پیر, جون 23, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

یوم اساتذہ کے موقع پرآل انڈیاملی کونسل کے ذریعہ پٹنہ میں ٹیچرس توصیفی سندد سے سرفراز

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
ستمبر 5, 2022
in خاص خبریں, دیار وطن
0
یوم اساتذہ کے موقع پرآل انڈیاملی کونسل کے ذریعہ پٹنہ میں ٹیچرس توصیفی سندد سے سرفراز
0
SHARES
15
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پٹنہ(پریس ریلیز) آل انڈیاملی کونسل کے زیراہتمام یوم اساتذہ کی مناسبت ایک پروقارتقریب اساتذہ کی عزت افزائی اوران کے تدریسی خدمات کے اعتراف میں منعقدکی گئی۔اس اہم تقریب کی صدارت ملی کونسل کے قومی نائب صدرمولاناانیس الرحمن قاسمی کی۔جب کہ مہمان خصوصی کے طورپروزیرقانون حکومت بہارجناب ڈاکٹرشمیم احمد،،ڈاکٹرشکیل احمدسابق مرکزی وزیرمملکت برائے داخلہ ، جناب اکبررضاجمشیدصاحب سابق جج شریک ہوئے،ان کے علاوہ عمائدین شہراورعلماودانشوران بڑی تعدادمیں شریک ہوئے۔اس اعزازیہ تقریب کاآغازآل انڈیاملی کونسل بہارکے جنرل سکریٹری مولانامحمدعالم قاسمی کی تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔اس موقع پر30؍اساتذہ کوان کی تدریسی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈوں سے سرفرازکیاگیا۔اس تقریب میں اپنے افتتاحی کلمات میں آل انڈیاملی کونسل کے کارگزارجنرل سکریٹری مولانامحمدنافع عارفی نے اساتذہ کرام کومبارک باددیتے ہوئے کہااساتذہ کے ہی دم سے بزم علم میں رونق ہے۔یہی قوم کے لیے ایسے افرادتیارکرتے ہیں،جن کے دم پرقومیں عروج کاسفرطے کرتی ہیں،جب کہ اپنے صدارتی خطاب میں مولاناانیس الرحمن قاسمی نے کہاکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کودنیامیں معلم اوراستاذبناکربھیجاگیا۔تعلیم کافروغ اوردنیاکوہرطرح کی جہالت سے پاک کرناہمارا مشن ہے ۔ملک میں تعلیمی میدان میںجوبھی ترقی ہے،وہ اساتذہ کی وجہ سے ہے۔اس لیے وہ قابل تکریم وقابل مبارک بادہیں۔آل انڈیاملی کونسل کامشن تعلیم 2050ء اسی مقصدکے لیے ہے۔
وزیرقانون حکومت بہارجناب ڈاکٹرشمیم احمدنے کہاکہ ڈراپ اپ بچوں کودوبارہ اسکولوں سے جوڑنابہت ضروری ہے۔گارجین حضرات کے علاوہ اسکولوں کے اساتذہ کوچاہیے کہ وہ ان بچوں کودوبارہ اسکول سے جوڑے تاکہ وہ دوبارہ تعلیم وتربیت کے بعدقوم وملت کی تعمیروترقی میں اپناکرداراداکرسکے۔
جناب ڈاکٹرشکیل احمدسابق مرکزی وزیرمملکت برائے داخلہ نے کہاکہ آزادہندوستان کے پہلے نائب صدرجمہوریہ جوبعدمیںصدرجمہوریہ بنے ،ان کی یاد میں یوم اساتذہ منایاجاتاہے۔وہ ہمارے لیے نمونہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ویسے ماں کی گودبچہ کاپہلامدرسہ ہوتاہے۔اورماں پہلی معلمہ ہوتی ہے۔آج ہندوستان کے بدلتے ماحول میں اساتذہ کی ذمہ داری مزیدبڑھ جاتی ہے، وہ طلبہ وطالبات کے ذہنوں سے عصبی اورمذہبی نفرتوں کودورکرنے میں نمایاں کرداراداکرسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس وقت موجودہ حالات میں نوجوانوں کی ذہن سازی کی ضرورت ہے۔
جناب اکبررضاجمشیدصاحب سابق جج نے اپنے بیان میں کہاکہ استادنسل نوکی تربیت کااہم کام انجام دیتاہے،ہرقوم ومذہب میں استادکواس کے پیشے کی عظمت کی وجہ سے اہمیت حاصل ہے،استادطلبہ کونہ صرف مختلف علوم وفنون کاعلم دیتاہے،بلکہ اپنے ذاتی کردارکے ذریعہ ان کی تربیت کاکام بھی انجام دیتاہے۔
جناب خالدانورایم ایل سی نے کہاکہ آج دوسرے صدرجمہوریہ ڈاکٹررادھاکرشنن کے افکارکوسمجھنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے اپنی زندگی کاقیمتی وقت لوگوں کی تعلیم وتربیت میں گزاراانہو ں نے کہاکہ بچوں کی تعلیم وتربیت پرخصوصی توجہ دی۔کیوں کہ بچے میں قوم وسماج کی تعلیم میں مفیدہوسکتے ہیں اوراہم کرداراداکرسکتے ہیں۔
مولانارضوان احمداصلاحی امیرجماعت اسلامی ہندبہارنے کہاکہ بچوں کی تعلیم وتربیت میں اساتذہ کارول بہت اہم ہے۔اگربچہ کوئی اچھاکام کرتاہے تواس کاسہرااساتذہ کوجاتاہے اوراگراس کے اندرکوئی خامی رہتی ہے تواس کاذمہ داربھی اساتذہ ہی ہوتے ہیں۔اساتذہ خواہ مسلم ہویاغیرمسلم، وہ عزت کے قابل ہیں۔
