جمعرات, فروری 12, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

جنگ کےخاتمہ کے بعد بھی اسرائیلی فوج غزہ پر قابض رہے گی : نیتن یاہو

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 11, 2023
in اخبارجہاں
0
ہم پر جنگی جرائم کا الزام لگانے والے منافق ہیں:اسرائیلی وزیراعظم
0
SHARES
12
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تل ابیب(یواین آئی) اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاھو نے کہا ہے کہ جنگ ختم ہونے کے بعد بھی ہم غزہ میں ہی رہیں گے۔ گزشتہ روز انہوں نے اشارہ دیا تھا کہ ان کا ملک غزہ کی پٹی پر قبضہ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا بلکہ کسی بھی سکیورٹی ایمرجنسی کو روکنے کے قابل ایک عارضی فورس کی موجودگی کو یقینی بنانے پر غور کر رہا ہے۔ تاہم اب اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک جنگ کے خاتمے کے بعد بھی غزہ میں ہی رہے گا۔العربیہ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے یہ بات جمعہ کو تل ابیب کے کیریا اڈے پر غزہ کی پٹی کے میئرز کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے دوران کی۔ انہوں نے کہا "ہم اسے بیرونی طاقتوں کو نہیں دیں گے۔”میئرز نے نیتن یاہو کو بتایا کہ انہوں نے جنگ کے اگلے دن ایک مختلف سکیورٹی حقیقت کا مطالبہ کیا۔ ان سے مطالبہ کیا کہ جنگ بندی پر رضامند نہ ہوں اور غزہ میں کام کو آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رکھیں۔ نیتن یاہو نے جواب میں کہا کہ اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی پر قابض رہے گی اور ہم اسے بیرونی قوتوں کو نہیں دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی سکیورٹی کنٹرول ہوگا۔ وہاں تخفیف اسلحہ کو مکمل کیا جائے گا اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ غزہ سے اسرائیلیوں کو کوئی خطرہ نہ ہو۔
خیال رہے اگرچہ غزہ کی پٹی کا معاملہ اور جنگ کے بعد وہاں حکومت اور انتظامیہ کی نوعیت اب بھی غیر یقینی کا شکار ہے۔ تاہم ایک یورپی سفارت کار نے جنگ کے بعد غزہ کی پٹی پر حکومت کرنے کے حوالے سے یورپی یونین کی فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہونے کی تصدیق کی ہے۔سفارت کار نے ’’ العربیہ‘‘ کو بتایا کہ فلسطینی اتھارٹی ہی یورپی یونین کے لیے غزہ کا انتظام کرنے کا واحد قانونی ادارہ ہے۔ غزہ میں تباہی کی سطح کو اقوام متحدہ کی نگرانی میں عبوری انتظامیہ کی ضرورت ہو سکتی ہے۔’’العربیہ‘‘ کو 31 اکتوبر کو حاصل ہونے والی ایک دستاویز سے انکشاف ہوا ہے کہ کئی یورپی ملکوں نے جنگ کے بعد غزہ کی انتظامیہ کو بین الاقوامی بنانے کے آپشن پر تبادلہ خیال کیا اور اقوام متحدہ کے تعاون سے اسے منظم کرنے کے لیے ایک بین الاقوامی اتحاد کے قیام کی تجویز پیش کی۔جرمنی کی طرف سے تیار کردہ اور متعدد یورپی ممالک میں تقسیم کی گئی دستاویز میں تجویز کیا گیا تھا کہ جنگ کے بعد غزہ کو محفوظ بنانے کی ذمہ داری ایک بین الاقوامی اتحاد پر عائد کی جائے۔ یہ اتحاد سرنگوں کے نظام کو بھی ختم کر دے گا اور غزہ میں ہتھیاروں کی سمگل کو بھی روکے گا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ غزہ میں جنگ بندی کے معاملے پر یورپی یونین کے ملکوں کی صفوں میں تقسیم موجود ہے۔مزید برآں دستاویز میں اسرائیل کی فوجی ذرائع کی جانب سے حماس کو ختم کرنے کی صلاحیت پر بھی شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔ دستاویز میں حماس کی مالی اور سیاسی حمایت کے ذرائع کو خشک کرنے کا مطالبہ کیا۔اس حوالے سے واشنگٹن نے بھی بارہا اشارہ دیا کہ کئی تجاویز زیر غور ہیں۔ مغربی ملکوں کی میز پر ساحلی فلسطینی پٹی کے مستقبل کے لیے بہت سے آپشن رکھے گئے ہیں۔ ان آپشنز میں امن فوج یا حتیٰ کہ عرب افواج کی موجودگی کا امکان بھی شامل ہے۔مصری حکام نے گزشتہ دو دنوں کے دوران یہ انکشاف کیا تھا کہ سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی کو ایک تجویز پیش کی تھی کہ مصر غزہ میں سکیورٹی کا انتظام کرے تاکہ فلسطینی اتھارٹی ذمہ داری سنبھال سکے لیکن السیسی نے اس تجویز کو مسترد کر دیا۔

Tags: اسرائیلجنگغزہفلسطیننیتن یاہو
ShareTweetSend
Previous Post

برطانیہ: میں اسرائیل کو اسلحہ سپلائی کرنے والی فیکٹری کے باہر احتجاج

Next Post

ڈل جھیل میں آگ لگی،نصف درجن ہاوس بوٹ خاکستر

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
ڈل جھیل میں آگ لگی،نصف درجن ہاوس بوٹ خاکستر

ڈل جھیل میں آگ لگی،نصف درجن ہاوس بوٹ خاکستر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In