نئی دہلی (یو این آئی) نائجیریا کے صدر بولا احمد ٹینوبو جی -20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے بدھ کی صبح ہندوستان پہنچ گئے ہیں۔صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل نے پالم ملٹری ہوائی اڈے پر مسٹر بولا کا استقبال کیا۔
ایکس پر اطلاع دیتے ہوئے پروفیسر بگھیل نے کہا کہ جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے آنے والے تمام سربراہان مملکت میں سے نائجیریا کے صدر بولا احمد ٹینوبو سب سے پہلے ہندوستان پہنچ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے حکومت ہند کی جانب سے ان کا استقبال کرنے کا موقع ملا۔ اتیتھی دیو بھوا کی روایت پر عمل پیرا اپنے ملک میں ہم ان کو دل سے خوش آمدید کہتے ہیں۔اس موقع پر نائجیریا کے وزیر خارجہ یوسف تگر اور ہندوستان میں نائجیریا کے ہائی کمشنر احمد سولے بھی موجود تھے۔جی-20 سربراہی اجلاس 9 اور 10 ستمبر کو نئی دہلی میں ہو رہا ہے۔