بانکا(پریس ریلیز)عقیدہ ختم نبوت کا تعلق براہ راست نبی آخر الزماں صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اقدس سے ہے اس لئے خدام تحفظ ختم نبوت حقیقی عاشق رسول ہیں ،خدمت کا جذبہ رکھنے والے احباب اپنے اندر دو صفت لازمی طور پر پیدا کریں ۔ اپنے اعمال وکردار کو اچھا بنائیں اور تعلق مع اللہ کو مضبوط بنائیں ۔ جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت نہیں ہوگی وہ آپ ﷺ کے اعمال وافعال کی بھی حفاظت نہیں کرسکتا۔ ان خیالات کا اظہار مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ ضلع بانکا کے سرپرست مولانا عقیل الرحمان قاسمی استاذ حدیث جامعہ جلالیہ ہوجائی آسام نے شرکائے تربیتی پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ پٹنہ سے تشریف لائے مہمان خصوصی مولانا مرغوب الرحمن قاسمی صدر رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ صوبہ بہار نے اپنے خطاب میں منکرین ختم نبوت کے فتنے کے سنگینی کو بیان کیا اور دوران خطاب کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کو مضبوطی سے تھام کر اپنے ایمانی بھائیوں کے اندر یہ جذبہ بیدار کرنا کہ یہ عقیدہ ایمان کا اساس ہے ،اس کے لئے جانی ومالی قربانی کی بھی ضرورت پیش آئے تو بے دریغ اپنی قربانی کو پیش کردینا چاہئیے ۔اس پروگرام میں متعینہ عناوین پر مولانا انظر حسین قاسمی استاذ جامعہ رحمانی مونگیر ،مولانا یٰسین رحمانی صدر مدرس مدرسہ مصباح العلوم اہرو چلنا ،مفتی اقبال قاسمی مہتمم مدرسہ محمود العلوم کرہریا،مولانا شاہد انور قاسمی نے مقالات پیش کئے ،جنرل سکریٹری مفتی بلال احمد قاسمی نے سکریٹری رپورٹ ،مولانا وکیل احمد قاسمی نے خطبہ استقبالیہ ،مولانا عبدالمنان قاسمی نے کلمات تشکرپیش کیا ۔ علاوہ ازیں مولانا رستم رحمانی ، مولانا شہباز قاسمی ،مفتی سکندر قاسمی ،مولانا الیاس ثمر قاسمی وغیرہ نے تاثرات پیش کئے ۔واضح رہے کہ پروگرام کا باضابطہ آغازقاری بدر الدین کی تلاوت کلام اللہ اور مولانا فردوس قاسمی کی نعت پاک سے ہوا۔ مفتی مظہر الحق قاسمی نے نظامت کا فریضہ انجام دیا ۔قاری محمد نظام الدین قاسمی صدر مجلس و مہتمم مدرسہ منبع المعارف قمریہ بنسی پور کی زیر صدارت پروگرام اختتام پذیر ہوا۔پروگرام کو کامیاب بنانے میں حافظ شمس تبریز مصباحی ،حافظ محمد فجیر،حافظ عبدالعزیز اور ان کے رفقاء کرام کا پرزور تعاون رہا ۔حضرت صدر محترم کی رقت آمیز دعاء پر پروگرام بحسن وخوبی پایہ تکمیل کو پہونچا۔اس موقع پر بطور خاص مولانا عبداللطیف ،مولانا شعیب قاسمی ،مولانا شاہنواز قاسمی ،مفتی جسیم الدین ،مفتی غیاث الدین ،قاری سعود ،مفتی سراج الدین ،حاجی منیر الدین وغیرہ موجو د رہے ۔