سڈنی (یو این آئی/ایجنسیاں) آسٹریلیا میں تقریباً 20 امریکی میرینز کو لے جانے والا وی-22 آسپرے فوجی ہیلی کاپٹر شمالی آسٹریلیائی شہر ڈارون کے ساحل پر ایک فوجی مشق کے دوران گرکر تباہ ہو گیا۔اسکائی نیوز آسٹریلیا نے اتوار کو ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔براڈکاسٹر کے مطابق، ہیلی کاپٹر کا حادثہ 01:30 جی ایم ٹی پر میل ویل آئی لینڈ کے قریب پیش آیا۔ حادثے کے بعد کچھ میرینز کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ فوجی مشقوں میں امریکہ، آسٹریلیا، انڈونیشیا، فلپائن اور تیمور لیسٹے کی افواج شامل ہے۔ حادثے کی وجہ سے مشق کو معطل کردیاگیا ہے۔
اسکائی نیوز کے مطابق، صبح 11 بجے کے قریب اوسپرے ہیلی کاپٹر میل ویل آئی لینڈ کے قریب گر کر تباہ ہوا۔یہ ہیلی کاپٹر فوجی مشق ‘پریڈیٹر رن ڈرل’ میں حصہ لے رہا تھا۔ اس میں امریکہ، آسٹریلیا، انڈونیشیا، فلپائن اور تیمور لیسٹے کے دستے حصہ لے رہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اس حادثے کے بعد فوجی مشقیں روک دی گئی ہیں۔اس فوجی مشق میں تقریباً 2500 فوجی حصہ لے رہے تھے۔ اس میں 500 امریکی، 120 فلپائنی فوجی، 120 انڈونیشی اور 50 تیمور لیسٹے فوجی شامل تھے۔ باقی فوجی آسٹریلیا میں حصہ لے رہے تھے۔