جمعہ, جولائی 18, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

بی جے پی جان بوجھ کر ہندو مسلم تنازعہ پیدا کر رہی ہے: جے ڈی یو

Hindustan Express by Hindustan Express
ستمبر 25, 2023
in خاص خبریں
0
بی جے پی جان بوجھ کر ہندو مسلم تنازعہ پیدا کر رہی ہے: جے ڈی یو
0
SHARES
5
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پٹنہ ( یواین آئی ) جنتا دل یونائیٹڈ نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ رمیش ودھوری کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے آج کہا کہ انڈیا اتحاد کو ملنے والی عوامی حمایت سے خوفزدہ بی جے پی اب ہندو۔ مسلم تنازعہ پیدا کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ جے ڈی یو کے قومی جنرل سکریٹری راجیو رنجن نے اتوار کو کہا کہ انڈیا اتحاد کو ملنے والی عوامی حمایت سے پریشان بی جے پی اب ہندو مسلم تنازعہ پیدا کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ انہیں کام کے نام پر ووٹ نہیں ملے گا، اس لیے وہ فرقہ وارانہ پولرائزیشن کا آخری ہتھیار استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔
مسٹر رنجن نے کہا کہ لوک سبھا میں بہوجن سماج پارٹی کے رکن پارلیمنٹ کے خلاف بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ رمیش ودھوری کے گھٹیا ریمارکس بی جے پی کی سوچی سمجھی منصوبہ بندی کا حصہ ہیں۔ اگر آپ دیکھیں تو آج تک نہ تو وزیر اعظم مودی نے اس کی مذمت کی ہے اور نہ ہی وزیر داخلہ امیت شاہ یا اس کے صدر جے پی نڈا نے ودھوری پر تنقید کی ہے۔ چھوٹے مسائل پر ٹویٹ کرنے والے بی جے پی لیڈروں کی یہ خاموشی ظاہر کرتی ہے کہ پارلیمنٹ میں ایک مسلم لیڈر کے خلاف مسٹرودھوری کے زہریلے الفاظ کوئی اتفاق نہیں بلکہ بی جے پی کا دانستہ تجربہ ہے۔
جے ڈی یو جنرل سکریٹری نے کہا کہ حقیقت میں سماج کو آپس میں لڑا کر ووٹ حاصل کرنا شروع سے ہی بی جے پی کی پالیسی رہی ہے۔ گجرات ہو یا اتر پردیش یا مرکزی سیاست، ہر جگہ وہ ذات پات اور مذہب کے نام پر لوگوں کو پولرائز کرتے ہیں اور لوگوں کو ایک دوسرے کا دشمن بناتے ہیں۔ عوام آپس میں لڑتے رہتے ہیں اور ان کے لیڈر اقتدار کے مزے حاصل کرتے رہتے ہیں۔ اس حکمت عملی کی وجہ سے پہلے منی پور میں دو برادریاں ایک دوسرے کے خون کی پیاسی بنیں اور اب وہی واقعہ ہریانہ میں دہرایا جا رہا ہے۔
مسٹررنجن نے کہا کہ حقیقت میں پچھلے نو سالوں سے اکثریت فرقہ پرستی کے نام پر اقلیتوں کو بے شرمی سے ڈرایا دھمکایاجارہاہے۔ ان میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔ عوامی بائیکاٹ اور اقلیتوں کی نسل کشی کی دھمکیاں میڈیا کی موجودگی میں نام نہاد ‘دھرم سنسند’ کے ذریعے کھلے عام دی جا رہی ہیں۔ آئین اور امن و امان کی مسلسل دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، جبکہ نفرت انگیز تقریر کرنے پر بھی مقدمات درج نہیں کیے جاتے۔
جے ڈی یو جنرل سکریٹری نے کہا کہ یہ تمام معاملات یہ ظاہر کرتے ہیں کہ بی جے پی کے لئے قوم پرستی اور ملک کی یکجہتی اور سالمیت کی باتیں عوام کو گمراہ کرنے کے لئے صرف ہتھیار ہیں، حقیقت میں ان کے پاس ان اقدار پر ذرا بھر بھی اعتماد نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنا ووٹ بینک بڑھانے اور اقتدار حاصل کرنے کے لیے کوئی بھی حد عبور کر سکتے ہیں۔

Tags: بی جے پیجے ڈی یوہندو مسلم تنازعہ
ShareTweetSend
Previous Post

ایران میں 30 بموں کو ناکارہ بنایا گیا، 28 ‘دہشت گرد’ زیر حراست

Next Post

امریکہ نے خالصتان نواز لیڈرکے قتل سے متعلق معلومات کینیڈا کو دی تھی :نیویارک ٹائمز

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
امریکہ نے خالصتان نواز لیڈرکے قتل سے متعلق معلومات کینیڈا کو دی تھی :نیویارک ٹائمز

امریکہ نے خالصتان نواز لیڈرکے قتل سے متعلق معلومات کینیڈا کو دی تھی :نیویارک ٹائمز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

لالو نے کہا- پیش گوئی کرتا ہوں،نہیں آئیں گے مودی

لالو نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا

جولائی 18, 2025
الکٹورل بانڈ معاملے میں بی جے پی کے پاس جواب نہیں:اکھلیش

بی جے پی حکومت بجلی کے نظام کو خراب کررہی ہے: اکھلیش

جولائی 13, 2025
دہلی میں بجلی کی تاروں کو زیر زمین کرنے کا عمل شروع

دہلی میں بجلی کی تاروں کو زیر زمین کرنے کا عمل شروع

جولائی 13, 2025
غزہ  پٹی پراسرائیل کی جانب سے فضائی حملے

غزہ میں اسرائیلی درندگی، مزید 60 فلسطینی شہید

جولائی 18, 2025
صدر بازار میں آگ لگی، لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

صدر بازار میں آگ لگی، لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

جولائی 13, 2025
بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی مہم کیخلاف چکہ جام آج

بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی مہم کیخلاف چکہ جام آج

جولائی 13, 2025
دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In