نی دہلی:سپریم کورٹ نے کامیڈین منور فاروقی کے خلاف درج تمام مقدمات اندور منتقل کر دیے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی عوامی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے تمام مقدمات میں بھی انہیں ضمانت دی گئی ہے۔ جسٹس بی آر گاوائی اور جسٹس سنجے کرول کی سپریم کورٹ کی بنچ نے اس معاملے میں ایک حکم جاری کیا اور کامیڈین کے خلاف درج تمام ایف آئی آر کو ایک ساتھ جوڑ کر انہیں اندور کے ٹوکو گنج پولیس اسٹیشن منتقل کرنے کو کہا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پیر کو سپریم کورٹ نے اپنے تفصیلی حکم میں فاروقی کے خلاف درج تمام ایف آئی آر کو مدھیہ پردیش منتقل کرنے کو کہا۔
منورفاروقی کے خلاف مختلف ریاستوں میں لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں ایف آئی آر درج کی گئی تھیں۔ انہیں مدھیہ پردیش منتقل کرنے کو بھی کہا گیا ہے۔ ان میں سے ایک شو میں وزیر داخلہ امت شاہ پر بھی ان کی توہین کا الزام لگایا گیا تھا۔
عدالت نے منورفاروقی کو ان مقدمات میں بھی ضمانت دے دی جو ان کے خلاف مدھیہ پردیش پولیس نے درج کیے تھے۔ پولیس نے اس کے خلاف مذہبی جذبات مجروح کرنے کا مقدمہ درج کیا تھا۔