اتوار, فروری 15, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

فلسطینیوں کی حمایت میں 8اپریل کوقومی کانفرنس کا اعلان

Hindustan Express by Hindustan Express
اپریل 6, 2024
in اخبارجہاں, دیارِ ملت
0
اسرائیلی بمباری سے غزہ میں زمین ہل گئی، سینکڑوں عمار تیں زمین بوس
0
SHARES
20
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی ، 6 اپریل (یو این آئی) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی ،اقلیتی شعبہ کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں اور اسرائیلی قتل عام کے خلاف 8؍اپریل کو یہاں 3بجے ایک قومی کانفرنس کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔اس کا اعلان پارٹی کے دفتر میں ایک پریس کانفرنس میں این سی پی کے قومی جنرل سکریٹری اور اقلیتی شعبہ کے چیئرمین سید جلال الدین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ 7؍مہینے سے حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ جاری ہے جس میں اب تک غزہ کے 33؍ہزار آن ریکارڈ افراد شہید کیے جا چکے ہیں جن میں 12؍ہزار کے قریب صرف بچے ہیں اور یہی تعداد خواتین کی ہے ۔اس کے علاوہ قریب 80؍ہزار افراد زخمی ہیں جبکہ میڈیا میں یہ بات عام ہے کہ جس طرح سے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر فضائیہ حملے ہوئے ہیں اور یہ حملے بستیوں میں ، اسپتالوں ، اسکولوں ، یونیورسٹیوں اور رہائشی علاقوں پر ہوئے ہیں کہ جن کی وجہ سے قریب 20؍لاکھ غزہ کے شہری بے گھر ہو گئے ہیں جبکہ ان کی کل آبادی 24؍لاکھ ہے ۔آج حالت یہ ہے کہ پناہ گزینوں کے لیے نہ تو کھانا ہے اور نہ ہی پانی ہے ، اب تو بھوک اور پیاس سے لوگ مر رہے ہیں اور دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔
سید جلال الدین نے کہا کہ حماس سے جنگ تھی تو ہوتی اور جو جنگی قوانین ہیں ان پر عمل کیا جاتا لیکن گریٹر اسرائیل بنانے کا خواب لیے اسرائیل غزہ میں نسل کشی پر آمادہ ہے چنانچہ سبھی جنگی قوانین کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔ اقوام متحدہ میں بار بار جنگ بندی کی قرارداد منظور کی جاتی ہے لیکن ویٹو کے ذریعہ اس کو خارج کیا جا رہا ہے ۔امریکہ جو انسانیت کا علمبردار بنتا پھر رہا ہے وہ اسرائیلی قتل عام میں برابر کا شریک ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ہندوستان کا موقف شروع سے امن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاتماگاندھی ہوں یا اٹل بہاری واجپئی سب نے یہ بات کہی ہے کہ فلسطین فلسطینیوں کا ہے اور وہ اس کو ملنا چاہئے۔
سید جلال الدین نے کہا کہ ہندوستان نے بھی جنگ بندی کی حمایت میں ووٹ کیا اور مظلومین کے لیے رسد اور دوائیں بھیجنے کا کام کیا ہے لیکن وہ ناکافی ہے چنانچہ این سی پی کی جانب سے ایک بڑی ریلیف جلد غزہ کے مظلومین کے لیے روانہ کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ ملک کی کوئی ایک بھی پارٹی فلسطینیوں کی حمایت میں کھڑی نہیں ہوئی جبکہ انسانیت کا تقاضہ تھا کہ مظلومین کی حمایت میں آواز بلند کی جاتی ۔میں شکر گزار ہوں این سی پی کے صدر اور مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی اجیت پوار اور کارگزار صدر اور رکن پارلیمنٹ جناب پرفل پٹیل کا کہ جنھوں نے اس کانفرنس پر لبیک کہی ۔
انھوں نے کہا کہ آج پوری دنیا میں احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں کیونکہ غزہ میںجنگ نہیں ہو رہی ہے بلکہ قتل عام ہو رہا ہے چنانچہ ہم اپنی کانفرنس میں حکومت ہند اور عالمی اداروں سے مطالبہ کریں گے کہ فوری طور پر مکمل طور پر جنگ بندی کرائی جائے اوراس مسئلہ کو حل کیا جائے ۔ہمیں خوشی ہے کہ ہماری قومی کانفرنس میں ملک کے کئی بڑے علمائے کرام، کئی مذاہب کے مفکرین کے ساتھ ساتھ کئی ممالک کے سفارتکار بھی شرکت کر رہے ہیں ۔

Tags: اسرائیلریلیفسید جلال الدینغزہفلسطینقتل عامنیشنلسٹ کانگریس پارٹی
ShareTweetSend
Previous Post

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف 7 اپریل کو اے اے پی کے لیڈران کا انشن

Next Post

مودی جھوٹوں کے سردارہیں- کھڑگے

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
ملکارجن کھڑگے کانگریس کے صدر منتخب

مودی جھوٹوں کے سردارہیں- کھڑگے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In