مسقط/نئی دہلی، 18 جولائی (یو این آئی) عمان کے ساحل پر الٹنے والے آئل ٹینکر پرسٹیج فالکن کے باقی چھ لاپتہ عملے کے ارکان کو تلاش کرنے اور بچاؤ کی کارروائیاں جاری ہیں اگرچہ بچائے گئے آٹھ ہندوستانی اور ایک سری لنکن عملے کے ارکان کی حالت بہتر ہے، لیکن ہندوستانی عملے کا ایک رکن مردہ پایا گیا۔عمان میری ٹائم سیفٹی سینٹر نے ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ پیر کی رات عمان کے ساحل پر ڈوبنے والے پرسٹیج فالکن کے عملے کے 10 ارکان کو سمندر سے بچا لیا گیا، جن میں عملے کا ایک رکن بھی شامل ہے، جو مردہ پایا گیا ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بچائے گئے نو افراد کی صحت بہترہے اور انہیں ضروری طبی امداد دی جا رہی ہے، جبکہ لاپتہ افراد کو بچانے کے لیے تلاش اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’پریسٹیج فالکن‘‘ کے زندہ بچ جانے والےعملے میں آٹھ ہندوستانی اور ایک سری لنکائی شہری شامل ہے۔ ان کی صحت ٹھیک ہے اور ضروری طبی دیکھ بھال کی جارہی ہے۔ باقی لاپتہ عملے کے ارکان کی تلاش کے لیے تلاش اور بچاؤ کی کوششیں جاری ہیں۔