بدھ, فروری 11, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں الیکشن

سب سے بڑی ہار کا ریکارڈ بنائے گی بی جے پی: اکھلیش

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
اپریل 24, 2024
in الیکشن
0
سماجوادی پارٹی کی کمان پھراکھلیش کے سپرد
0
SHARES
12
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اٹاوہ(یواین آئی) سماج وادی پارٹی(ایس پی) اکھلیش یادو نے دعوی کیا کہ لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی اب تک کی سب سے بڑی ہار کا ریکارڈ بنانے جارہی ہے۔جسونت نگر اسمبلی کے ایس ایس میموریل اسکول میں مین پوری کی پارلیمانی سیٹ اور امیدوار ڈمپل یادو کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الکٹورل بانڈ کا معاملہ سامنے آنے کے بعد بی جے پی دنیا کی سب سے بڑی بدعنوانی بن گئی ہے۔ پہلے مرحلے کے انتخاب کے بعد بی جے پی کا صفایا ہونے کے اشارے مل چکے ہیں اور آخری مرحلے کے الیکشن تک بی جے پی کا پوری طرح سے صفایا ہوجائے گا۔

یادو نے کہا کہ ان کی تنظیم کا نام انڈیا اتحادہے لیکن بی جے پی لیڈر جان بوجھ کر انڈیا الائنس کو انڈی الائنس کہتے ہیں۔ انڈیا اتحاد میں واضح طور پر اشارہ کیا گیا ہے کہ انڈیا کا مطلب انڈیا ہے، لیکن بی جے پی والے نہیں جانتے کہ انھوں نے کون سی انگریزی پڑھی ہے، کہ وہ انڈیا کو انڈی پڑھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد بی جے پی لیڈروں کی تقریریں بدلنے لگی ہیں۔ پہلے مرحلے میں ہی پارلیمانی انتخابات کا رجحان واضح ہو گیا ہے۔ اس بار کسان، مزدور، دلت سبھی بی جے پی کے خلاف کھڑے ہیں۔ پی ڈی اے خاندان نے این ڈی اے کو پوری طرح سے جھٹکا دیا ہے۔

ایس پی صدر نے کہا کہ بی جے پی کا جھوٹ ملک والوں کے سامنے آ گیا ہے۔ بی جے پی نے اپنے منشور میں جو کچھ بھی کہا اور پیش کیا، سب کچھ کسی نہ کسی حد تک جھوٹ لگتا ہے۔ انتخابی بانڈ گھپلہ جس طرح سامنے آیا ہے، اس نے بی جے پی کو بے نقاب کر دیا ہے۔بی جے پی نے چندے کے نام پر کھلی وصولی کی ہے جسے دوسرے لفظوں میں غیر قانونی وصولی کہا جا سکتا ہے۔ آج تک کسی حکومت نے اتنی وصولی نہیں کی۔
یادو نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے صنعت کاروں کے 16 لاکھ کروڑ روپے معاف کر دیے ہیں اور بی جے پی نے ان کی کمپنیوں سے بڑے پیمانے پر چندہ لیا ہے، جس کے نتیجے میں آج ہم سب کو مہنگائی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
انڈیا اتحاد کی حکومت کسانوں کو نہ صرف ایم ایس پی فراہم کرے گی بلکہ انہیں قرض معافی کا حق بھی دے گی۔ بی جے پی نے کسی غریب کا قرض معاف نہیں کیا ہے بلکہ ان امیر لوگوں کا قرض معاف کیا ہے جنہوں نے کم از کم 5 کروڑ روپے کا قرض لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات کے اعلان کے بعد بی جے پی نے کسانوں کے لیڈر چودھری چرن سنگھ کو بھارت رتن سے نوازا تھا۔ بی جے پی نے کبھی بھی سوامی ناتھن کمیشن کی رپورٹ کو نافذ نہیں ہونے دیا اگر کمیشن کی رپورٹ پر عمل ہوتا تو کسانوں کو کبھی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔
انہوں نے کہا کہ انڈیا اتحاد اتر پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی سے زیادہ سیٹیں جیتنے جا رہا ہے، اگر اس بار اس سے محروم رہے تو شاید ووٹ کا حق ختم ہو جائے اور بی جے پی آئین کو بھی ختم کر دے۔

Tags: انڈیا اتحادجسونت نگردعویسماج وادی پارٹیلوک سبھا الیکشنووٹنگ
ShareTweetSend
Previous Post

بوہرہ کمیونٹی کے سربراہ کے عہدہ کو چیلنج کرنے والی عرضی خارج

Next Post

مولانا عبدالعلیم فاروقی کا سانحہ ارتحال ، مولانا ارشد مدنی کی تعزیت

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
مولانا عبدالعلیم فاروقی کا سانحہ ارتحال ، مولانا ارشد مدنی کی تعزیت

مولانا عبدالعلیم فاروقی کا سانحہ ارتحال ، مولانا ارشد مدنی کی تعزیت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In