ اندراج نہیں کیا ۔عدالت نے کانسٹبل کی گواہی کو خارج کرتے ہوئے ملزمین کو مقدمہ سے بری کردیا ۔ اس مقدمہ میں استغاثہ نے کل 10 سرکاری گواہوںکو عدالت میں ملزمین کے خلاف گواہی دینے کے لیئے پیش کیا تھالیکن عدالت نے ان کی گواہی کو قبول کرنے سے انکار کردیا اور ملزمین کو مقدمہ سے بری کردیا۔۔
ملزمین پر تعزیرات ہند کی دفعات 147,148,149,436, 427 (فسادات برپا کرنا،گھروں کو نقصان پہنچانا،غیر قانونی طور پر اکھٹا ہونا )اور پی ڈی پی پی ایکٹ کی دفعہ 3,4 کے تحت مقدمہ قائم کیا گیا تھا ۔ملزمین کو قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیة علماءہند(ارشد مدنی) کی جانب سے مقرر کردہ وکیل ظہیر الدین بابر چوہان اور ان کے معاون وکلائ نے الزامات پر بحث کی تھی اور سرکاسری گواہوں سے جرح بھی کی تھی جس کے نتیجے میں ملزمین کو مقدمہ سے بری کیا گیا ۔
حتمی بحث کرتے ہوئےایڈوکیٹ بابر چوہان نے عدالت کو بتایا تھا گواہ نمبر1 نے عدالت میںملزمین کی شناخت نہیں کی تھی جبکہ پولس گواہان نے ملزمین کو پھنسانے کے لیئے عدالت میں جھوٹی گواہی دی، پولس گواہان کی گواہی میں بھی کھلا تضاد ہے۔
واضح رہے کہ جمعیة علماءہند کی کوششوں سے دہلی فساد مےں مبےنہ طور پرماخوذ 92مسلم ملزمان کی ضمانتیں منظور ہوچکی ہیںجمعیة علماءہند کے وکلاءکا پینل کل 139 مقدمات دیکھ رہا ہے جس میں دو درج سے زائد ملزمین رہائی مل چکی ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں جب ناکافی ثبوت و شواہد کی بنیاد پر عدالت نے مسلم نوجوانوں کو مقدمہ سے بری کیا ہے، اس سے قبل بھی دہلی ہائی کورٹ نے چار ملزمین کو مقدمہ شروع ہونے سے قبل ہی ڈسچارج کردیا تھا جبکہ سیشن عدالت نے تین مختلف مقدمات میں 13 ملزمین کو مقدمہ کی سماعت مکمل ہونے کے بعد بری کیا تھا۔
دہلی فسادات کی سماعت کرنے کے لیئے خصوصی سیشن عدالت کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جو تیز رفتاری سے مختلف مقدمات کی سماعت کررہی ہے ، بیشتر مقدمات میںملزمین پر فرد جرم عائد کی جاچکی ہے اور گواہوں کے بیانات قلمبند کیئے جارہے ہیں۔

Tags: ۹مسلم ملزمینبریدہلی فساد
ShareTweetSend
Previous Post

اردو اکادمی دہلی کے زیر اہتمام ’مشاعرہ جشن جمہوریت‘ کا انعقاد

Next Post

مدرسہ تجوید القرآن گلبرگہ کی جانب سے 5ممتاز علمائے کرام کو حکیم الملّت ایوارڈ

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
مدرسہ تجوید القرآن گلبرگہ کی جانب سے 5ممتاز علمائے کرام کو حکیم الملّت ایوارڈ

مدرسہ تجوید القرآن گلبرگہ کی جانب سے 5ممتاز علمائے کرام کو حکیم الملّت ایوارڈ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In