نئی دہلی،5 اگست (یو این آئی) بنگلہ دیش میں سیاسی بحران کے پیش نظر ایئر انڈیا نے پیر کو ڈھاکہ آنے اور جانے والی تمام پروازوں کو فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ایئر لائن نے مسافروں کو پروازوں کے ری شیڈولنگ اور کینسلیشن چارجز پر ایک بار کی چھوٹ کی بھی یقین دہانی کرائی۔ایئر انڈیا نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، "بنگلہ دیش میں بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر، ہم نے ڈھاکہ کے لیے اور وہاں سے اپنی پروازوں کے شیڈول آپریشن کو فوری طور پر منسوخ کر دیا ہے۔”
پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ "ہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں اور اپنے مسافروں کو ڈھاکہ سے آنے اور جانے کی تصدیق شدہ بکنگ کے ساتھ مدد فراہم کر رہے ہیں جس میں ری شیڈولنگ اور کینسلیشن چارجز میں ایک بار کی چھوٹ ہے۔”پوسٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’ہمارے مہمانوں اور عملے کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے، براہ کرم ہمارے 24×7 رابطہ مرکز کو 011-69329333 / 011-69329999 پر کال کریں‘‘۔