نئی دہلیر (یو این آئی/ایجنسیاں) نئی دہلی کے چانکیہ پوری تھانہ علاقے میں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام روڈ پر واقع اسرائیلی سفارت خانے کے قریب منگل کی شام مشتبہ دھماکے کی اطلاع کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر مکمل چھان بین کی۔ذرائع نے بتایا کہ شام تقریباً پونے چھ بجے دھماکے کی اطلاع ملنے کے بعد دہلی فائر ڈپارٹمنٹ اور دہلی پولیس سمیت مختلف سیکورٹی ایجنسیوں کے کئی متعلقہ اہلکاروں نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔گھنٹوں کی تفتیش کے بعد بھی کوئی دھماکہ خیز مواد ملنے یا کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
Delhi Fire Service received a call of a blast near the Israel Embassy in the Chanakyapuri area this evening.
— ANI (@ANI) December 26, 2023
"So far nothing has been found at the location," says Atul Garg, Director, Delhi Fire Services pic.twitter.com/Ipd23kciBS
دہلی پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔ادھر اسرائیلی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کے تمام ملازمین اور افسران محفوظ ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سفارت خانہ کی جانب سے دہلی پولیس اور دیگر تفتیشی ایجنسیوں کو مشتبہ واقعہ کی تحقیقات میں مدد فراہم کی جارہی ہے۔
دہلی فائر بریگیڈ سروس کے افسران کا کہنا ہے کہ فون شام 5.47 بجے آیا تھا اور دہلی پولیس کے پی سی آر (پولیس کنٹرول روم) سے ٹرانسفر کیا گیا تھا۔ انھوں نے بتایا کہ پولیس اور فائر بریگیڈ محکمہ کے افسران موقع پر ہیں اور تلاشی مہم جاری ہے۔ فی الحال دہلی پولیس کی کرائم یونٹ کی ایک ٹیم اور فورنسک ٹیم اسرائیلی سفارخانہ کے پاس جانچ کر رہی ہے۔
دہلی فائر سروسز کے ڈائریکٹر اتل گرگ کا کہنا ہے کہ ’’ابھی تک جائے حادثہ پر کچھ بھی برآمد نہیں ہوا ہے۔‘‘ دہلی پولیس کا بھی جو بیان سامنے آیا ہے اس میں کہا گیا ہے کہ فی الحال کوئی دھماکہ خیز مادہ علاقے میں نہیں ملا ہے، لیکن تلاشی مہم جاری ہے۔ ایک چشم دید کا اس پورے واقعہ سے متعلق کہنا ہے کہ ’’پانچ بجے کی بات ہے۔ گیٹ کے اندر ڈیوٹی پر تھے۔ ایک آواز آئی، لگا جیسے ٹائر پھٹ گیا ہے۔ کچھ دیر اِدھر اُدھر دیکھا۔ اندر کچھ بھی نہیں تھا۔ پھر ہم نے باہر کی طرف دیکھا تو درخت کے پاس دھواں اٹھتا نظر آیا۔ آواز بہت تیز تھی۔‘‘ پولیس نے اس چشم دید سے بیان لے لیا ہے۔