اتوار, نومبر 23, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home آئینہ شہر

اردو اکادمی، دہلی کا 32واں اردو ڈراما فیسٹول

Hindustan Express by Hindustan Express
مارچ 5, 2023
in آئینہ شہر
0
اردو اکادمی، دہلی کا 32واں اردو ڈراما فیسٹول
0
SHARES
4
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

چوتھے دن ڈراما ’جون ایلیا کا جن‘ اسٹیج کیا گیا جسے ناظرین نے داد و تحسین سے نوازا

نئی دہلی:محکمہ فن،ثقافت والسنہ خطہ قومی راجدھانی، حکومت دہلی، اردو اکادمی دہلی کے زیر اہتمام سری رام سینٹر صفدر ہاشمی مارگ منڈی ہاؤس نئی دہلی میں 32ویں چھ روزہ اردو ڈراما فیسٹیول کے چوتھے دن سکشم سوسائٹی آف آرٹ اینڈ کلچر نے جناب ارشاد خان سکندر کا تحریر کردہ ڈراما ’’جون ایلیا کا جن ‘‘جناب سنیل راوت کی ہدایت میں پیش کیا، یہ ڈراما مشہورومقبول شاعر جون ایلیا کی حالات زندگی اور شاعری پر مبنی ہے۔
اس ڈرامے میں جون ایلیا کی زندگی کی سچی تصویر پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ڈراما کا بیشتر حصہ جون ایلیا اور اس کے خاندانی جن ظالمین سے مکالمہ پر مبنی ہے ۔اس کے علاوہ میرتقی میر،غلام ہمدانی مصحفی ،مرزا غالب اور منٹو کے کردار کو بھی درمیان میں لایا گیا جس سے ڈراما مزید دلچسپ ہو گیا ۔ڈراما کی شروعات جون ایلیا کے قبر سے ہوتی ہے ،وہیں جون ایلیا کا خاندانی جن نمودار ہوتا ہے جس کا تعلق امروہہ سے ہوتا ہے ،وہ سوال وجواب کے ذریعہ جون ایلیا کی حالات زندگی کو سامنے لاتا ہے ،اس میں طنزو مزاح بھی ہے اور دردو الم بھی ۔جون کی سوانح حیات کی پرتیں ناظرین کے سامنے کھلنا شروع ہو جاتی ہیں پھر انہیں میر، غالب، منٹو اور مصحفی نظر آتے ہیں تو یہ منظر اس وقت اور بھی زیادہ پریشان کن ہوجاتا ہے جن ، میر، غالب، مصحفی اور منٹو وغیرہ کو نہیں دیکھ پاتا ہے ۔ڈرامے کی منظرکشی قبرستان میں ہی ہوتی ہے اور ڈرامے کے بیشتر کردار وہ ہوتے ہیں جن کا انتقال ہوچکا ہے ۔
ڈراما ’’جون ایلیا کا جن ‘‘ میںدھرمیندر نے مرکزی کردا ر جون ایلیا کا کردار ادا کیا۔ اس کے علاوہ ترونا کانڈپال (رقاصہ)،رتیش یادو( مصحفی )،بھوپیندر (غالب)،ستیم تیواری (میرتقی میر)،اقصیٰ پروین (بھابھی)،رشمی سنگھ (ماں )کومل منشی (سہانہ ایلیا)،سنیل راوت (منٹو)اوروکرما دت پانڈے(ظالمین جن)وغیرہ نے اسٹیج پر شاندار انداز میں کردار نگاری کے جوہر دکھائے جب کہ رن وجے نے پردے کے پیچھے سے میوزک اور لائٹ سسٹم کو سنبھالا۔
ڈراما بہت معلوماتی اور دلچسپ تھا۔اداکاروں نے اس انداز سے’’ جون ایلیا کا جن‘‘ ڈراما پیش کیاکہ لوگ جذباتی ہو گئے اور سکوت طاری ہوگیا ۔گزشتہ دنوں کے مقابلہ آج ناظرین کی تعداد بھی بہت تھی جووقفہ وقفہ سے تالیاں بجا کرڈرامے کے اداکاروں کا حوصلہ بڑھا رہی تھی۔ آخر میں سبھی لوگوں نے کھڑے ہوکر اداکاروں کااستقبال کیا اور ڈرامے کی ستائش کی ۔ڈراما کے آغاز سے قبل نوازش مہدی نے جون ایلیا، سکشم سوسائٹی آف آرٹ اینڈ کلچر،ڈراما ’’جون ایلیا کا جن ‘‘کے ہدایت کار سنیل راوت اور ڈراماکے تخلیق کار ارشاد خان سکندر کا تعارف کرایا ۔ساتھ ساتھ ڈراما کی تاریخ اور اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ ڈراما کی تاریخ بہت قدیم ہے ،فلم اور سنیما سے قبل ، تفریح کا وسیلہ صرف ڈراما تھا اس کی قدرو اہمیت آج بھی کم نہیں ہوئی ہے یہی وجہ ہے کہ آج بڑی تعداد میں ناظرین موجود ہیں ،ان کی موجودگی سے جہاں ہمیں حوصلہ ملتا ہے وہیں اس طرح کے فن کوبھی عروج ملتا ہے۔
سنیل راوت نے اردو اکادمی دہلی اور حکومت دہلی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اردو اکادمی دہلی نے 6روزہ اردو ڈراما فیسٹیول کا انعقاد کرکے بہت بڑا کارنامہ انجام دیا ہے ،اس سے زبان و ادب کو بھی فروغ ملے گا ساتھ ساتھ اس فن کی ترویج و اشاعت میں مدد ملے گی ۔ڈراما ’’جون ایلیا کا جن ‘‘ کے تخلیق کار جناب ارشاد خان سکندر نے بھی حکومت دہلی اور اردو اکادمی کے اس اقدام کو سراہا ۔
ڈراما کے اختتام پر اردو اکادمی، دہلی کے سینئر اکائونٹس آفیسر کلبھوشن اروڑا نے ڈراما ’’جون ایلیا کا جن‘‘کے ہدایت کار سنیل راوت اور اس ڈراما کے تخلیق کار ارشاد خان سکند کو گلدستہ پیش کرکے خیر مقدم کیا۔ناظرین میں پروفیسر محمد کاظم، ڈاکٹر جاوید حسن، ڈاکٹر فرمان اور ترکیش پردیپ وغیرہ بطور خاص موجود رہے ۔ڈرامے کی اس تقریب کو کامیاب بنانے میں اردو اکادمی دہلی کے کارکنان کا اہم کردار رہا۔

