جمعرات, جنوری 22, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

ٹرین میں مسلم کاروباری  ہجومی تشدد کا شکار بن گیا

Hindustan Express by Hindustan Express
جنوری 14, 2023
in خاص خبریں
0
ٹرین میں مسلم کاروباری  ہجومی تشدد کا شکار بن گیا
0
SHARES
25
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

دہلی سے مرادآباد آتے وقت پدماوت ایکسپریس ٹرین میں کچھ شرپسندوں نے کاروباری کے ساتھ لنچنگ کی واردات کو انجام دیا۔

مرادآباد(ہندوستان ایکسپریس ویب ڈیسک): اتر پردیش کے ضلع مرادآباد میں کے ایک مسلم کاروباری کے ساتھ موب لنچنگ کی واردات انجام دی گئی ہے۔ نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ کے مطابق دہلی سے مرادآباد آتے وقت پدماوت ایکسپریس ٹرین میں کچھ شرپسندوں نے کاروباری کے ساتھ لنچنگ کی واردات کو انجام دیا۔ اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس کے بعد ریلوے پولیس نے دو ملزمان کو بریلی اسٹیشن سے گرفتار کر لیا۔ متاثرہ کاروباری کا تعلق مرادآباد سے ہے۔
متاثرہ کاروباری عاصم حسین نے بتایا کہ وہ پیتل کا کاروبار کرتے ہیں اور اسی سلسلہ میں دہلی گئے تھے۔ واپس لوٹتے وقت وہ پدماوت ایکسپریس کے جنرل ڈبے میں سوار تھے۔ جس وقت ٹرین ہاپوڑ اسٹیشن پر ٹھہری تو اس میں کچھ نوجوان داخل ہو گئے، جنہوں نے چلتی ٹرین میں ان کے ساتھ مار پیٹ شروع کر دی۔ عاصم نے کہا کہ حملہ آوروں نے ان کی داڑھی کھینچی اور انہیں چور قرار دے کر تشدد کا نشانہ بنایا۔عاصم حسین نے بتایا کہ حملہ آوروں نے انہیں جے شری رام کا نعرہ لگانے کو کہا اور جب انہوں نے ایسا کرنے سے انکار کیا تو انہوں نے ان کے کپڑے اتار دیئے اور بیلٹ سے بری طرح مارنا شروع کر دیا اور انہیں اس حد تک زدوکوب کیا کہ وہ بے ہوش ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ واقعہ کے وقت ٹرین کے ڈبے میں کافی لوگ موجود تھے لیکن کسی نے انہیں بچانے کی کوشش نہیں کی اور غنڈے انہیں مارتے رہے۔ اسی دوران جب ٹرین مرادآباد اسٹیشن کے قریب پہنچی تو پلیٹ فارم سے پہلے ہی کسی نے انہیں ٹرین سے نیچے پھینک دیا۔

Location: Moradabad, Uttar Pradesh

A group of young men assaulted a Muslim businessman while traveling in a train.

They pulled his beard, forced him to chant “Jai Shri Ram” slogans, and brutally thrashed him with belts.

Note: Graphic visuals pic.twitter.com/uNB12Co5u5

— HindutvaWatch (@HindutvaWatchIn) January 14, 2023


رات کو وہ ایک جاننے والے کی مدد سے گھر پہنچے۔ خوف کی وجہ سے انہوں نے اس واقعہ کی پولیس میں شکایت بھی درج نہیں کرائی لیکن کسی نے اس واقعے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔ ویڈیو دیکھنے کے بعد ریلوے پولیس بھی حرکت میں آ گئی اور اپنی سطح پر کارروائی کی۔
جی آر پی مرادآباد کے سی او کا کہنا ہے کہ ٹرین میں لنچنگ کے واقعہ میں ملوث دو نوجوانوں کو پولیس نے بریلی ریلوے اسٹیشن سے گرفتار کر لیا ہے لیکن متاثرہ نے اس معاملے میں شکایت نہیں کی، اس لیے پولس ان کا انتظار کر رہی تھی۔ وہیں، دوسری طرف ویڈیو وائرل ہونے کے بعد متاثرہ تاجر نے مرادآباد جی آر پی میں اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی شکایت درج کرا دی ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے اور اس پورے معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔پولیس کے مطابق متاثرہ کی شکایت پر کارروائی کی جائے گی۔ یہ واقعہ سنگین ہے اسی لیے سنجیدگی سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔ واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد خوفزدہ متاثرہ شخص نے شکایت کرائی، جس سے ٹرین میں سوار مسافروں کی حفاظت پر سوال اٹھ رہے ہیں۔

Tags: ٹرینمسلم کاروباریہجومی تشدد
ShareTweetSend
Previous Post

اوسط ذہانت والے افراد کا دماغ بالکل کباڑ خانے کی مانند ہوتا ہے: جاوید اختر

Next Post

کانگریسی رکن پارلیمنٹ سنتوکھ سنگھ چودھری کا انتقال

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
کانگریسی رکن پارلیمنٹ سنتوکھ سنگھ چودھری کا انتقال

کانگریسی رکن پارلیمنٹ سنتوکھ سنگھ چودھری کا انتقال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025
مودی عمان  کے اعلیٰ ترین اعزاز  سے سرفراز

مودی عمان کے اعلیٰ ترین اعزاز سے سرفراز

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In