تل ابیب، 5 اپريل (یو این آئی) اسرائیل میں 28 اعلیٰ عہدے داروں نے وزیر اعظم نیتن یاہو کی برطرفی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔اسرائیل کی اقتصادی ویب سائٹ کلکسٹ نے درخواست کی تفصیلات کو جگہ دی ہے۔اس کے مطابق، 28 اعلیٰ سطحی عہدیداروں، جن میں شعبہ اقتصادیات، ٹیکنالوجی اور تعلیم کے ماہرین تعلیم شامل ہیں، نے سپریم کورٹ میں نیتن یاہو کی برطرفی کی درخواست کرنے والی ایک پٹیشن جمع کرائی ہے ۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو ‘جنگ میں ریاست کے مفاد کے لیے کام کرنے’ کی ذمہ داری اور ‘ رشوت خوری، دھوکہ دہی اور اعتماد کا غلط استعمال کرنے کے الزامات پر مبنی مقدمات کو ملتوی کرنے جیسے اپنے ذاتی مفاد’ کے درمیان پھنس کر رہ گیا ہے۔
پیٹیشن میں اس طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے کہ "نیتن یاہو نے جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک کئی بار جنگ کے انتظام میں اپنی مصروفیت کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے خلاف بدعنوانی کے مقدمے کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے ” لہذا اسرائیلی وزیر اعظم کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا جائے ۔
یاد رہے نیتن یاہو کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کے تحت مشرقی القدس کی ضلعی عدالت میں مقدمہ چل رہا ہے۔