بدھ, اپریل 1, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home سیاست

بی جے پی پنجاب میں ایم ایل اے کو پیسے دے کر توڑرہی ہے : آپ

Hindustan Express by Hindustan Express
مارچ 27, 2024
in سیاست
0
کسانوں کے حقوق کو کچلنے نہیں دیں گے: عام آدمی پارٹی
0
SHARES
7
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

چنڈی گڑھ، 27 مارچ (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) پنجاب نے الزام لگایا کہ مثالی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد بھی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اپوزیشن جماعتوں کو ہراساں کر رہی ہے اور آپ کے ممبران اسمبلی اور لیڈروں کو بیرون ملک سے فون کرکے خرید و فروخت کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ بی جے پی انہیں لوک سبھا انتخابات سے قبل اپنی پارٹی میں شامل ہونے کے لئے لالچ دے رہی ہے۔
آپ کے تین ایم ایل اے جگدیپ سنگھ گولڈی کمبوج (جلال آباد)، امندیپ سنگھ مسافر (بلوانہ) اور راجندر پال کور چھینہ (لدھیانہ ساؤتھ) نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا اور بتایا کہ کس طرح بی جے پی نے ان سے رابطہ کیا اور انہیں اپنی پارٹی میں شامل ہونے کی پیش کش کی۔ تینوں ایم ایل اے نے کہا کہ وہ عام آدمی پارٹی اور پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال کے سچے سپاہی ہیں اور پارٹی نہیں چھوڑیں گے۔
ایم ایل اے جگدیپ کمبوج نے کہا کہ پہلے بی جے پی نے مسٹر کیجریوال جیسے ایماندار لیڈر کو جیل میں ڈالا۔ مسٹر کیجریوال وہ لیڈر ہیں جنہوں نے سیاست میں بدعنوانی کے خلاف جدوجہد کی اور ہمیشہ کام کی سیاست کی۔ ان کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کیے گئے اور انہیں بغیر کسی ثبوت کے جیل بھیج دیا گیا۔ کمبوج نے کہا کہ وہ (بی جے پی) مسٹر کیجریوال اور عام آدمی پارٹی سے خوفزدہ ہیں، اس لیے جہاں وہ عوام کا مینڈیٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے، وہیں وہ کسی بھی قیمت پر ایم ایل اے اور ایم پی کو خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل 12:52 کے قریب مجھے +35796718959 (سائپرس) سے کال آئی۔فون کرنے والے نے بتایا کہ اس کا نام سیوک سنگھ ہے اور وہ ایم ایل اے سے بات کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’’جب انہوں نے اسے بتایا کہ میں ہی ہوں تو اس نے پوچھا کہ کیا آپ بات کرنے میں آرام دہ محسوس کررہے ہیں ، میں نے ہاں کہا۔ اس نے کہا ایک آفر ہے۔ ہم چاہتے ہیں آپ بی جے پی میں شامل ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ میرے لیے بہت اچھی پیشکش ہے۔ میری کوئی ڈیمانڈ ہو تو بتا سکتا ہوں۔ میں نے ان سے کہا کہ میری کوئی ڈیماند نہیں ہے۔ پھر انہوں نے مجھے بی جے پی میں شامل ہونے کے لیے 20-25 کروڑ روپے کی پیشکش کی لیکن میں نے کہا کہ مجھے اس کی ضرورت نہیں ہے۔
ایم ایل اے راجندر پال کور چھینا نے کہا ’’کل تقریباً 11 بجے مجھے ایک فون آیا کہ میں سیوک سنگھ ہوں۔ یہ ایک غیر ملکی نمبر سے کال تھی، اس نے کہا کہ وہ دہلی سے کال کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں مجھے اپنی پارٹی بدل کر ان کی پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہوجانا چاہیے۔ کیجریوال پر چھاپہ مارا گیا ہے اور انہیں گرفتار کیا گیا لیکن ہم عام آدمی پارٹی کے سپاہی ہیں۔ لوگوں نے ہم پر بھروسہ کیا، اس لیے ہم انہیں مایوس نہیں ہونے دیں گے۔ ہم بھگونت سنگھ مان اور اروند کیجریوال کی سوچ پر چلیں گے۔ اروند کیجریوال ایک خیال ہے۔ اسے گرفتار کیا جا سکتا ہے لیکن اس سے وابستہ لاکھوں رضاکاروں کی سوچ نہیں بدلی جا سکتی۔ ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہمیں کوئی خرید نہیں سکتا۔ ”

Tags: بھارتیہ جنتا پارٹیبی جے پیعام آدمی پارٹیکیجریواللوک سبھا انتخابات
ShareTweetSend
Previous Post

"بھارت ماتا کی جئے” اور "جئے ہند”کے نعرے مسلمانوں نے دیے تھے: وزیراعلی کیرل

Next Post

دہلی ہائی کورٹ نے احتجاج کرنے والے وکلاء کو کیا خبردار

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
دہلی ہائی کورٹ نے احتجاج کرنے والے وکلاء کو کیا خبردار

دہلی ہائی کورٹ نے احتجاج کرنے والے وکلاء کو کیا خبردار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز  کے جگر کی پیوندکاری آج

جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز کے جگر کی پیوندکاری آج

مارچ 31, 2026
ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In