جمعہ, مارچ 6, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

نوح فساد معاملہ میں مقیم عالم کو سیشن عدالت سے ملی ضمانت

Hindustan Express by Hindustan Express
ستمبر 19, 2023
in خاص خبریں
0
68 سالہ سادھو کومعصوم لڑکی کے ساتھ گندی حرکت کرنے پر10 سال قید کی سزا
0
SHARES
6
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی (یو این آئی) نوح(میوات) فساد میں گرفتار مقیم عالم (52) کی ضمانت عرضی آج نوح ایڈیشنل سیشن عدالت نے منظور کرتے ہوئے ملزم کو پچاس ہزار رپئے کے مچلکہ پر ضمانت پر رہا کیئے جانے کا حکم جاری کیا۔۔ملزم مقیم عالم کو صدر جمعیۃ علماء ہندحضرت مولانا سید ارشد مدنی کی ہدایت پر قانونی امداد فراہم کی گئی تھی جمعیۃ علمائے ہند کی جاری کردہ ریلیز کے مطابق ملزم مقیم عالم کو پولس نے ایف آئی آر نمبر 252-2023میں ملزم نامزد کیاتھا۔ پولس نے ایف آئی آر 1/ اگست 2023 جو رجسٹر کی تھی۔ ملزم مقیم عالم کی ضمانت کی عرضی ایڈوکیٹ شوکت علی اور ایڈوکیٹ ناجد خان نے داخل کی تھی۔ملزم کے خلاف نوح پولس نے تعزیرات ہند کی دفعات148/149/332/353/186/307/295Aاور آرمس ایکٹ کی دفعات25/54/59کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔سیشن عدالت کے جج سندیپ کمار دگل کے روبرو ضمانت عرضداشت پر بحث کرتے ہوئے ایڈوکیٹ شوکت علی نے ملزم کے دفاع میں دلائل پیش کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا نام ایف آئی آر میں درج نہیں ہے اور نہ ہی ملزم کی شناخت کسی نے کی ہے نیز حادثہ کے وقت ملزم نوح شہر میں نہیں تھا۔ پیشے سے ڈرائیور مقیم عالم کا تعلق فیروز پور نمک سے ہے۔ ضمانت عرضداشت پر بحث کرتے ہوئے ایڈوکیٹ شوکت علی نے عدالت کو مزید بتایا کہ ملزم کے پاس گروگرام آنے جانے کا ٹول ناکہ کا ٹکٹ ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ حادثہ کے وقت ملزم نوح میں تھا ہی نہیں اس کے بعد بھی پولس نہ صرف اسے ملزم نامزد کردیا بلکہ گرفتار بھی کرلیا۔
ایڈوکیٹ شوکت علی نے عدالت کو مزید بتایا کہ پولس کو ملزم کے خلاف تفتیش میں کیا ثبوت ملے اور ملزم نے فساد میں کیا کردار ادا کیا تھا اس کا کہیں ذکر نہیں ہے نیز ملزم کے قبضہ سے پولس کو کوئی قابل اعتراض چیز بھی نہیں ملی۔ اسی طرح ملزم پر فائرنگ کرنے کا الزام بھی نہیں ہے اس کے باوجود اس پر آرمس ایکٹ لگا دیا گیا۔ایڈوکیٹ شوکت علی نے عدالت کو مزید بتایا کہ ملزم کے والد کی جانب سے ایس پی نوح کو ملزم کی بے گناہی کا ثبوت اور اسے رہا کیئے جانے کی درخواست دی گئی ہے لیکن اس درخواست پر نوح پولس نے ابھی کارروائی نہیں کی ہے، ملزم ایک ماہ سے زائد عرصہ سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے مقید ہے،پولس کی تفتیش مکمل ہوچکی ہے۔ایڈوکیٹ شوکت علی نے عدالت کو مزید بتایا کہ ملزم ماضی میں کسی بھی طرح کی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں تھا نیز ملزم کے جیل جانے سے اس کے اہل خانہ کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے لہذا ملزم کو مشروط ضمانت پر رہا کیا جائے۔
ملزم کی ضمانت پر رہائی کی سرکاری وکیل نے مخالفت کی اور کہا کہ حادثہ کے وقت عرضی گزار نوح میں موجود تھا اور اس نے پتھر بازی کی تھی لہذا ملزم کو کسی بھی طرح کی رعایت نہیں دی جانی چاہئے۔فریقین کے لائل کی سماعت کے بعد عدالت نے دفاعی وکیل ایڈوکیٹ شوت علی کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزم مقیم عالم کو مشروط ضمانت پر رہا کیئے جانے کا حکم جاری کیا۔اس ضمن میں نوح فساد محروسین کی رہائی کے لیئے بنائی گئی قانونی ٹیم کے سربراہ ایڈوکیٹ شاہد ندیم نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند کے توسط سے داخل مزید چار ضمانت عرضداشتوں پر آنے والے دنوں میں نوح سیشن عدالت سماعت کریگی۔ انہوں نے کہا کہ نوح سیشن عدالت انہیں ملزمین کو ضمانت دے رہی ہے جو حادثہ کے وقت نوح میں موجود نہیں تھے۔ایڈوکیٹ شاہد ندیم نے مزید کہاکہ تقریباً بیس ملزمین نے جمعیۃ علماء سے قانونی امداد طلب کی ہے، ملزمین کے اوپر عائد الزامات اور ملزمین کے دفاع میں موجود ثبوت وشواہد کی روشنی میں یکے بعد دیگرے ملزمین کی ضمانت عرضداشتیں داخل کرنے کا لائحہ عمل تیارکیا گیا ہے۔

Tags: ضمانتمقیم عالمنوح فساد
ShareTweetSend
Previous Post

منوج سنہا کا شہید فوجی جوان کوخراج عقیدت

Next Post

کوکر ناگ تصادم میں لشکر کمانڈرکو مارگرانے کا دعویٰ

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
کوکر ناگ تصادم میں لشکر کمانڈرکو مارگرانے کا دعویٰ

کوکر ناگ تصادم میں لشکر کمانڈرکو مارگرانے کا دعویٰ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026
پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

فروری 22, 2026
پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

فروری 22, 2026
آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

فروری 23, 2026
امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In