شیعہ عالم دین مولاناسیدامانت حسین سابق پرنسپل مدرسہ سلیمانیہ پٹنہ نے اپنے بیان میں کہاکہ اساتذہ کی تعظیم وتکریم ان کے احسان وشکرگزاری ہے،اساتذہ مربی روح ہے اوروالدین مربی بدن ہے۔اساتذہ ہی اس ملک کے بچوں کوسنوارنے کاکام کرتے ہیں۔اس لیے والدین سے زیادہ ان کی تعظیم کی جائے۔انہوں نے کہاکہ ملی کونسل نے اساتذہ کی ہمت افزائی کاجوطریقہ اختیارکیاہے،وہ بہت ہی بہتراورقابل تقلیدہے۔
مولاناشکیل احمدقاسمی نائب صدرآل انڈیاملی کونسل نے اپنے بیان میں کہاہے کہ استاذکاکمال فن یہ ہے کہ وہ اپنے علم کوطلبہ تک کیسے پہنچاتے ہیں۔ معلم کوچاہیے کہ طلبہ کوکوئی باضابطہ اصول بتائے اوراس پرتوقع رکھیں کہ وہ علم پربھروسہ کرکے تسلیم کرلیں اورطلبہ کوتجربات،مشاہدات اورمطالعہ کاموقع فراہم کرکے ترغیب دلائیں ،طلبہ کے اندرایسی فکرپیداکرناچاہیے تاکہ وہ اچھے برے میں تمیزکرسکے اوردنیاکے نئے چیلنجوں کامقابلہ کرسکیں۔
مولاناابوالکلام قاسمی شمسی صدرمومن کانفرنس نے کہاکہ ملی کونسل کا اساتذہ کونوازنے کافیصلہ قابل ستائش ہے،یہ تقریب سابق صدرجمہوریہ ڈاکٹررادھاکرشنن کے یوم پیدائش پرمنعقدکی جاتی ہے۔انہوں نے اساتذہ کی خدمات کوسراہتے ہوئے کہاکہ آج کے دن ہمیں یہ عہدلیناچاہیے کہ ہم ایک مثالی استادکی حیثیت تدریس کے میدان میں کام کریں گے اورطلبہ میں اچھے اوصاف پیداکریں گے ،ایساکرنے سے ہرگھرعلم کی روشنی سے منورہوگا۔
مولانامحمدناظم صاحب ناظم جمیعت علماہندبہار(محمود) نے کہاکہ آج یعنی 5ستمبرکویوم اساتذہ کے طورپرمنایاجاتاہے۔ملی کونسل قابل مبارک باد ہیں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایامیں معلم بناکربھیجاگیاہوں۔انہوں نے کہااپنے بچوں کوایسی تعلیم دیں کہ دینی ودنیوی دونوں اعتبارسے کامیابی حاصل کریں۔
جناب نجم الحسن نجمی صاحب نے کہا کہ یوم اساتذہ کے موقع پرملی کونسل نے اساتذہ کواعزازبخشنے کابہترکام کیاہے ،اس کامثبت پیغام جائے گا۔اساتذہ کی سماج میں آج بھی بڑی اہمیت ہے اورآئندہ بھی رہے گی۔
مولانامرزاذکی بیگ نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا
جناب عارف حسین صاحب نے کہاکہ ملی کونسل قابل مبارک باد ہے کہ انہوں نے یوم اساتذہ کے موقع پراساتذہ کوتوصیفی سنددینے کافیصلہ ہے یہ قابل ستائش قدم ہے۔،
مولاناقمرعالم ندوی ،جناب انوارالہدی،پروفیسرشمس الحسین صاحب،اورمولانامحمدعالم قاسمی جنرل سکریٹری ملی کونسل بہاربھی نے اپنے اظہارکاخیال کیا۔
جن اساتذہ کوایوارڈوں سے نوازاگیا۔ان میںسے حفظ قرآن میں سیدناابی ابن کعب ایوارڈحافظ آفتاب عالم صاحب،مولاناقاری محمدارشادصاحب کوعربی زبان وادب میں علامہ شوق نیموی ایوارڈمولانا منہاج الدین قاسمی صاحب،صدیقہ عروج صاحبہ کواور اردوزبان وادب میں علامہ سیدسلیمان ایوارڈمحمدصدرعالم ندوی صاحب،محمدنظام الدین انصاری صاحب،عزیراحمدصاحب،ڈاکٹرعقیل احمدصاحب،امام الحسن قاسمی صاحب کو،فارسی زبان وادب میں شادعظیم آبادی ایوارڈمولانا سید مظفر رضاصاحب کو،انگریزی زبان وادب میں مولانامحمدعلی جوہرایوارڈدرخشاں پروین صاحبہ،صدف صاحبہ،یعقوب اشرفی صاحب، صابرحسین صاحب کو،پنجابی زبان وادب میں گروگوبندسنگھ ایوارڈسردارامیش سنگھ جی کو،اسلامیات میں قاضی مجاہدالاسلام قاسمی ایوارڈفضل کریم قاسمی صاحب کو ،علم ریاضی میں وششٹ نارائن سنگھ ایوارڈامتیاز عالم صاحب کو،فزکس میں بوعلی سیناایوارڈنزہت زبیری صاحبہ کو،تاریخ میں مولانامناظراحسن گیلانی ایوارڈمحمدتوصیف کامران صاحب کو،سائنس میں اے پی جے عبدالکلام ایوارڈنصرت ندیم صاحبہ کو،ہندی میں رام دھاری سنگ دنکرایوارڈآفرین امام صاحبہ کوکیمسٹری میں جابربن حیان ایوارڈاظہاریوسف صاحب کو،علم سماجیات میں محمدبن خلدون ایوارڈشیرازاحمدصاحب کو،اورمختلف علوم میں مولاناابوالمحاسن محمدسجادایوارڈشہزاد رشیدصاحب ،ڈاکٹرذاکرحسین صاحب،شازیہ عالم صاحبہ کو،بایولوجی میں محمداسلام خان ایوارڈعلی سرکو سرفرازکیاگیا۔یہ ایوارڈوزیرقانون ڈاکٹرشمیم احمد،سابق مرکزی وزیرڈاکٹرشکیل احمد، ڈاکٹراحمدعبدالحئی،مولاناانیس الرحمن قاسمی،مولاناابوالکلام قاسمی وغیرہ کے ہاتھوں سے دیاگیا۔اس موقع پران اساتذہ کرام کوشال اوڑھاکران کی عزت افزائی بھی کی گئی۔اس پروگرام میں جن لوگوں نے شرکت کی ان میں سے جناب سلام الحق صاحب،مولاناڈاکٹرسجادندوی ،جناب عارف اقبال صاحب ای ٹی وی،نورالسلام ندوی ،ڈاکٹرسہیل احمداورعمائدین شہرہیں۔

