جمعہ, فروری 13, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

حجاب کے مسئلہ پر عدالت عظمیٰ میں سماعت

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
ستمبر 5, 2022
in خاص خبریں, دیار وطن
0
حجاب کے مسئلہ پر عدالت عظمیٰ میں سماعت
0
SHARES
17
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

عدالت عظمیٰ نے اگلی شنوائی کیلئے 7 ستمبر کی تاریخ مقرر کی

نئی دہلی (ہندوستان ایکسپریس ویب ڈیسک):آج یعنی 5 ستمبر کو سپریم کورٹ میں حجاب معاملہ کو لے کر اہم سماعت ہوئی جس میں عرضی دہندگان کے وکلاء کی طرف سے کچھ اہم باتیں سامنے رکھی گئیں۔ کرناٹک میں تعلیمی اداروں میں حجاب یا سر پر اسکارف پہننے پر لگائی گئی پابندی سے متعلق تقریباً دو درجن درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس ہیمنت گپتا اور سدھانشو دھولیا کی بنچ نے عرضی دہندگان کے وکلاء سے کچھ وضاحتیں طلب کیں، اور پھر آئندہ سماعت کے لیے 7 ستمبر 2022 کی تاریخ مقرر کر دی گئی۔قومی آواز ڈاٹ کام کی خبر کے مطابق آج ہوئی سماعت کے دوران دلائل کا آغاز کرتے ہوئے سینئر وکیل سنجے ہیگڑے نے سپریم کورٹ کے سامنے سوال اٹھایا کہ کیا کسی کو مخصوص لباس پہننے کی وجہ سے کلاس روم میں جانے سے روکا جا سکتا ہے؟ اور کیا خواتین کو حصولِ تعلیم کے لیے مخصوص لباس نہ پہننے پر مجبور کیا جا سکتا ہے؟ ہیگڑے نے اڈوپی کا ایک واقعہ بتایا جہاں سیاسی سرگرمی کی وجہ سے عجیب حالات پیدا ہو گئے۔ انھوں نے بنچ سے کہا کہ ’’جو لڑکیاں حجاب پہن کر اسکول جاتی تھیں، انھیں امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کا مذاق اڑایا گیا اور انھیں کلاس روم کے باہر بھی کھڑے رہنے کو کہا گیا۔ جب والدین نے بتایا کہ اسکول سے حجاب پہننے کے لیے رضامندی لی گئی ہے، تو اسکول کے پرنسپل نے واضح لفظوں میں کہہ دیا کہ اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔‘‘
وکیل سنجے ہیگڑے چاہتے تھے کہ بنچ اس بات کی جانچ کرے کہ کیا کرناٹک ایجوکیشن ایکٹ کی دفعہ 133(2) کے مطابق طلبا کے لیے کالجوں کی گورننگ باڈی کے ذریعہ طے کردہ یونیفارم پہننا لازمی ہے۔ یہ ایکٹ حکومت کو ظاہری طور پر یہ کہنے کا اختیار دیتا ہے کہ یکساں کپڑے کو لازمی طور پر پہنا جانا ہے، لیکن پرائیویٹ اسکول انتظامیہ اپنا لباس یعنی وردی منتخب کر سکتا ہے۔ ہیگڑے نے سوال کیا کہ ’’کیا تعلیم تک رسائی مشروط ہے، خصوصاً تب جبکہ خواتین معاشرے کا زیادہ کمزور طبقہ ہوں۔ جواباً جسٹس ہیمنت گپتا نے کہا کہ وہ سمجھ رہے ہیں کہ اگر حجاب کی اجازت نہیں دی گئی تو حصولِ تعلیم سے انکار کر دیا جائے گا۔
