ہفتہ, مارچ 21, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

کویت کا سویڈش زبان میں قرآن کریم کے ایک لاکھ نسخے شائع کرنے کا اعلان

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
جولائی 11, 2023
in خاص خبریں
0
کویت کا سویڈش زبان میں قرآن کریم کے ایک لاکھ نسخے شائع کرنے کا اعلان
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کویت سٹی: کویت نے سویڈش زبان میں قرآن کریم کے ترجمہ والے ایک لاکھ نسخوں کی طباعت اور اشاعت کا اعلان کردیا۔ کویتی وزیر اعظم کا یہ فیصلہ اسلام کی رواداری اور تمام لوگوں کے درمیان اسلامی اقدار اور بقائے باہمی کو پھیلانے کے مقصد کے تحت کیا گیا ہے۔شیخ احمد نواف الاحمد الصباح نے کیئر اتھارٹی کو قرآن پاک کی طباعت اور اشاعت کا کام سونپ دیا تاکہ ان نسخوں کو سویڈن میں تقسیم کیا جا سکے۔ واضح رہے 28 جون کو عید الاضحی کے پہلے دن سویڈن میں ایک عراقی شہری نے( معاذ اللہ) قرآن کریم کے نسخے کی بے حرمتی کی تھی۔ اس گھناؤنی حرکت پر دنیا بھر میں مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پھیل گیا اور احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔
ادھرنیویارک سے خبر ہے کہ مسلمانوں کی مذہبی کتاب قرآن کو جلانے اور مذہبی منافرت سے متعلق ایک متنازعہ مسودہ پراقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارہ میں بحث متوقع ہے۔ تاہم مغربی ممالک کو اس پر پاکستان کا تیار کردہ مسودہ پسند نہیں ہے۔انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے ‘ہیومن رائٹس کونسل’ (ایچ آر سی) میں 11 جولائی منگل کے روز مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن کے بعض صفحات جلانے کے پس منظر میں مذہبی منافرت سے متعلق ایک متنازعہ مسودہ پر بحث کی توقع ہے۔ تاہم بعض مغربی ممالک مسودہ کے متن سے خوش نہیں ہیں۔ستاون ممالک پر مشتمل اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی جانب سے اس سلسلے میں پاکستان نے قرارداد کا جو مسودہ پیش کیا ہے، اس میں سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہولم میں قرآن کے صفحات کو نذر آتش کرنے کے واقعے کو ”جارحانہ، توہین آمیز اور اشتعال انگیزی کا ایسا واضح فعل” قرار دیا گیا ہے، جو نہ صرف نفرت کو ہوا دیتا ہے، بلکہ یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی بھی ہے۔اس مسودہ میں ”بعض یورپی ممالک اور دیگر ملکوں میں قرآن کو سر عام جلانے کی بار بار کی حرکتوں ” کی بھی مذمت کی گئی ہے۔ تاہم مغربی سفارت کاروں نے اس کی یہ کہہ کر مخالفت کی ہے کہ اس قرارداد کے مسودے میں انسانی حقوق کے بجائے مذہبی علامتوں کے تحفظ کی بات کی گئی ہے۔ایک مغربی سفارت کار نے اس مسودے کے بارے میں خبر رساں ادارہ رائٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا، ”ہمیں اس کا متن پسند نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا، ”انسانی حقوق کا تعلق افراد سے ہونا چاہیے، مذاہب سے نہیں۔” او آئی سی نے یہ قرارداد ایک ایسے وقت پیش کی ہے جب اس گروپ کا ایچ آر سی پر غیر معمولی اثر و رسوخ ہے اور اس سے اس تنظیم اور مغربی ریاستوں کے درمیان مزید کشیدگی بڑھنے کا بھی خدشہ ہے۔47 رکنی ہیومن رائٹس کونسل میں فی الوقت او آئی سی کے 19 ممالک شامل ہیں اور چین جیسے بعض دیگر ممالک نے بھی اس قرارداد کے مسودے کی حمایت کی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا پاکستان او آئی سی کے تمام ممالک کو اپنے ساتھ کرنے میں کامیاب ہو پاتا ہے یا نہیں۔واضح رہے کہ 2021 میں یمن میں جنگی جرائم کی تحقیقات کو ختم کرنے کے لیے سعودی عرب نے کوشش کی تھی اور اسے ان کوششوں میں کامیابی بھی ملی تھی۔جنیوا میں قائم یونیورسل رائٹس گروپ کے ڈائریکٹر مارک لیمن کا کہنا ہے کہ ”اگر قرارداد منظور ہو جاتی ہے، جیسا کہ امکان بھی نظر آتا ہے، تو اس سے اس تاثر کو مزید تقویت ملے گی کہ کونسل پلٹ رہی ہے۔ اور اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا کہ آزادی اظہار اور نفرت انگیز تقریر کے درمیان کی حد، اور یہ کیا مذاہب کے بھی حقوق ہیں، جیسی اہم بحثوں کے حوالے سے مغربی ممالک اپنی طاقت کھو رہے ہیں۔”ان کا مزید کہنا تھا کہ ”اس سے کونسل غصے سے بھی پھٹ سکتی ہے۔”ادھر یورپی یونین نے فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ اس معاملے پر پہلے اتفاق رائے پیدا کر لیں۔ یورپی یونین کے ایک سفارت کار نے گزشتہ ہفتے مذاکرات کے دوران کہا تھا، ”اقوام متحدہ میں کئی دہائیوں سے مذاہب کی توہین ایک مشکل موضوع رہا ہے۔”ان کا مزید کہنا تھا، ”یہ سوال کہ آزادی اظہار اور نفرت پر اکسانے کے درمیان لکیر کہاں کھینچی جائے، واقعی ایک بہت ہی پیچیدہ مسئلہ رہا ہے۔”

Tags: سویڈش زبانقرآن کریمکویت
ShareTweetSend
Previous Post

سوربھ بھردواج کا زیر آب علاقوں کا دورہ

Next Post

امارت شرعیہ مسلمانوں کے ملی وجود کی روشن علامت :قمر انیس قاسمی

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
امارت شرعیہ مسلمانوں کے ملی وجود کی روشن علامت :قمر انیس قاسمی

امارت شرعیہ مسلمانوں کے ملی وجود کی روشن علامت :قمر انیس قاسمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In