جمعرات, جنوری 8, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

ارجنٹائن کی نائب صدرکو قتل کرنے کی کوشش ناکام

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
ستمبر 2, 2022
in اخبارجہاں, خاص خبریں
0
ارجنٹائن کی نائب صدرکو قتل کرنے کی کوشش ناکام
0
SHARES
19
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

35 سالہ برازیلی شہری نے ان پر قریب سے گولی چلائی،مگرپستول ہی جام ہوگیا

نئی دہلی (ہندوستان ایکسپریس ویب ڈسک): ارجنٹائن کی نائب صدر کو قتل کرنے کی کوشش اس وقت ناکام ہوگئی، جب ان پر حملہ کے دوران ان پر تانا ہوا پستول فائر نہیں ہوااوراطلاع ہے کہ پستول جام ہونے کے باعث وہ قتل سے بال بال بچ گئی ہیں۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق کرسٹینا فرنانڈیز ڈی کرچنر اپنے گھر کے باہر حامیوں کا استقبال کر رہی تھیں جب ایک شخص ہجوم میں سے نکلا اور ہینڈ گن سے ان کے چہرے کا نشانہ لیا۔ صدر البرٹو فرنانڈیز کا کہنا ہے کہ بندوق پانچ گولیوں سے بھری ہوئی تھی لیکن جب چلانے کی کوشش کی گئی تو وہ فائر کرنے میں ناکام رہی۔ ڈی کرچنر بدعنوانی کے مقدمے کا سامنا کر رہی ہیں اور عدالت سے واپس آرہی تھیں۔ وہ خود پر لگے بدعنوانی کے ان الزامات کی تردید کرتی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ بندوق بردار، جس کی مقامی میڈیا نے شناخت 35 سالہ برازیلی شہری کے طور پر کی ہے، کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ وہ حملے کی وجہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
جمعرات کی رات قوم سے خطاب کرتے ہوئے، فرنانڈیز نے کہا: ’پانچ گولیوں سے بھرے پستول سے فائر نہیں ہوا اور کرسٹینا بچ گئی ہیں۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک تکنیکی طور پر بندوق نہ چلنے کی وجہ کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
انھوں نے حملہ آور کی مذمت کی اور کہا کہ ڈی کرچنر پر حملہ 1983 میں ملک میں جمہوریت کی واپسی کے بعد سے ’سب سے سنگین‘ واقعات میں سے ایک ہے۔
فرنانڈیز نے کہا ’ہمارے آپس میں اختلاف ہو سکتے ہیں، لیکن نفرت انگیز تقریر کی اجازت نہیں ہے کیونکہ یہ تشدد کو جنم دیتی ہے اور جمہوریت اور تشدد ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔‘
انھوں نے جمعے کو قومی تعطیل کا بھی اعلان کیا تاکہ ارجنٹائن کو ’زندگی اور جمہوریت کے دفاع اور نائب صدر کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے‘ وقت دیا جا سکے۔ مقامی میڈیا پر شیئر کی گئی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص ڈی کرچنر کے سر سے محض چند انچ دور گولی سے ان کا نشانہ لے رہا ہے اور انھیں مارنے کی کوشش کرتا دکھائی دیا۔ اس کے بعد وہ اپنا سر نیچے کرتی ہیں لیکن کوئی گولی نہیں چلی۔
سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک اور ویڈیو میں ہجوم میں موجود لوگ ڈی کرچنر کو مشتبہ بندوق بردار سے بچانے کی کوشش کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
ارجنٹائن کے وزیر اقتصادیات سرجیو ماسا نے فائرنگ کی کوشش کو ’قتل کی سازش‘ قرار دیا۔
انھوں نے ایک ٹویٹ میں کہا ’جب نفرت اور تشدد بحث پر غالب آ جاتا ہے تو معاشرے تباہ ہو جاتے ہیں اور اس طرح کے حالات پیدا ہوتے ہیں جن میں قتل کی کوشش کی جاتی ہے۔‘
اس سے قبل پولیس کے ایک ترجمان نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا تھا کہ اس شخص کو گرفتار کرنے کے بعد جائے وقوعہ سے چند میٹر کے فاصلے پر سے ایک ہتھیار ملا ہے۔
ڈی کرچنر پر (2007 اور 2015 کے درمیان) دورانِ صدارت ریاست کو دھوکہ دینے اور پیٹاگونیا، جو ان کا مضبوط گڑھ ہے، میں ٹھیکوں کے فراڈ کا الزام عائد کیا گیا تھا۔اگر ان پر جرم ثابت ہو جاتا ہے تو استغاثہ نے سابق صدر کو 12 سال قید اور سیاست سے تاحیات پابندی کا سامنا کرنے کا کہا ہے۔تاہم ڈی کرچنر سینیٹ کی صدر ہیں اور اس لیے انھیں پارلیمانی استثنیٰ حاصل ہے۔ انھیں اس وقت تک قید نہیں کیا جائے گا جب تک کہ ملک کی سپریم کورٹ سے ان کی سزا کی توثیق نہیں ہو جاتی، یا وہ 2023 کے آخر میں ہونے والے اگلے انتخابات میں اپنی سینیٹ کی نشست سے محروم ہو جاتی ہیں۔کرچنر نے صدارت کے بعد بدعنوانی کے متعدد دیگر مقدمات کا سامنا کیا ہے۔ اس مقدمے کے فیصلے میں کچھ ماہ لگنے کا امکان ہے۔

Tags: ارجنٹینانائب صدر
ShareTweetSend
Previous Post

دہشت پھیلانے والا سیریل کلر بھوپال سے گرفتار

Next Post

تیستا سیتلواڈ کوعدالت عظمیٰ سے عبوری ضمانت

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
تیستا سیتلواڈ کوعدالت عظمیٰ سے عبوری ضمانت

تیستا سیتلواڈ کوعدالت عظمیٰ سے عبوری ضمانت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025
مودی عمان  کے اعلیٰ ترین اعزاز  سے سرفراز

مودی عمان کے اعلیٰ ترین اعزاز سے سرفراز

دسمبر 26, 2025
بنگلہ دیش میں واقع ہندوستانی ویزا سینٹر عارضی طور پر بند

بنگلہ دیش میں واقع ہندوستانی ویزا سینٹر عارضی طور پر بند

دسمبر 18, 2025
100 نئی الیکٹرک بسیں ڈی ٹی سی کے بیڑے میں شامل

100 نئی الیکٹرک بسیں ڈی ٹی سی کے بیڑے میں شامل

دسمبر 18, 2025
عمر خالد و دیگر کی ضمانت پر  فیصلہ محفوظ

عمر خالد و دیگر کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ

دسمبر 10, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In