کرناٹک ایجوکیشن ایکٹ کا حوالہ دیتے ہوئے ہیگڑے نے نشاندہی کی کہ ایکٹ کا سیکشن 39 مذہب یا ذات وغیرہ کی بنیاد پر داخلہ سے انکار کرنے اور مذہبی جذبات کو مجروح کرنے پر روک لگاتا ہے۔ ہیگڑے نے بتایا کہ حکومتی حکم، جس میں کہا گیا ہے کہ کوئی ایسا یونیفارم نہیں پہن سکتا جو آپ کے مذہب کو ظاہر کرتا ہے، مسلم خواتین کے لیے بہت نقصان پہنچاتا ہے۔ اس معاملے میں جسٹس گپتا نے اخذ کیا کہ اگرچہ ہیڈ اسکارف پہننا ایک مذہبی عمل ہو سکتا ہے، لیکن سوال یہ ہے کہ کیا حجاب ایسے اسکول میں پہنا جا سکتا ہے جہاں یونیفارم کا تعین کیا گیا ہے۔ اس بات پر ہیگڑے نے کہا کہ ’’سوال یہ ہے کہ کیا حصولِ تعلیم سے انکار کر دیا جائے؟‘‘ سماعت کے دوران ہیگڑے حجاب کو دوپٹہ کے مساوی ظاہر کرنا چاہ رہے تھے، لیکن جسٹس گپتا نے اصرار کیا کہ دوپٹہ مختلف ہے کیونکہ اسے کندھے پر پہنا جاتا ہے۔
درخواست گزاروں میں سے ایک کی طرف سے پیش سینئر وکیل راجیو دھون نے کہا کہ اگرچہ عدالتوں نے بھی ڈریس کوڈ کا تعین کیا ہے، لیکن کورٹ-2 میں ایک جج کی پگڑی پہنے ہوئے تصویر موجود ہے۔ اس پر جسٹس گپتا نے کہا کہ پگڑی مذہبی نہیں ہے اور میرے دادا لاء کی پڑھائی کے دوران اسے پہنتے تھے۔ پھر دھون کہتے ہیں کہ ’’یہ تجویز کیا گیا تھا کہ اسکارف کا رنگ یونیفارم کے یکساں رکھا جا سکتا ہے۔ اس عدالت میں بھی کچھ خواتین ایسا اسکارف پہنتی ہیں، لیکن کیا اسکولوں میں اسے ہٹانے کے لیے کہا جا سکتا ہے؟‘‘ ساتھ ہی دھون نے کہا کہ ’’حجاب پورے ملک اور دنیا کی خواتین کو متاثر کرتا ہے۔‘‘ دھون نے یہ نشاندہی بھی کی کہ ہائی کورٹ کے دو متضاد احکامات حجاب معاملے میں سامنے آئے ہیں۔ کیرالہ ہائی کورٹ کے حکم میں کہا گیا ہے کہ حجاب کی اجازت ہے، اور کرناٹک ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ حجاب کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ راجیو دھون نے زور دے کر کہا کہ ’’اس سلسلے میں ہندوستانی سپریم کورٹ جو فیصلہ کرے گی، وہ انتہائی اہم ہوگا۔‘‘
واضح رہے کہ کرناٹک ہائی کورٹ نے 15 مارچ 2022 کو حجاب پر پابندی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا تھا۔ اس فیصلہ کے بعد بعض پری یونیورسٹی کالجوں میں خواتین مسلم طالبات کو سر پر اسکارف پہننے سے یہ کہتے ہوئے منع کیا گیا تھا کہ مسلم خواتین کا سر پر اسکارف پہننا ایک لازمی مذہبی عمل نہیں ہے۔

Tags: حجابسپریم کورٹ
ShareTweetSend
Previous Post

لز ٹرس برطانیہ کی نئی وزیر اعظم منتخب

Next Post

یوم اساتذہ کے موقع پرآل انڈیاملی کونسل کے ذریعہ پٹنہ میں ٹیچرس توصیفی سندد سے سرفراز

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
یوم اساتذہ کے موقع پرآل انڈیاملی کونسل کے ذریعہ پٹنہ میں ٹیچرس توصیفی سندد سے سرفراز

یوم اساتذہ کے موقع پرآل انڈیاملی کونسل کے ذریعہ پٹنہ میں ٹیچرس توصیفی سندد سے سرفراز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In