Tags: اردو اکادمیجون ایلیا کا جنڈراما فیسٹول
ShareTweetSend
Previous Post

زمانے کی دھڑکن سب سے زیادہ ڈرامے میں سنی جاسکتی ہے : پروفیسر محمد کاظم

Next Post

چوتھی عالمی اردو کانفرنس کا ایک اجلاس ہوگا رام لعل سے منسوب

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
چوتھی عالمی اردو کانفرنس کا ایک اجلاس ہوگا رام لعل سے منسوب

چوتھی عالمی اردو کانفرنس کا ایک اجلاس ہوگا رام لعل سے منسوب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

بہار حکومت کے وزراء کے درمیان قلمدانوں تقسیم

بہار حکومت کے وزراء کے درمیان قلمدانوں تقسیم

نومبر 21, 2025
منریگا میں 26 کروڑ سے زائد رجسٹرڈ مزدور

منریگا میں 26 کروڑ سے زائد رجسٹرڈ مزدور

نومبر 21, 2025
ہند-بنگلہ دیش کے قومی سلامتی  کےمشیروں کی ملاقات

ہند-بنگلہ دیش کے قومی سلامتی کےمشیروں کی ملاقات

نومبر 20, 2025
وزیر خارجہ آج سعودی عرب جائیں گے

دہشت گردی پر کوئی سمجھوتہ نہيں: ایس جے شنکر

نومبر 20, 2025
بی جے پی  بہارکی نمبرون پارٹی بن گئی

بی جے پی بہارکی نمبرون پارٹی بن گئی

نومبر 18, 2025
دہلی دھماکہ کے متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان

دہلی دھماکہ کے متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان

نومبر 11, 2025
بہارمیں بنے گی این ڈی اے کی  سرکار:ایگزٹ پولز

بہارمیں بنے گی این ڈی اے کی سرکار:ایگزٹ پولز

نومبر 11, 2025
دہلی کے دھماکہ کے بعد کی تصویری جھلکیاں

دہلی کے دھماکہ کے بعد کی تصویری جھلکیاں

نومبر 10, 2025
دہلی  دھماکہ  کے بعد قومی دارالحکو مت میں الرٹ

دہلی دھماکہ کے بعد قومی دارالحکو مت میں الرٹ

نومبر 10, 2025
مہنگائی شباب پر، غریب مشکل میں:اکھلیش

بہار تبدیلی کے لئے تیار ہے: اکھلیش یادو

نومبر 6, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In