جمعرات, فروری 19, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں یوم آزادی کے موقع پرچم کشائی کی تقریب

Hindustan Express by Hindustan Express
اگست 15, 2023
in دیار وطن
0
مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں یوم آزادی کے موقع پرچم کشائی کی تقریب
0
SHARES
12
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

حیدرآباد (پریس نوٹ) دنیا میں کئی طرح سے انقلاب آئے۔ لڑائی سے، ظلم سے، مارکاٹ سے لیکن ہندوستان کا انقلاب جبر کے مقابلے صبر، ظلم کے مقابلے میں قربانی، تشدد کے مقابلے عدم تشدد کے ذریعہ آیا۔ مجاہدین آزادی نے ہر طرح کے ظلم کے خلاف اپنی قوت برداشت کا مظاہرہ کیا اور پوری دنیا کو پیام دیا کہ اس طرح بھی انقلاب آتا ہے۔ مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن نے آج یونیورسٹی کیمپس میں ترنگا لہرانے کے بعد یومِ آزادی پیام دیتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار اور پروفیسر عبدالعظیم، پراکٹر بھی پروفیسر عین الحسن کے ہمراہ موجود تھے۔
پروفیسر عین الحسن نے کہا کہ گوپال کرشن گھوکھلے نے گاندھی جی سے کہا کہ ہندوستان کے بارے میں کچھ الگ سے سوچنا ہوگا پھر انہوں نے اہنسا کا راستہ اپنایا۔ مختلف طرح کے ظلم ہوئے چمپارن میں ٹیکس بڑھایا گیا، نمک پر ٹیکس لگایا گیا،جلیانوالہ باغ میں قتل عام ہوا۔ اس کے خلاف ہندوستان نے عدم تشدد پر مبنی ستیہ گرہ کیا۔ عدم تعاون تحریک کی گئی۔ لیکن تشدد سے گریز کیا گیا۔ یہ آزادی کی لڑائی کوئی معمولی لڑائی نہیں تھی۔
انہوں نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ نوجوان اس نسل کو یاد رکھیں جس نے قربانی دی۔ طلبہ عدم تشدد کا راستہ نہ چھوڑیں۔ اگر کہیں ہم وطنوں پر ظلم ہوتا ہے، زیادتی ہوتی ہے تو نوجوان آواز اٹھائیں، ستیہ گرہ کریں، احتجاج کریں لیکن عدم تشد کا دامن ہاتھ سے جانے نہ دیں۔ انہوں نے یونیورسٹی جانب سے ہندوستانیوں کو یومِ آزادی کی مبارکباد دی۔
یونیورسٹی میں آزادی کے امرت مہوتسو کا جوش و خروش کے ساتھ اہتمام کیا گیا۔ تلنگانہ ون آرٹی بیٹری، این سی سی سب یونٹ مانو کے کیڈٹس نے سیلف لوڈیڈ رائفلس کے ساتھ وائس چانسلر کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ حولدار چندرا موہن نے تقریب میں یونٹ کی نمائندگی کی۔
اس موقع پر پراکٹر کی ٹیم نے مارچ پاسٹ اور صیانتی انتظامات کیے۔ پروفیسر محمد فریاد، ڈین ایم سی جے نے کارروائی چلائی اور شکریہ ادا کیا۔جناب معراج احمد، کلچرل کوآرڈینیٹر ، پروفیسر کرن سنگھ اتوال، ڈاکٹر مظفر حسین خان اور ڈاکٹر شیخ وسیم پٹھان کی نگرانی میں طلباءو طالبات نے قومی ترانہ اور حب الوطنی گیت پیش کیے۔ ڈاکٹر محمد یوسف خان کی زیر قیادت انتظامی کمیٹی نے انتظامات کی نگرانی کی۔

Tags: پرچم کشائیمولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹییوم آزادی
ShareTweetSend
Previous Post

ویلفیئر پارٹی نے جشن آزادی منایا

Next Post

جامعہ اشاعت العلوم سمستی پور میں پرچم کشائی کی تقریب

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
جامعہ اشاعت العلوم سمستی پور میں پرچم کشائی کی تقریب

جامعہ اشاعت العلوم سمستی پور میں پرچم کشائی کی تقریب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In