جمعرات, جون 12, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home آج کی خبریں

جے شری رام بولو تو کھانا ملے گا !

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
اکتوبر 30, 2024
in آج کی خبریں, حقوق انسانی
0
جے شری رام بولو تو کھانا ملے گا !
0
SHARES
130
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ممبئی کےٹاٹا اسپتال کے باہرکھانا لینے کیلئے قطار میں کھڑی مسلم خاتون کے ساتھ کی گئی بدسلوکی

ممبئی(یو این آئی ): ممبئی کےٹاٹا اسپتال کے باہر کھانا تقسیم کے دوران قطار میں کھڑی ایک مسلم خاتون کو باہر کر دیا گیا،غریبوں ،نادارو ں اور بے سہاروں کی مدد کرنا ایک کار نیک ہے۔ہر مذہب میں اس کی ترغیب دی گئی ہے۔تمام مذاہب کے ماننے والے اس سلسلے میں مختلف طریقوں سے بلا تفریق مذہب و ملت اس قسم کی امداد کرتے ہیں ۔اس میں ہندو مسلم ،سکھ عیسائی تمام مکتبہ فکر کےنیکو کار افراد اور تنظیمیں شامل ہیں۔ مگر حالیہ دنوں میں نفرت اور مذہبی شدت پسندی اس طرح غالب آ گئی ہے کہ یہ نیکی اور انسانی خدمت کا جذبہ بھی مذہبی منافرت کی بھینٹ چڑھ رہا ہے۔خاص طور پر مسلمانوں کے تعلق سے!

In Mumbai, a Muslim woman in a hijab was confronted while standing in line for food distribution near Tata Hospital. An individual, identified as Chintu Chacha, demanded that she say "Jai Shri Ram" to receive food, threatening to drive her away if she refused. pic.twitter.com/dCmubTn8hQ

— MuslimMirror.com (@MuslimMirror) October 30, 2024

مذہبی شناخت دیکھ کر نفرت کی چنگاری شعلے میں تبدیل ہو جاتی ہے۔تازہ معاملہ ممبئی کے معروف ٹاٹا اسپتال کے باہر کا ہے۔جہاں مریضوں اور تیمار داروں کو مختلف این جی او کی جانب سےکھانا تقسیم کیا جاتا ہے۔گزشتہ کل ایک این جی او کی جانب سے بزرگ شخص کھانا تقسیم کر رہے تھے جہاں لائن میں انہیں ایک مسلم خاتون حجاب میں لگی نظر آئی ۔انہوں نے اس خاتون سے جے شر ی رام کا نعرہ لگانے کیلئےکہا جس پر وہ راضی نہیں ہوئی تو اسے قطار سے باہر کر دیااور کہا جےشری رام کا نعرہ لگاؤ تو کھانا ملے گا، ورنہ نہیں ملے گا۔اس پورے معاملے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ قطار میں لگ کر کھانا لے رہے ہیں ۔

اس دوران کھانا تقسیم کرنےوالے بزرگ نے ایک حجاب پہنی مسلم خاتون کو قطارمیں دیکھا تو کہا کہ جے شری رام کہو تو کھانا ملے گا ورنہ نہیں ،جب اس نے منع کیا تو اسے جھڑکتے اور ڈانٹتے ہوئے قطار سے باہر کر دیا گیا۔اس دوران کچھ لوگوں نے ایک خاتون کو اس طرح بد سلوکی سے کھانا نہ دینے پر اعتراض کیا اور کہا کہ آپ کھانا تقسیم کرنے آئےہیں کھانا تقسیم کر کے جائیں ،کسی کو جے شری رام کا نعرہ لگانے پر کیوں مجبور کر رہے ،یہاں دوسرے مذہب کے لوگ بھی ہیں ۔
جب استپال میں مختلف مذہب کے لوگ داخل ہیں تو آپ یہ تفریق نہیں کرسکتے! جس پر کھانا تقسیم کرنے والے معمر شخص نےبحث شروع کردی اور ویڈیو بنانے پر اعتراض کیا۔بعض لوگوں نے کہا کہ ان کی مرضی اگر وہ جے شری رام کہنے والوں کو کھانا دے رہے ہیں ۔آپ کو نہیں کھاناہے تو کھانا نہ کھائیں۔اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر بحث بھی گرم ہے۔ جس پر صارفین مختلف رد عمل کا اظہار کر رہے ہیں ۔ بعض لوگ اس رویئے پر تنقید کر رہے ہیں اور کھانا تقسیم کے دوران مخص مذہبی شناخت کےنعرے لگانے کیلئے مجبور کی مذمت کر رہےہیں ۔اس سلسلے میں کچھ لوگوں نے مسلمانوں کی جانب سےبلا تفریق کھانا تقسیم کرنے کا ویڈیو شیئر کر کے اس کا جواب بھی دے رہے ہیں اور اسے تہذیبوں کے درمیان فرق سے تعبیر کر رہے ہیں وہیں کچھ تنگ ذہن صارفین نےاسغیر انسانی واقعہ کی حمایت بھی کی ہے۔

Tags: این جی اوٹاٹا اسپتالجے شری رامشدت پسندیقطارمذہبی منافرتمسلم خاتونممبئی
ShareTweetSend
Previous Post

راج ناتھ نے فوجیوں کے ساتھ دیوالی منائی

Next Post

19 ہندوستانی کمپنیوں اور دو شہریوں پرامریکہ کی پابندی

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
19 ہندوستانی کمپنیوں اور دو شہریوں پرامریکہ کی  پابندی

19 ہندوستانی کمپنیوں اور دو شہریوں پرامریکہ کی پابندی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ  اُڑا دی گئی

سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ اُڑا دی گئی

مئی 30, 2025
حملوں میں اب تک  16 ہزار 503  بچوں کی موت

حملوں میں اب تک 16 ہزار 503 بچوں کی موت

مئی 25, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

صوفیہ قریشی کیخلاف "وزیر” کی بدزبانی سے سیاست گرم

مئی 25, 2025
‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

مئی 11, 2025
ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

مئی 11, 2025
جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

مئی 13, 2025
دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

مئی 11, 2025
پاکستان  کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

پاکستان کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

مئی 10, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

کرنل صوفیہ قریشی پر ہندوستان نازاں

مئی 8, 2025
ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

مئی 7, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In