جمعرات, مئی 15, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home آئینہ شہر

دہلی ہائی کورٹ نے احتجاج کرنے والے وکلاء کو کیا خبردار

Hindustan Express by Hindustan Express
مارچ 27, 2024
in آئینہ شہر
0
دہلی ہائی کورٹ نے احتجاج کرنے والے وکلاء کو کیا خبردار
0
SHARES
5
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی، 27 مارچ (یو این آئی) دہلی ہائی کورٹ نے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف بدھ کو احتجاج کر رہے عام آدمی پارٹی (آپ) کے وکلاء کو اپنے جوکھم پر احتجاج کرنے کی تنبیہ کی۔دہلی ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس جسٹس منموہن اور جسٹس منیت پریتم سنگھ اروڑہ کی ڈویژن بنچ نے سوال کیا کہ وکلاء عدالت کے احاطے میں کیسے احتجاج کر سکتے ہیں۔یہ معاملہ آپ کے لیگل سیل کی طرف سے دی گئی اپیل سے متعلق ہے کہ آپ وکلاء دہلی کی تمام ضلعی عدالتوں کے ساتھ ساتھ ہائی کورٹ میں بھی احتجاج کریں گے۔
آپ کے لیگل سیل کے ریاستی صدر ایڈوکیٹ سنجیو ناسیار نے تمام وکلاء سے اپیل کی تھی کہ وہ اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے بڑی تعداد میں جمع ہوں کیونکہ وزیر اعلیٰ کیجریوال کے خلاف سازش رچی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسٹر کیجریوال کے تئیں حمایت دکھانے کے لئے وکلاء برادری نے بدھ 28 مارچ کو دوپہر 12:30 بجے ایک زبردست احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
دہلی بار کونسل کے وائس چیئرمین مسٹر ناسیار نے کہا کہ وکلاء دہلی کی تمام ضلعی عدالتوں بشمول پٹیالہ ہاؤس کورٹ، دوارکا کورٹ، ساکیت کورٹ، کڑکڑڈوما کورٹ، تیس ہزاری کورٹ اور راؤس ایونیو کورٹ میں جمع ہوں گے اور وہاں احتجاج کریں گے۔جب یہ معاملہ دہلی ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس جسٹس منموہن کے سامنے رکھا گیا کہ دہلی کی تمام عدالتوں کے وکلاء کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کریں گے تو جسٹس منموہن نے کہا کہ عدالت میں اس طرح کے احتجاج کرنے کے نتائج کافی سنگین ہوں گے۔جسٹس منموہن نے کہا کہ وہ کل اس معاملے کی سماعت کر سکتے ہیں، اور ساتھ ہی ساتھ انہوں نے وکلاء کو عدالت کے احاطے میں احتجاج کرنے کے خلاف خبردار کیا۔
جسٹس منموہن نے کہا کہ عدالت کے احاطے میں گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے کے سنگین نتائج ہوں گے اور یہاں پر سپریم کورٹ کی طرف سے بتائے گئے قوانین کو نافذ کیا جائے گا۔ عدالت میں خلل نہیں ڈالا جا سکتا اور اسے روکا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ مدعیوں کو عدالت میں داخلے سے نہیں روکا جا سکتا۔دہلی ہائی کورٹ نے کہا کہ آپ کا لیگل سیل کسی شہری کو عدالت سے رجوع کرنے کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں کر سکتا ، یہ قانونی نہیں ہے، اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو وہ اپنے جوکھم پر ایسا کرے گا اور اگر ضروری ہوا تو عدالت کارروائی کرے گی۔بی سی آئی کے صدر اور سینئر ایڈوکیٹ منن کمار مشرا نے ایک پریس ریلیز میں قومی راجدھانی کے قانون سے وابستہ لوگوں سے اپیل کی کہ وہ غیر منصفانہ ایجی ٹیشن میں ملوث ہونے یا تفرقہ انگیز سیاست کا شکار ہونے سے گریز کریں۔
مسٹر مشرا نے وکلاء پر زور دیا کہ وہ قانونی پیشے کی سالمیت اور وقار کو برقرار رکھیں اور کہا کہ جب تک کوئی قابل عدالت مسٹر کیجریوال کی بے گناہی کو واضح طور پر ثابت نہیں کر دیتی یا ان کی گرفتاری کو غیر منصفانہ یا غیر قانونی قرار نہیں دیتی، تب تک کسی بھی تحریک سے گریز کریں۔دہلی ہائی کورٹ کی وارننگ کے باوجود آپ کے وکلاء بڑی تعداد میں جمع ہوئے اور سنجیو ناسیارکی قیادت میں احتجاج کیا۔

Tags: احتجاجدہلی ہائی کورٹعام آدمی پارٹیگرفتاریوکلاء
ShareTweetSend
Previous Post

بی جے پی پنجاب میں ایم ایل اے کو پیسے دے کر توڑرہی ہے : آپ

Next Post

الیکشن کمیشن کا دلیپ گھوش اور سپریا شرینیت کو سمن جاری کیا

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
الیکشن کمیشن کا دلیپ گھوش اور سپریا شرینیت کو سمن جاری کیا

الیکشن کمیشن کا دلیپ گھوش اور سپریا شرینیت کو سمن جاری کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

صوفیہ قریشی کیخلاف "وزیر” کی بدزبانی سے سیاست گرم

مئی 13, 2025
‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

مئی 11, 2025
ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

مئی 11, 2025
جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

مئی 13, 2025
دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

مئی 11, 2025
پاکستان  کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

پاکستان کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

مئی 10, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

کرنل صوفیہ قریشی پر ہندوستان نازاں

مئی 8, 2025
ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

مئی 7, 2025
حیدرآباد میں مس ورلڈ مقابلہ کی تیاری مکمل

حیدرآباد میں مس ورلڈ مقابلہ کی تیاری مکمل

مئی 5, 2025
مولانا غلام محمد وستانوی کا انتقال

مولانا غلام محمد وستانوی کا انتقال

مئی 7, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In