نئی دہلی: دہلی میونسپل کارپوریشن کے محکمہ صحت کے ملیریا ڈپار ٹمنٹ کی جانب سے ڈینگو اور ملیریا سے بچاؤ اور اس کی روک تھام کے بارے میں لوگوں کو بیدار کر نے کیلئے ایک میٹنگ آج میونسپل کارپوریشن کی ڈسپینسری سڑک پریم نارائن ،واقع چوڑیوالان دہلی میں منعقد کی گئی جس میں بطور مہمان خصو صی وارڈ 78،بازار سیتا رام کی کو نسلر را فعہ ماہر نے شر کت کی ۔میٹنگ میں میونسپل ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ممتا زونل انکرولو جیسٹ نے لوگوں کو ڈینگو اور ملیریا سے بچنے او اراس کی روک تھام کے طریقوں پر تفصیل سے رو شنی ڈالی ۔میٹنگ کا آغاز استقبالیہ سے ہوا ۔اس مو قع پر کونسلر رافعہ ماہر ،حفیظ الحق تنظیمی سیکریٹری مٹیا محل اسمبلی حلقہ اور دیگر معزز مہمانان کا پھولوں کا گلدستہ پیش کر کے والہانہ استقبال کیا گیا ۔
اس موقع پر لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے کو نسلر را فعہ ماہر نے بتایا کہ ڈینگو کے مچھر صاف پانی میں پنپتے ہیں اور صاف پانی ہمارے گھروں میں ہی پایا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری خود کی ذمے داری ہے کہ ہم اپنے گھروں میں ڈینگو اور ملیریا کے مچھروں کو پنپنے نہ دیں ۔پانی کی ٹنکی میں ،کولروں میں ،ٹائر میں اور گھر میں ہر اس جگہ جہاں پانی اکھٹا ہوتا ہے پانی اکھٹا نہ ہونے دیں اور ایسے مقامات پر لا وا چیک کرتے رہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایم سی ڈی کی جانب سے سبھی علا قوں کی آر ڈبلیو اے کو مفت دوا تقسیم کی جائے گی جسے لوگ حا صل کر کے اپنے گھروں میںپانی کی ٹنکیوں میں ،کولروں میں اور ہر اس جگہ جہاں پانی اکھٹا ہوتا ہے ڈالیں تاکہ ڈینگو اور ملیریا کے مچھر پیدا نہ ہوں ۔میٹنگ میں علا قے کی سر کردہ شخصیات کے علا وہ آر ڈبلیو اے کے عہدے داران ،اہل علا قہ اور پارٹی کارکنان نے بڑی تعداد میں شر کت کی جن میں حفیظ الحق ،محمد رفیع ،محمد فہیم ،محمد صدیق،محمد شکیل ،شارق ،افتخار احمد پپو،عالم مرزا(راجہ)بھائی گڈو وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں ۔