نئی دہلی، 03 اپریل (یو این آئی) وزیر اعلی اروند کیجریوال کے وزن میں کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی (آپ) نے بدھ کو کہا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی حراست کے دوران شوگر کی سطح ایک بار 46 تک پہنچ گئی تھی یہ کسی بھی شخص کے لیے جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے آپ کی سینئر لیڈر اور دہلی کابینہ کی وزیر آتشی نے آج نامہ نگاروں کو بتایا کہ مسٹر کیجریوال کی صحت خطرے میں ہے جب وہ ای ڈی کی حراست میں تھے، ان کی شوگر کی سطح تین بار گر گئی اور ایک بار یہ 46 تک پہنچ گئی، جو کسی بھی شخص کے لیے جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔گزشتہ 12 دنوں میں مسٹر اروند کیجریوال کا 4.5 کلو وزن کم ہوا ہے۔ ذیابیطس کے مریض کے لیے اتنے کم وقت میں اتنا وزن کم ہونا کافی خطرناک ہے۔
محترمہ آتشی نے کہا کہ شدید ذیابیطس میں مبتلا ہونے کے باوجود مسٹر کیجریوال نے کبھی بھی اپنی صحت کو ملک کی خدمت میں رکاوٹ نہیں بننے دیا۔ وہ دہلی کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے دن رات کام کرتے رہے لیکن اب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت والی مرکزی حکومت کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد ان کی صحت شدید خطرے میں ہے۔ بی جے پی مسٹر کیجریوال کو کچلنے کے لیے کسی بھی حد تک جا رہی ہے۔ اگر حراست میں مسٹر کیجریوال کی صحت کو کچھ ہوا تو یہ ملک بی جے پی کو کبھی معاف نہیں کرے گا۔
آپ کی لیڈر آتشی نے کہا "وزیر اعلی اروند کیجریوال ذیابیطس کے شدید مریض ہیں۔ اس وجہ سے ان کے بلڈ شوگر لیول کو دن میں کئی بار چیک کیا جاتا ہے۔ جس طرح ان کا شوگر لیول بڑھتا اور کم ہوتا ہے اور اسی کے مطابق انہیں دوائیاں اور انسولین کے انجیکشن لگانے پڑتے ہیں۔ ان کی خوراک اسی کے مطابق طے کی جاتی ہے۔محترمہ آتشی نے بتایا کہ گزشتہ 12 دنوں میں مسٹر کیجریوال کا 4.5 کلو وزن کم ہوا ہے۔ ذیابیطس کے مریض کے لیے اتنے کم وقت میں اتنا وزن کم ہونا کافی خطرناک ہے۔