Tags: آل انڈیا ملی کونسلتوسیفی سندیوم اساتذہ
ShareTweetSend
Previous Post

حجاب کے مسئلہ پر عدالت عظمیٰ میں سماعت

Next Post

شیخ حسینہ کی حضرت نظام الدین اولیاء کی درگاہ پرحاضری

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
شیخ حسینہ کی حضرت نظام الدین اولیاء کی درگاہ پرحاضری

شیخ حسینہ کی حضرت نظام الدین اولیاء کی درگاہ پرحاضری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025
اجین کے "شرمناک” واقعہ پر شدید ردعمل

14سالہ بچی کی عصمت دری ، ملزمین گرفتار

جون 22, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

مودی کو نعرے وضع کرنے کے فن میں مہارت: راہل

جون 21, 2025
سکھو کے آبائی علاقے میں محکمہ انکم ٹیکس کا چھاپہ

براہ راست ٹیکس کی وصولی میں 1.39 فیصد کمی

جون 21, 2025
کشمیر کےاسکولوں میں گرمائی تعطیل کااعلان

کشمیر کےاسکولوں میں گرمائی تعطیل کااعلان

جون 21, 2025
طیارہ حادثہ کیلئے  چیئرمین ایئر انڈیا نےمعافی مانگی

طیارہ حادثہ کیلئے چیئرمین ایئر انڈیا نےمعافی مانگی

جون 19, 2025
ایران کے فوجی و جوہری اہداف پراسرائیل کاپھر حملہ

ایران کے فوجی و جوہری اہداف پراسرائیل کاپھر حملہ

جون 16, 2025
مودی کا قبرص میں شاندار استقبال

مودی کا قبرص میں شاندار استقبال

جون 15, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In